حسان خان
لائبریرین
یاشنات قېلېچ باشنې اۆزه قاققېل یارا
بېچلېپ آنېنگ بۏینې تاقې قالقان تۏرا
اپنی شمشیر کو [دُشمن کے] سر پر چمکاؤ [اور اِس طرح] ضرب مارو [کہ] اُس کا سر شِکافتہ ہو جائے؛ اُس کی گردن کٹ جائے، اُس کی سِپر و زِرہ دو پارہ ہو جائے!
Yaşnat kılıç başnı üze kakkıl yara
Bıçlıp anı[n]g boynı takı kalkan tora
وزن: مستفعلن مستفعلن مستفعلن
× مندرجۂ بالا بیت گیارہویں عیسوی صدی کے مؤلّف محمود الکاشغری کی عربی کتاب 'دیوان لُغات التُرک' سے مأخوذ ہے، اور یہ قدیم قاراخانی تُرکی میں ہے۔ قاراخانی تُرکی سے نابلَد ہونے کے باعث میں نے اِس بیت کو استانبولی تُرکی ترجمے کے توسُّط سے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔

آخری تدوین: