مھر رشید
محفلین
اسلام آباد کے ماحول کو تو آپ جانتے ہی ہونگے۔ پڑوس میں بری امام سرکار کا مزار ہونے کی وجہ سے وہاں قلندروں اور دھمالیوں کا تعارف خوب عوام کو ہے۔مگرکچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں۔جن کے بارےمیں میں آج تک نہیں سمجھ سکا۔ جیسے کہ لا لہ جی سرکار۔ یہ ایک بزرگ ہیں۔ اگر کسی نفسیات کے ماہر سے پوچھیں تو وہ کہیں گا کہ ان کا دماغی توازن آخری حد تک خراب ہے۔مگر وہاں پجاروز کی لائینیں لگ جاتی ہیں۔اور لالہ جی کی شہرت ایک عجب حرکت کی وجہ سے ہے وہ لوگوںپر سواری کرتے ہیں۔ جب کوئی ارادت مند ان کے پاس آ کر بیٹھ جائے تو وہ لپک کر اس پر سوار ہو جاتے ہیں اور ساتھ کے ساتھ منہ سےایسی آوازیں نکالتے ہیں۔
چہ چہ چہ۔چل چل ۔ چہ چہ چہ
ایسی آوازیںجیسی جانور کو ہانکتے وقت نکالی جاتی ہیں۔
میں انہیں سواری کرتے ہوئے دیکھ چکا ہوں
چہ چہ چہ۔چل چل ۔ چہ چہ چہ
ایسی آوازیںجیسی جانور کو ہانکتے وقت نکالی جاتی ہیں۔
میں انہیں سواری کرتے ہوئے دیکھ چکا ہوں