مجذوب کون ہوتا ہے؟

مھر رشید

محفلین
اسلام آباد کے ماحول کو تو آپ جانتے ہی ہونگے۔ پڑوس میں بری امام سرکار کا مزار ہونے کی وجہ سے وہاں قلندروں اور دھمالیوں کا تعارف خوب عوام کو ہے۔مگرکچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں۔جن کے بارےمیں میں آج تک نہیں سمجھ سکا۔ جیسے کہ لا لہ جی سرکار۔ یہ ایک بزرگ ہیں۔ اگر کسی نفسیات کے ماہر سے پوچھیں تو وہ کہیں گا کہ ان کا دماغی توازن آخری حد تک خراب ہے۔مگر وہاں پجاروز کی لائینیں لگ جاتی ہیں۔اور لالہ جی کی شہرت ایک عجب حرکت کی وجہ سے ہے وہ لوگوں‌پر سواری کرتے ہیں۔ جب کوئی ارادت مند ان کے پاس آ کر بیٹھ جائے تو وہ لپک کر اس پر سوار ہو جاتے ہیں اور ساتھ کے ساتھ منہ سےایسی آوازیں نکالتے ہیں۔

چہ چہ چہ۔چل چل ۔ چہ چہ چہ
ایسی آوازیں‌جیسی جانور کو ہانکتے وقت نکالی جاتی ہیں۔
میں انہیں سواری کرتے ہوئے دیکھ چکا ہوں
 

فاتح

لائبریرین
"پہنچے ہوئے" نہیں‌لگتے کہ "پہنچنے" کے لیے سواری کا بند و بست کر رہے ہیں ابھی تو۔;)
ایسے کئی مجذوب گدو بندر (حیدر آباد کا دماغی اسپتال) میں بھرے پڑے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جہالت کی انتہاء

اور جن پر سوار ہوتے ہوں گے وہ تو سمجھتے ہوں گے کہ ہماری نیا پار لگ گئی۔
 

مغزل

محفلین
یعنی سواری والے بابا ۔
کیا بات ہے ۔کل کلاں پروٹو کول کیلیے کیڈ مانگ لی تو کیا ہوگا۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
عجیب اسرار و بھید سے بھری ہے یہ یہ خالق کی تخلیق ۔
اب خالق ہی جانے کہ عقل مردود ہے کہ عشق ؟
اور ہر اک نے اپنی ہی نیت و عمل کی مراد پانا ہے ۔
کسی نے کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھانا ۔
مجذوب کیا ہے،اس کی کیا تعریف ہے اور مجذوب سے بظاہر خلاف عقل و شرع
اعمال کے صادر ہونے پر کیا کفر اور شرک کے فتوے دئے جائیں گے؟
القول الجلی (ملفوظات شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ) اور
مشائخ احمدآباد (تالیف محمد یوسف متالاخلیفہ مجاز مولوی زکریا کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ)
ان دونوں کتابوں اوردوسری کتابوں میں شاہ موسیٰ سہاگ علیہ الرحمہ کاجو ذکر موجود ہے کہ
وہ زنانہ لباس پہنتے تھے اور زنانہ وضع قطع میں رہتے تھے؟کیا یہ مستند ہے؟
اور ان بزرگ کا کیا مقام ہے؟ اور ایک دفعہ بارش کے لیے لوگوں
نے دعا کا بہت اصرار کیا تو پتھر اٹھاکر کے بولے یا بارش دے یا اپنا
سہاگ واپس لے۔ فوراًہی بادل امڈ آئے اور بارش ہوئی۔ اسی طرح قاضی کے
کہنے پر مردانہ لباس پہن کے نماز کو چلے، لیکن جیسے ہی تکبیر کہی وہی
زنانہ لباس پھر سے موجود تھا۔ ایسے ہی بہت سے اقوال اور قصے بہت سے دوسرے مجذوب کے
ساتھ منسوب ہیں جن کا ذکر بہت سی کتابوں میں ملتا ہے۔ بعض حضرات یہ سارا
قصہ پڑھ کر اللہ عزوجل کے اس مجذوب ولی کی دشمنی توایک طرف مصنف کتاب
اور نقل کرنے والے کو ہی کافر، مشرک اور پتہ نہیں کیا کیا کہہ ڈالتے
ہیں۔ اس بارے میں عرض ہے کہ مجذوب اللہ کے عشق میں مستغرق لوگ ہوتے
ہیں، ان لوگوں کا اللہ کے ساتھ کیا راز وابستہ ہے جس کا پتہ لگانا
انتہائی مشکل کام ہے، نیز یہ لوگ اللہ کے عشق میں پاگل ہوتے ہیں،
چنانچہ کبھی کبھار بظاہر خلاف شرع تک کہہ ڈالتے ہیں، لیکن کسی دوسرے کو
اس بات کی طرف کان نہیں دھرنا چاہیے، اور نہ ہی اس کی ترویج و اشاعت
کرنی چاہیے، یہ لوگ اللہ کے ایسے محبوب ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی
ٹیڑھی سیدھی ہربات کو پسند کرتا ہے، ہمیں ان کے پوشیدہ حالات کا علم
نہیں ہے، اس لیے اس سلسلہ میں کوئی لب کشائی نہ کرنی چاہیے۔
آپ سب محترم دوست حضرات اس تحریر سے اختلاف کا حق رکھتے ہیں ۔
اللہ ہم سب کو راہ ہدایت پر چلنے اور ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا کرے ۔آمین
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
یعنی سواری والے بابا ۔
کیا بات ہے ۔کل کلاں پروٹو کول کیلیے کیڈ مانگ لی تو کیا ہوگا۔
السلام علیکم
محترم م م مغل بھائی
سدا خوش رہیں آپ آمین
سنا ہے کہ کاروباری حضرات کی کریم شخصیات جب ان (لالہ جی ) کے حضور حاضری دیتی ہیں ۔
تو بہت کچھ نذرانہ پیش کرتی ہیں ۔ لیکن نذرانہ قبول نہیں ہوتا ۔
ویسے ماشااللہ (لالہ جی ) خاصی جسیم شخصیت ہیں ۔
اور اکثر ان ہی حضرات کو اپنی سواری سے مشرف کرتے ہیں ۔
جن کی سماجی شہرت ہوتی ہے ۔
اب جانے یہ کیا رمز ہے ؟
دروغ بر گردن راوی ۔۔
سنا ہے کہ مشرف جی اور شیخ رشید جی پر سواری کرنے کی بجائے اپنے پاس بیٹھنے ہی نہ دیا تھا ۔
اور دونوں سرکاری کار کی سواری سے محروم ہو گئے ۔
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی کیا کوئی مجذوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی گزرے ہیں؟
کیا کوئی مجذوب اصحابہ کرام کے زمانے میں بھی گزرے ہیں؟
کیا صحابہ کرام اللہ کے عشق میں کسی سے پیچھے تھے؟
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی کیا کوئی مجذوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی گزرے ہیں؟
کیا کوئی مجذوب اصحابہ کرام کے زمانے میں بھی گزرے ہیں؟
کیا صحابہ کرام اللہ کے عشق میں کسی سے پیچھے تھے؟

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
ماشااللہ
سورج کی موجودگی میں چاند ستارے نظر نہیں آتے ۔
لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ چاند ستارے ہوتے ہی نہیں ۔
نبی رسول پیغمبر اللہ کے فرستادے ۔
بنی نوع انسان کی فلاح کے لیے مامور ،
اور اصحاب رسول علیہ الصلوات والسلام براہ راست مستفید ہونے والی شخصیات ۔
جو خود فلاح کے نور سے روشن ہو کر دوسروں تک یہ نور پہنچاتے ہیں ۔
تبع التابعین صحابہ کرام سے مستفید ۔
اور جناب ابوہریرہ رضی اللہ تعالی کا جذب و جنون اک مثال ہے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
اور کوئی کتب حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی کے ذکر سے خالی نہیں ۔
مجذوب دو قسم کے اک جو مادرزاد مجذوب ہوتا ہے اور دوسرا وہ جسے عشق الہی دنیا سے بے نیاز کر دے ۔
اور میری تحریر کا مقصد کسی کو یہ قائل کر نا نہیں تھا کہ مجذوب کا اتباع کرو ۔
کچھ غلط لگے تو تصحیئح کر دیجیے گا ۔
اللہ آپ کو بہت سی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
ارے بھائی کسی طرح زرداری کو بھی ان بابا جی کے پاس لے جاؤ۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
کہیں یہ لالہ جی سے مل کرمسٹر 20 پرسنٹ بن گئے تو ۔
لالہ جی تو اک دن سواری کریں گے اور
پاکستانی قوم کوجانے کب تک یہ سوار برداشت کرنا پڑے ۔
یاد رہے محترم جناب زندہ پیر کے تھاپڑے سے اک شخصیت 11 سال تک سوار رہ چکی ہے ۔
نایاب
 

مھر رشید

محفلین
السلام علیکم
محترم م م مغل بھائی
سدا خوش رہیں آپ آمین
سنا ہے کہ کاروباری حضرات کی کریم شخصیات جب ان (لالہ جی ) کے حضور حاضری دیتی ہیں ۔
تو بہت کچھ نذرانہ پیش کرتی ہیں ۔ لیکن نذرانہ قبول نہیں ہوتا ۔
ویسے ماشااللہ (لالہ جی ) خاصی جسیم شخصیت ہیں ۔
اور اکثر ان ہی حضرات کو اپنی سواری سے مشرف کرتے ہیں ۔
جن کی سماجی شہرت ہوتی ہے ۔
اب جانے یہ کیا رمز ہے ؟
دروغ بر گردن راوی ۔۔
سنا ہے کہ مشرف جی اور شیخ رشید جی پر سواری کرنے کی بجائے اپنے پاس بیٹھنے ہی نہ دیا تھا ۔
اور دونوں سرکاری کار کی سواری سے محروم ہو گئے ۔
نایاب
محترم نایاب صاحب ! شکریہ ! مگر لالہ جی سرکار تو بہت نحیف ہیں اتنے کہ چھٹانک بھر وزن ہو شاید یا کچھ زیادہ ، جسیم کیسے ہونگے،نہ کچھ کھاتے ہیں نہ پیتےہیں۔ دودھ کا یک کپ ان کی کل غذا ہے۔ اور ہاں نذرانے نہ لینے والی بات آپ نے ٹھیک کی۔ باقی احباب سے عرض کرونگا کہ میں خود کسی ایسے نظریے سے تعلق نہیں‌رکھتا جس میں ایسے لوگوں کے معاملے میں شرک کی حد تک سوچا جائے۔میں نے تو خود ان کو سواری نہیں کرائی صرف دیکھا ان کا معاملہ۔ وہ بولتے تو ایک لفظ بھی نہیں۔بس وہی ایک لفظ جو جانوروں کو چلانے کے لیے بولا جاتا ہے بولتے ہیں۔ البتہ ہمارے ایک دوست منیر صاحب کہتے ہیں کہ وہ بندے کی روح‌حیوانی دیکھ لیتے ہیں۔ جس کی روح حیوانی لدو جانوروں جیسی ہو اسی پر سواروں کرتے ہیں۔ کتوں، ریچھوں،شیروں یا دیگر درندوں‌کی روح حیوانی والے انسانوں پر سواری نہیں کرتے۔ اب یہ مجھے صحیح معلوم نہیں کہ یہ روح حیوانی ہوتی کیا ہے۔ پوچھ کر بتا سکتا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
نایاب بھائی کیا کوئی مجذوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی گزرے ہیں؟
کیا کوئی مجذوب اصحابہ کرام کے زمانے میں بھی گزرے ہیں؟
کیا صحابہ کرام اللہ کے عشق میں کسی سے پیچھے تھے؟


شمشاد بھائی ۔
میرے محدود مطالعے میں ایسا نہیں ہے کہ سرکا ر علیہ الصلوۃ وتسلیم کے زمانےمیں کوئی ایسا فرد گزرا ہو ،
خیر میں معلوم کرتا ہوں ، ہاں اہلِ تکوین ہر دور میں ہوتے ہیں ، میں نے کراچی میں‌دو شخصیات ایسی دیکھی ہیں
مگر انہیں موصوف کی طرح لالچ نہیں ۔ وہ اپنی مستی میں غرق ہوتے ہیں ۔ ان میں ایک رحلت کرگئے ہیں اور
ملیر ٹنکی والے بابا مشہور ہیں ۔ دورِ موسوی (‌موسٰی علیہ السلام ) میں ایسے ایک شخص کا پتہ ملتا ہے جو کعبہ میں ملا۔
پورا واقعہ میں یہاں بیان نہ کروں گا کہ علم کی بجائے کچھ لوگ اس سے شر کشید کریں گے ۔
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی بہت شکریہ آپ کے مراسلے کا۔

حضرت موسٰی علیہ السلام کے وقت میں حالات کچھ اور تھے۔ حضرت موسٰی علیہ السلام آئے دن طور پر جا کر اللہ تعالٰی سے ہمکلام ہوتے تھے۔ جتنی نعمتیں اللہ تعالٰی نے اس قوم پر نازل کیں، کسی اور قوم پر نازل نہیں ہوئیں، جتنا زیادہ ذکر اس قوم کا قرآن میں ملتا ہے، کسی اور قوم کا نہیں ملتا۔ جی میں نے وہ واقعہ پڑھا ہوا ہے۔

ایک اچھے اور سچے مومن کی پہچان شرع کی کسوٹی ہے۔ کوئی مجذوب ہو، پیر ہو، ولی اللہ ہو، فقیر ہو، سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ وہ شرع کی پابندی کرتا ہے یا نہیں۔

موجودہ دور میں کئی ایک چرسی چرس کا دم لگا کر مدہوش رہتے ہیں اور سادہ لوح لوگ انیہں بھی مجذوب سمجھ لیتی ہے۔
 

مھر رشید

محفلین
محمود بھائی بہت شکریہ آپ کے مراسلے کا۔

حضرت موسٰی علیہ السلام کے وقت میں حالات کچھ اور تھے۔ حضرت موسٰی علیہ السلام آئے دن طور پر جا کر اللہ تعالٰی سے ہمکلام ہوتے تھے۔ جتنی نعمتیں اللہ تعالٰی نے اس قوم پر نازل کیں، کسی اور قوم پر نازل نہیں ہوئیں، جتنا زیادہ ذکر اس قوم کا قرآن میں ملتا ہے، کسی اور قوم کا نہیں ملتا۔ جی میں نے وہ واقعہ پڑھا ہوا ہے۔

ایک اچھے اور سچے مومن کی پہچان شرع کی کسوٹی ہے۔ کوئی مجذوب ہو، پیر ہو، ولی اللہ ہو، فقیر ہو، سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ وہ شرع کی پابندی کرتا ہے یا نہیں۔

موجودہ دور میں کئی ایک چرسی چرس کا دم لگا کر مدہوش رہتے ہیں اور سادہ لوح لوگ انیہں بھی مجذوب سمجھ لیتی ہے۔
تو پھر یہ طے ھے کہ کو
ءی چرسی مجذوب نھیں ھو سکتا یھی مطلب ھوا۔۔۔۔۔۔۔ حیرت ھے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور علی المرتضی رضی اللہ عنہ سے بڑا فتوی ملا آج اس فورم میں کیوںکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت نعیمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں صحابہ سے فرمایا۔ کہ تم اس کو شراب کی حالت میں دیکھ کر لعنت کر رھے ھو تم کیا جانو اس کا اور اللہ کا معاملہ۔ ' بخاری '
 

شمشاد

لائبریرین
سبحان اللہ کیا قدر مشترک نکالی ہے آپ نے۔
شراب حرام ہے، اللہ نے اس کو حرام قرار دیا اور آپ کا مطلب ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پینے کو حلال سمجھا۔ لاحول ولاقوۃ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر یہ طے ھے کہ کو
ءی چرسی مجذوب نھیں ھو سکتا یھی مطلب ھوا۔۔۔۔۔۔۔ '

جی میرا بالکل یہی مطلب ہے کہ چرسی مجذوب نہیں ہو سکتا۔ اور مجذوب بھی وہ جو شرع کے خلاف نہ جائے۔ اگر شرع کے خلاف جائے گا تو صرف چرسی ہی رہے گا۔
 
Top