ماوراء
محفلین
میری تو لمبی لسٹ ہے۔۔۔۔
سب سے پہلے اجمل انکل سے ملنے کا شوق ہے۔ یہ اچانک ہی شوق ہو گیا تھا۔ کیونکہ میں خواب میں ان سے ملی تو جاگنے کے بعد بھی شوق ہو گیا۔ شاید اسی بہانے ان سے کچھ سیکھ سکوں۔
فیصل بھائی ، بھابھی (ام طلحہ) اور طلحہ سے ملنے کا شوق ہے۔ فیصل بھائی نے بہت محبت دی۔ اتنے پیار سے بیٹا کہتے ہیں کہ دل خوش ہو جاتا ہے۔
باجو سے ضرور ملنا ہے۔ ان کے ساتھ کچھ وقت گزار کا زندگی کے چند لمحات کو ڈھیر سا انجوائے کرنا ہے۔ باجو جیسے ہنستی رہتی ہیں، اور زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرتی ہیں۔ شاید ان سے اس وقت میں سیکھ سکوں یا کم از کم یادگار بنا سکوں۔
حجاب، سارہ، امن، شگفتہ اور سارا سے بھی ملنا ہے۔
حجاب سے مل کر تو اس کے بنائے ہوئے مزیدار سے کھانے کھانے ہیں۔ اور اس سے ڈھیر سی گپ شپ کرنی ہے۔ اور حجاب کی طرف جانے سے پہلے سارہ کو ملنا ہے، سارہ نے میرے لیے خاص طور پر شکار پور سے کڑھائی کروا کر کرتا بنوانا ہے، وہ لے کر۔۔۔ پھر دونوں مل کر حجاب کے گھر جائیں گی۔
شگفتہ سے مل کر دیکھنا ہے کہ حقیقی زندگی میں وہ کتنی ایکٹو ہیں۔ جس رفتار سے تھریڈ کھولتی ہیں، یعنی تھریڈ کھول دیا اور اس کی وضاحت کرنے میں چاہے تو مہینے لگا دئیے۔ اور ان سے لائبریری پر ڈھیر ساری باتیں کرنی ہیں۔ ساتھ حمزہ سے بھی مل لوں گی۔
امن کی تو شادی پر اس سے ملنے کا موڈ تھا۔۔ڈھولکی بجانی سیکھنی تھی۔۔ اور بجانی بھی تھی۔لیکن اب شادی کا گفٹ دینے جانا ہے۔
سارا سے مجھے عجیب سے انسیت ہے۔ میں زیادہ کسی کو یاد نہیں رکھتی، لیکن سارا کو میں کبھی بھولی نہیں۔۔۔سادگی کا پیکر لگتی ہے۔اور اپنائیت سے بھی بات کرتی ہے۔ اور بریانی اچھی بناتی ہے۔
باقی۔۔۔۔بعد میں۔۔۔۔۔