میرا دل تو کرتا ہے کہ محفل تمام اراکین سے ملاقات کی جائے۔
اب تک محفل کے جن اراکین سے میری ملاقات ہوچکی ہے ان میں ابو شامل، شعیب صفدر، محب علوی، علمدار حسین، محمد علی مکی شامل ہیں۔ ڈاکٹر یونس رضا سے ملاقات ہوئی تو نہیں ہے لیکن میں ان سے ملنے کی ضد ضرور کررہا ہوں۔
اس کے علاوہ میں جن سے ملنا چاہتا ہوں، وہ ہیں:
نبیل بھیا! میں ان کا بہت بڑا فین ہوں۔ اردو کے فروغ کے لیے کمپیوٹنگ کی دنیا میں ان کے جو کارنامے ہیں، وہ لاجواب ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی شخصیت بھی ان کے پیغامات سے جھلکتی ہے جو بہت متاثر کن ہے۔ اس لیے میری خواہش ہے کہ کبھی نبیل بھیا سے ضرور ملوں۔
شمشاد بھائی جان۔۔۔ محفل پر ان کا انداز اور رکھ رکھاؤ دیکھ کر دل کرتا ہے کہ اتنی نائس پرسنالٹی سے تو ضرور ملنا چاہئے۔
ظفری بھائی جان! ان سے میری بات چیت ہے اور یہ مجھے چھوٹا بھائی کہتے ہیں۔۔۔ ان کا انداز دلچسپ اور شخصیت معمہ لگتی ہے کبھی کبھی۔ شاید مستقبل قریب میں ان کا کراچی آنا ہو تو ملاقات ہوسکے۔
زینب۔۔۔ ساری تفصیل تو اس نے اپنی ہی پوسٹ میں بتادی ہے۔۔۔ پر ایک بات نہیں بتائی کہ ہمارا انوکھا دستور یہ ہے کہ میں اگر ناراض ہوتا ہوں تو پھر بھی میں ہی اس کو مناتا ہوں۔ :lll: یا اگر غلطی اس کی بھی ہو تو بھی میں ہی معافی مانگ کر بات ختم کرتا ہوں۔
مجھے لگتا تو نہیں ہے کہ مستقبل قریب میں ہم مل سکیں گے لیکن ملنے کی خواہش ضرور ہے اس لڑاکا سے کہ یہ میری بہت اچھی دوست ہے۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ دنیا میں ایسی کون سی بے وقوف شخصیت ہے جو مجھ پر اتنا بھروسہ کرتی ہے جتنا میں خود اپنے اوپر نہیں کرتا۔
اور ہاں۔۔۔ ماوراء بھی۔۔۔ میں نے اب تک جتنا آبزرو کیا ہے، ماوراء کی شخصیت بہت متاثر کرنے والی ہے۔۔۔ اور منفرد بھی۔۔۔