جب بچپن میں ہم روٹی کے لئے شور مچاتے تھے تو امی کہتی تھیں کہ صبر کرو ابھی آٹا ٹھہرا نہیں ہے ۔ (گوندھنے کے بعد)آٹا گوندھنا بہت مشکل لگتا تھا۔کافی وقت طلب کام ہے اور محنت بھی کرنی پڑتی ہے بلکہ روٹی سے زیادہ محنت آٹا گوندھنے پہ لگتی ہے۔لیکن پھر ایک سہیلی نے بڑا اچھا نسخہ بتایا۔آٹا اور پانی مناسب تناسب میں لے کے بس مکس کر دیں اور تقریبا پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔پندرہ منٹ بعد اسے دو چار مکیاں لگائیں ۔۔۔لو جی آٹا گندھ گیا۔