مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی

آج ہم نے اپنی جنرل نالج کی دھاک بٹھانے کے لیے یہ مراسلہ زبانی یاد کیا اور اہلیہ کو سنایا، توقع تھی کہ وہ اس "نعمت غیر مترقبہ" کو ہاتھوں ہاتھ لیں گی اور زندگی بھر کے لیے اس سہولت پر ہماری ممنون رہیں گی، مگر ہمارا سارا جوش اس وقت ہَوا ہوگیا جب انہوں نے جواباً کہا:
ہی ہی ہی! یہ تو کوئی خاص بات نہیں، ہم تو کرتے ہی اس طرح ہیں۔:atwitsend:
ان کے گراؤنڈ میں جا کر کھیلیں گے تو ایسا ہی ہو گا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
خریدنے سے پہلے یوٹیوب پر ایک دو ریویو دیکھ لیجئے گا۔ میں نے جو دیکھے تھے ان کے مطابق
شور بہت کرتی ہے
جگہ بہت گھیرتی ہے
روٹی کا سائز بہت زیادہ چھوٹا ہے
آئل کے بغیر روٹی نہیں بنتی
بجلی کا خرچ تو بہرحال زیادہ ہے
مجھے اس مشین کے مارکیٹ میں آنے کے وقت سے انتظار تھا کہ کب دستیاب ہو گی۔ میرا خیال ہے تب عمر سیف نے اس بارے میں لڑی بھی کھولی تھی لیکن یہ worth buying نہیں ہے۔ اس لیے اس سے بہتر تو ہماری 'عبداللہ' آٹا گوندھنے کی مشین ہے۔ آٹا اچھا گندھا ہو تو روٹی کا اچھا ہونا گارینٹیڈ ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت کچھ بناتا ہوں بیک بھی کرتا ہوں لیکن روٹی بنانے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی
یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ تمام حضرات جو ویسے تو بنانے پکانے اور نیک کرنے میں بہت دلچسپی لیتے ہئں، روٹی بنانے سے دور کیوں بھاگتے ہیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے آٹا گوندھنے اور روٹی بنانے کا زیادہ شوق نہیں ہے اور اللہ تعالی بھی شکر خورے کو شکر دے دیتے ہیں۔ اس لیے کم کم ہی بنانی پڑتی ہے۔ لیکن جب بنانی ہو تو میری کوشش ہوتی ہے کہ آٹا تازہ گندھا ہو۔ جلدی میں بنانی ہو تو ہاتھوں سے کام لیتی ہوں۔ اور اگر وقت ہو تو آٹا مشین میں گوندھ لیتی ہوں۔ دونوں صورتوں آٹے میں تھوڑا سا کھانے کا تیل شامل کرتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس طرح روٹی نرم بنتی ہے۔
میرے لیے گول روٹی بنانے کا سب سے آسان طریقہ بیلن کا استعمال ہے۔ توا بہت پتلا نہ ہو اور اس کی باقاعدگی سے صفائی بہت ضروری ہے کیوں کہ آہستہ آہستہ اس پر ایک تہہ ہی جم جاتی ہے جس سے روٹی کی نرمی متاثر ہوتی ہے۔ نرم اور پھولی ہوئی روٹی کے لیے ایک ٹپ یہ بھی دی جاتی ہے کہ جب روٹی بیل رہے ہوں تو اس کو ایک ہی طرف سے نکلیں یعنی پلٹیں نہیں۔ اس سے اس کی سطح ہموار بھی رہتی ہے اور خشک آٹا دونوں طرف نہیں چپکتا۔ جتنا خشک آٹا زیادہ ہو گا اتنی ہی روٹی سخت ہو جائے گی۔ پکانے کی باقی ٹپس جاسمن نے زبردست دی ہیں۔ اب میں بھی ان پر عمل کروں گی۔ مجھ سے ڈائریکٹ روٹی سینکی نہیں جاتی۔ اب کوشش کروں گی کہ اس طریقے پر عمل کروں۔
۔
 
جاسمن

کئی دن سے یہ بات ذہن میں تھی کہ اچھی روٹی کے لئے خشکہ کم لگانے کی بات کرنا بھول گئی۔ وہ فرحت نے بتا دی ہے۔ خشکہ زیادہ ہوگا تو روٹی سخت ہوگی اور کھاتے ہوئے خشکہ ہاتھوں کو بھی لگے گا۔
نیز اگر فرج میں آٹا رکھا ہو تو نکال کے تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ اور اگر پیڑے بنا کے تھوڑی دیر رکھیں تو روٹی زیادہ اچھی بنے گی۔
فرحت!مجھے بھی روٹی کم ہی بنانی پڑتی ہے الحمداللہ۔ اللہ نے بہت آسانیاں دی ہیں۔ اللہ کا شکر ہے۔
بیلن پٹڑا ضرور دھوتے رہنا چاہیے۔ اگر اس پہ آٹا جما ہوگا تو روٹی بیلتے ہوئے مشکل ہوگی اور روٹی "زخمی" بھی ہوگی۔وہیں سے چپک جائے گی پٹڑے پہ۔
 
عمر سیف

محفلین
مجھے اس مشین کے مارکیٹ میں آنے کے وقت سے انتظار تھا کہ کب دستیاب ہو گی۔ میرا خیال ہے تب عمر سیف نے اس بارے میں لڑی بھی کھولی تھی لیکن یہ worth buying نہیں ہے۔ اس لیے اس سے بہتر تو ہماری 'عبداللہ' آٹا گوندھنے کی مشین ہے۔ آٹا اچھا گندھا ہو تو روٹی کا اچھا ہونا گارینٹیڈ ہے۔
یہ مشین حال ہی میں بحرین میں دستیاب ہے۔ روزانہ ایک یاد دہانی کا پیغام ان باکس میں موصول ہوجاتا ہے کہ ‘جس کا تھا انتظار، آ گیا وہ شاہکار’۔۔۔ انہیں اب کون بتائے کہ گول گول تازہ گرما گرم روٹیاں بنانے والی اس سے پہلے ہی یہاں آ چکی ہے۔ وہ بھی فری۔۔۔
اس مشین کی تعارفی قیمت ۹۹۹ ڈالر ہے ۔۔۔
 
چلیں آپ کا مسئلہ تو حل ہوا۔ باقی رہی مشین کی بات تو اس کی قیمت اور کارکردگی میں بالکل توازن نہیں ہے۔ اس سے بہتر ہے انسان خود ہی کام کر لے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایک اور بات رہ گئی۔ سردیوں میں خاص طور پہ/ جب آٹا گوندھنا ہوتو کچھ گرم پانی سے گوندھیں۔ جلدی گوندھا جائے گا۔
 
ربیع م

محفلین
آٹا گوندھنے کا سب سے اہم فائدہ تو یہاں کسی نے ذکر ہی نہیں کیا کہ آٹا گوندھنے سے ہاتھ گورے ہوتے ہیں.
 
محمد وارث

لائبریرین

یاز

محفلین
چلیں آپ کا مسئلہ تو حل ہوا۔ باقی رہی مشین کی بات تو اس کی قیمت اور کارکردگی میں بالکل توازن نہیں ہے۔ اس سے بہتر ہے انسان خود ہی کام کر لے۔
اور ہمیں یہ لگتا ہے کہ مذکورہ مشین کی قیمت اسی لئے اتنی رکھی گئی ہے.
 
Top