مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی

محمدصابر

محفلین
اس مشین کا کووئی لنک شئیر کریں اور ہمیں بھی بتائیے کہ ی ہکتنے کی ملتی ہے؟
خریدنے سے پہلے یوٹیوب پر ایک دو ریویو دیکھ لیجئے گا۔ میں نے جو دیکھے تھے ان کے مطابق
شور بہت کرتی ہے
جگہ بہت گھیرتی ہے
روٹی کا سائز بہت زیادہ چھوٹا ہے
آئل کے بغیر روٹی نہیں بنتی
بجلی کا خرچ تو بہرحال زیادہ ہے
 
جی جی وہی تو-
اتنے میں تو ہمارے ہاں اچھی خاصی دلہن آ جاتی ہے- جو روٹیوں کے علاوہ بھی مفید ہے- نیز برآں ریپئیرنگ وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں- وغیرہ وغیرہ
لیکن مینٹیننس تو اس کی بھی کرنا پڑتی ہوگی اگر اضافی خرچے نہ بھی ہوں تو ۔ ۔ ۔
 
جاسمن

لائبریرین
نوکری کے دوران جو ہاسٹل میں رہنا ہوا تو تھوڑی بہت روٹی بنانی سیکھی لیکن خداد صلاحیت پتہ چلی پراٹھے بنانے کی۔ہر طرح کے پراٹھے میں نے بنائے اور بہت پتلے۔شادی کے بعد گاوں اپنے سسرال میں پہلی بار منڈے بنتے دیکھے۔بڑی سی توی پہ نسبتا پتلے آٹے کی بہت ہی بڑی روٹی جو لہسن کے شوربے کے ساتھ شوق سے کھاتے ہیں۔
میں بھی اچھی روٹی بنا لیتی ہوں الحمداللہ۔
 
جاسمن

لائبریرین
آٹا گوندھنا بہت مشکل لگتا تھا۔کافی وقت طلب کام ہے اور محنت بھی کرنی پڑتی ہے بلکہ روٹی سے زیادہ محنت آٹا گوندھنے پہ لگتی ہے۔لیکن پھر ایک سہیلی نے بڑا اچھا نسخہ بتایا۔آٹا اور پانی مناسب تناسب میں لے کے بس مکس کر دیں اور تقریبا پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔پندرہ منٹ بعد اسے دو چار مکیاں لگائیں ۔۔۔لو جی آٹا گندھ گیا۔
 
یاز

ویسے ایک نسخہ یہ بھی ہو سکتا تھا کہ آٹا اور پانی وغیرہ برتن میں ڈال کر اس کو کسی رکشے یا چنگچی پہ دس پندرہ منٹ چکر لگوائیں. لیجیے بہترین گندھا ہوا آٹا تیار است
 
جاسمن

لائبریرین
اچھی روٹی اچھے آٹے اور اچھے گوندھے ہونے پہ انحصار کرتی ہے۔آٹا جتنا زیادہ اچھا گوندھا ہوا ہوگا،روٹی اتنا پھولی ہوئی اور نرم بنے گی۔آٹا گوندھنے کے بعد اسے کچھ دیر کے لئے ضرور رکھ دینا چاہیے۔فوری روٹی نہیں بنانی چاہیے ورنہ روٹی اچھی نہیں بنتی۔
 
جاسمن

لائبریرین
اگر ہاتھ سے گول روٹی بنانا مشکل ہو تو بیلن پٹڑا ضرور استعمال کرنا چاہیے۔جتنا زیادہ اچھا پیڑا بنا ہوگا اتنی گول روٹی بنے گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
اچے آٹے پہ بھی اچھی روٹی کا انحصار ہوتا ہے۔ویسے تو میدےوالے آٹے کی روٹی بھی صحیح بنتی ہے اگر آٹا اچھا گوندھا گیا ہو لیکن بورے والے آٹے کی روٹی کی کیا ہی بات ہے۔بہت پھولی ہوئی ہوئی۔۔۔نرم بھی اور زیادہ سینکیں تو کراری بھی اور جتنی مرضی پتلی اور بڑی بنا لیں۔
اور میدے والے آٹے کی روٹی سکڑتی ہے۔۔۔جتنی مرضی بڑی کر کے ڈالیں۔۔۔سکڑ جاتی ہے لیکن بورے والے آٹے کی روٹی بہت کم سکڑتی ہے۔تقریبا اتنی ہی رہتی ہے جتنی ہم نے اسے شکل دی ہوتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اچھی روٹی کے لئے اچھا توا بھی ضروری ہے۔بعض توے پتلے ہوتے ہیں روٹی جلا دیتے ہیں۔بعض بہت موٹے ہوتے ہیں اور روٹی جلدی نہیں بنتی۔بعض پہ روٹی چپک جاتی ہے اور بہت الجھن ہوتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
روٹی کے سینکنے کا طریقہ کیا ہو۔۔۔۔توے پہ ہی کپڑے کے ساتھ روٹی سینکی جاتی ہے۔یہ زیادہ اچھی نہیں بنتی۔سٹیل کے چولہے پہ روٹی سینکنے سے نشان پڑ جاتے ہیں۔وہ اچھے بھی نہیں لگتے اور ذائقہ بھی خراب ہوجاتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
سب سے اچھی روٹی
1:بورے والے آٹا۔گندم سے پسوایا گیا۔بغیر میدے والا۔
2:خوب محنت سے گوندھا گیا آٹا۔۔۔اور کچھ دیر تلک رکھا جائے
3:اچھا پیڑا
4:لکڑی والا چولھا
5:لوہے کا توا
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
بہرحال گیس کے چولہے پہ ہمیں لکڑیوں کی نسبت بہت زیادہ آسانی رہتی ہے تو سینکنے کے لئے چمٹے کی مدد سے چولہے پہ ہی سینکنا چاہیے۔اس سے روٹی خوب پھولتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
روٹی پہ مجھے بھی کالج کے زمانے کے دور کے اشعار یاد ہیں۔شاید یہ رباعی ہے۔
اسے کاٹا گیا،پیسا گیا،گوندھا گیا لیکن
سبق گندم سے لینا پھر بھی دنیا بھول جاتی ہے
کسی بھوکے کے کام آنے سے پہلے غور سے دیکھو
دہکتی آگ پہ روٹی خوشی سے پھول جاتی ہے
 
جاسمن

لائبریرین
روٹی گول ہی کیوں ہو؟؟؟
کچھ چیزیں اپنی مخصوص ہئیت میں ہی اچھی لگتی ہیں۔اگر آپ روٹی کو کسی اور شکل کا بنانا چاہتے بھی ہیں تو پھر آپ کی اس دن اس وقت کی سب روٹیاں اسی شکل میں ہونی چاہییں جو کہ خاصا مشکل ہے۔
سب سے زیادہ آسان اور قدرتی شکل گول ہی ہے۔اس لئے کہ آپ کو پیڑا تو بنانا ہی ہوتا ہے اور وہ گول ہی بنتا ہے۔اب اس گول پیڑے سے گول روٹی بنانی تو آسان ہے۔۔۔اور دوسری شکل بنانی مشکل ترین ہے۔یعنی روٹین میں۔
ورنہ ہم سب جب پراٹھے بناتے ہیں تو مختلف شکلوں کے بنا ہی لیتے ہیں ۔خاص طور پہ بچوں کی دلچسپی کے لئے۔چوکور پراٹھا گول کے بعد سب سے آسان ہے۔پھر تکون۔۔۔اور دوسری کئی شکلوں کے ہم بنا لیتے ہیں۔
 
آپ کا بہت شکریہ آپا ۔:)
 
یاز

محفلین
سب سے اچھی روٹی
1:بورے والے آٹا۔گندم سے پسوایا گیا۔بغیر میدے والا۔
2:خوب محنت سے گوندھا گیا آٹا۔۔۔اور کچھ دیر تلک رکھا جائے
3:اچھا پیڑا
4:لکڑی والا چولھا
5:لوہے کا توا
اللہ اللہ
پکانے والی کے علاوہ ہر چیز کو اس فعل میں برابر کا ذمہ دار ٹھہرا دیا. خوب است و بہت است
 
Top