منصور مکرم بھائی آپ کہاں ہوتے ہیں۔
شکریہ چیمہ صاحبآپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا
سبحان اللہ
بہت اچھے نین
بہت شکریہ سر۔۔۔بہت خوب
ہے میرے جسم و جان کا ماضی کیا
مجھ سے بس یہ کبھی نہ پوچھیے گا
جی ضرور۔۔۔واہ ۔ زبردست کلام ہے۔ آئیندہ بھی ایسے کلام شاملِ محفل کیجیے گا تاکہ ہم مزا لیجیے گا
یہ مراسلہ واقعی معلوماتی ہے میاں۔ گو آنے والی نسلیں مرزا ہی ہیں ناں؟!ظاہری بات ہے جی۔۔۔ مرزا لوگوں میں تو صدیوں سے یہ حس بیدار ہے۔۔۔ شاید ہماری آنے والی نسلیں سمجھ سکیں ۔۔۔ ہاہاہاہاہاااااا
ہماری نسلیں تو مرزا نہ ہوں گی۔۔۔ اور مرزا والی کی بابت ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔۔۔یہ مراسلہ واقعی معلوماتی ہے میاں۔ گو آنے والی نسلیں مرزا ہی ہیں ناں؟!
ہم عبث خوش ہوئے بیٹھے تھے!!ہماری نسلیں تو مرزا نہ ہوں گی۔۔۔ اور مرزا والی کی بابت ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔۔۔
دیکھ رہا ہوں تمہارا چال چلن۔۔۔ کافی سدھار کی ضرورت ہے تمہیں۔۔۔ ۔
نو صائمہ آپی دیکھیں نامیں نے پتے کا نام پوچھا اور سارے ایک دوسرے سے ملنے کے پروگرام بنانے لگ پڑے ہیںعینی کیوں کسی کو لا پتہ کرنے کے درپے ہو
آپ کہاں سکونت پذیر ہیں آج کل،اگر سوال سے مراد سکونت ہے تو فی الحال تو زمین پر ہی ہوتا ہوں ،جب مریخ پر پلاٹ بناؤنگا ،تو شائد وہاں شفٹ ہوجاؤں۔
ہاں کبھی کبھی نیرنگ کے آس پاس بھی چلا جاتا ہوں ،لیکن میل ملاقات نہیں ہوئی۔
اب یہ نہ کہئے گا کہ کہ میل تو نہانے سے جاتا ہے،
اور اگر سوال سے مراد یہ کہ محفل پر زیادہ نظر نہیں آتے تو کچھ دوگنی مصروفیات بن گئی ہیں آج کل۔
ویسے میں عموما صوبہ خیبر میں پایا جاتا ہوں ،
میں بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ کاش کوئی سدھار ہی دے مجھے لیکن کیا کریں، کسی کی طرف سے آمادگی ظاہر ہی نہیں ہوتی اور کچھ کی طرف میں ظاہر نہیں کرتا
حضرت گرامی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملتا ہوں ایک ذاتی مراسلے میں۔کیونکہآپ کہاں سکونت پذیر ہیں آج کل،
کیا ہمارے آس پاس پائے جا سکتے ہیں شرفِ ملاقات بخشنے کو۔
صوبہ خیبر میں کہاں؟؟
یہ شاعری ہے یا مذاق؟؟مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گامحمد بلال اعظم غزل یہاں شائع کر دی ہے۔۔۔ دیکھ لیجیے گا۔
اور کچھ بھی نہ مجھ سے لیجیے گا
آپ بے مثل بے مثال ہوں میں
مجھ سِوا آپ کس پر ریجھیے گا
آپ جو ہیں ازل سے ہی بے نام
نام میرا کبھی تو لیجیے گا
آپ بس مجھ میں ہی تو ہیں، سو آپ
میرا بے حد خیال کیجیے گا
ہے اگر واقعی ہی شراب حرام
آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا
انتظاری ہوں اپنا میں دن رات
اب مجھے آپ بھیج دیجیے گا
آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا
دل کے رشتے ہیں جون جھوٹ کے رشتے
یہ معمّا کبھی نہ بوجھیے گا
ہے میرے جسم و جان کا ماضی کیا
مجھ سے بس یہ کبھی نہ پوچھیے گا
مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حساب لیجیے گا
زندگی کیا ہے اک ہُنر کرنا
سو قرینے سے زہر پیجیے گا
میں جو ہوں جون ایلیا ہوں جناب
اس کا بے حد لحاظ کیجیے گا
ایک نقطہ نہ بھولئے گا کبھی
مرتے رہیے گا اور جی جیے گا
ہوس جاوداں ہیں آپ میری
اب تو جم جم جناب جی جیے گا
گر بقیہ احباب کی بصارتوں پر بار نہ ہو تو وہ بھی لطف اندوز ہوجائیں بھلے۔۔۔
اعلیٰ درجے کی معیاری شاعری ہونے میں کوئی شک؟!یہ شاعری ہے یا مذاق؟؟