جون ایلیا مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا

غدیر زھرا

لائبریرین
ارے واہ کیا کہنے--اتنی عمدہ غزل اب تک میری نگاہوں سے اوجھل رہی---
ہر شعر لطف دے گیا---:)
بہت زبردست شئیرنگ خیال بھیا :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
نین بھائی
یہ سمجھ نہیں آئے :D ان کی تشریح درکار ہے ;)

آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا​

مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حساب لیجیے گا​
 
یاسر شاہ

محفلین
نیرنگ بھائی غزل کا پہلا مصرع ہی بے وزن نقل کیا گیا ہے جو کہ غزل کا عنوان بھی ہے -نیٹ پہ بھی ہو سکتا ہے غلط ہی ملے -کوئی صاحب ،کتاب سے تحقیق کر سکیں تو درستی کر دیں -مجھے حیرت اس بات پہ ہےکسی نے اس طرف اب تک توجہ کیوں نہیں کی اور سراہنے سے پہلے ذرا غور ہی کیوں نہ کر لیا -

پتا (address) یہاں نہیں آسکتا, پِتّا (gall bladder)پڑھنا پڑے گا گویا جون صاحب محبوب کو کہہ رہے ہیں : اپنے پیٹ سے پِتّا نکال کے دے دیجیے اور خبردار جو مجھ سے کچھ لیا -

مجھے لگتا ہے یہ مصرع یوں ہوگا :مجھ کو آپ اپنا آپ دیجےگا -اصل صورت کا تحقیق کے بعد ہی پتا چلے گا -
 
نیرنگ خیال

میرے پاس تو آجکل کوئی کتاب نہیں۔ چاروں کتب ایک دوست لے گیا۔ اور ایسا لے گیا کہ دوبارہ مجھے نہ پتا ملا اور نہ پِتّا۔۔۔۔۔ کوئی اور یہ کشٹ اٹھائے تو دعائیں پائے۔
 
عباس رضا

محفلین
آپ کے ارادے مشکوک لگ رہے ہیں۔۔۔آپ پہ آئندہ انتہائی گہری نظر رکھی جائے گی۔:D
کسی کہانی کا مکالمہ یاد آرہا ہے: ”اس بات کو سمجھنے کے لئے بہت بڑا دماغ چاہیے۔۔۔ مثلاً ہاتھی کا دماغ“:)
تو پوچھنا یہ ہے کہ کتنی گہری نظر رکھی جائے گی؟:):):)
 
محمد وارث

لائبریرین
نیرنگ بھائی غزل کا پہلا مصرع ہی بے وزن نقل کیا گیا ہے جو کہ غزل کا عنوان بھی ہے -نیٹ پہ بھی ہو سکتا ہے غلط ہی ملے -کوئی صاحب ،کتاب سے تحقیق کر سکیں تو درستی کر دیں -مجھے حیرت اس بات پہ ہےکسی نے اس طرف اب تک توجہ کیوں نہیں کی اور سراہنے سے پہلے ذرا غور ہی کیوں نہ کر لیا -

پتا (address) یہاں نہیں آسکتا, پِتّا (gall bladder)پڑھنا پڑے گا گویا جون صاحب محبوب کو کہہ رہے ہیں : اپنے پیٹ سے پِتّا نکال کے دے دیجیے اور خبردار جو مجھ سے کچھ لیا -

مجھے لگتا ہے یہ مصرع یوں ہوگا :مجھ کو آپ اپنا آپ دیجےگا -اصل صورت کا تحقیق کے بعد ہی پتا چلے گا -
آپ نے درست کہا شاہ صاحب، نہ صرف پہلے مصرعے میں غلطی ہے بلکہ ایک آدھ اور جگہ بھی ہے، شراب حرام، دل کے رشتے، جسم و جاں والے اشعار وغیرہ۔ کسی قدر درست غزل اس ربط پر موجود ہے، اور وہیں سے نیچے کاپی کر رہا ہوں، وہاں بھی اغلاط موجود ہیں جن کی نشاندہی نیچے کر دی ہے۔ :)

مجھ کو آپ اپنا آپ دیجیے گا
اور کچھ [بھی] نہ مجھ سے لیجیے گا

آپ جو ہیں ازل سے ہی بے نام
نام میرا کبھی تو لیجیے گا

آپ بس مجھ میں ہی تو ہیں، سو آپ
میرا بے حد خیال کیجیے گا

ہے اگر واقعی شراب حرام
آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا

انتظاری ہوں اپنا میں دن رات
اب [مجھے] آپ بھیج دیجیے گا

آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا

دل کے رشتے ہیں جونؔ جھوٹ [کہ] سچ
یہ معما کبھی نہ بوجھیے گا

ہے مرے جسم و جاں کا ماضی کیا
مجھ سے بس یہ کبھی نہ پوچھیے گا

مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حِساب لیجیے گا

زندگی کیا ہے اک ہنر کرنا
سو، قرینے سے زہر پیجیے گا

میں جو ہوں، جون ایلیا ہوں جناب
اس کا بے حد لحاظ کیجیے گا
 
Top