محاورے کی زبان میں بات کریں ۔۔!

سید رافع

محفلین
ہم بھی کسی سے کم نہیں ،اڑتی چڑیا کے پر گن لیتے ہیں مگر یہاں تو آوے کا آوے ہی بگڑا ہے۔

ایک صاحب ملے تھے وہ کہہ رہے تھے کہ دریا میں رہ کر مگرمچھ سے بیر کرنا آپکو زیب نہیں دیتا۔ ہم نے کہا بھائی اب معاملہ یہ ہے کہ اندھیر نگری چوپٹ راج تو کہنے لگے ایک چپ ، سو سکھ۔
 
ایسے کون سے تیس مار خان صاحب آپ کو ملے تھے جنہوں نے محاوروں کے گھر کا بھیدی بن کر اتنے لنکے ایک ساتھ ڈھا دیے؟ :)
ایک صاحب ملے تھے وہ کہہ رہے تھے کہ دریا میں رہ کر مگرمچھ سے بیر کرنا آپکو زیب نہیں دیتا۔ ہم نے کہا بھائی اب معاملہ یہ ہے کہ اندھیر نگری چوپٹ راج تو کہنے لگے ایک چپ ، سو سکھ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محاوروں کا استعمال عروج پر ہے مگر ہماری ناتوانی ہمیں ساری لڑی پڑھنے میں ساتھ دینے سے انکاری ہے۔ اس لئے جہاں جاگو وہیں سویرا کے تحت اسی کو ابتدا سمجھتے ہیں
 
سید رافع

محفلین
محاوروں کا استعمال عروج پر ہے مگر ہماری ناتوانی ہمیں ساری لڑی پڑھنے میں ساتھ دینے سے انکاری ہے۔ اس لئے جہاں جاگو وہیں سویرا کے تحت اسی کو ابتدا سمجھتے ہیں

اسکو کہتے ہیں اندھیر نگری چوپٹ راج کہ انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوانا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کبھی کبھی تو دل چاہتا ہے کہ جان بوجھ کر پرائے پھڈے میں ٹانگ اڑائیں لیکن پھر رحمدلی اور شرافت آڑے آ جاتی ہے تو کنارا کر لیتے ہیں۔
 
Top