محبت کا الارم

ربیع م

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
اس بار کہانی ادبی ہونی چاہیے .
درست فرمایا آپ نے :)

لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا محفل کا ہر "بے ادب" تھریڈ پورا پورا آٹھ دس بارہ چودہ سولہ بیس صفحے پڑھنا کیا ہر رکن پر لازم ہے؟ اور وہ بھی زبردستی اور اپنے آپ پر جبر کر کے اور پھر اس کی ساری "بے ادبیاں" پڑھ بھی جانا اور کچھ حاصل نہ ہونے گلہ بھی کر جانا اور جاتے جاتے فصیحتیں بھی سنا جانا۔

سیدھی سی بات ہے، کوئی تھریڈ آپ کے مزاج کا نہیں ہے تو اسے مت پڑھیے، یا اگر غلطی سے یا مجبوری سے پڑھنا شروع کر دیا ہے تو اسے چھوڑ دیا جائے، میں تو ایسے ہی کرتا ہوں نہ کہ "توبۃ النصوح" دوسروں کو سنانا شروع کر دوں :)
 
مجھے تو گپ شپ والے تھریڈ ہی پسند ہے. :D

یہاں ہر ممبر اپنی رکنیت میں آزاد ہے۔کسی پر کوئی پابندی نہیں نہ جابر ہے کہ وہ ہر لڑی کا حصہ بنے۔
اعتراض کرنے والوں کو اردو ادب کا غم کھائے جا رہا ہے۔ جبکہ ہمیں خوشی ہے کہ کم از کم ہم لوگ فخر سے اردو زبان میں گفتگو تو کر رہے ہیں۔ آہستہ آہستہ ادب سے بھی دلچسپی پیدا ہوجائے گی۔ یاد رکھیں ہم ایسے دور سے گزر رہیں جہاں اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اپنے ہی ملک میں اردو بولنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ لوگ منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی فخر سے بولتے ہیں اور اگر کوئی اردو یا کسی اور مقامی زبان میں بات کرے تو فورا جہالت کو فتوی لگ جاتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ اس طرح کی ہلکی پھلکی گفتگو ہوتی رہے۔ کچھ نہیں تو مجھ جیسے نالائقوں کی املا اور تلفظ ہی درست ہوتا رہے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے تو گپ شپ والے تھریڈ ہی پسند ہے. :D
خان صاحب یہ آپ کی اپنی پسند ہے اور آپ اس میں آزاد ہیں۔

ایک مثال عرض کرتا ہوں، میں لگ بھگ ساڑھے نو دس سال سے یہاں اردو محفل میں ایک تھریڈ میں پوسٹ کر رہا ہوں، "خوبصورت فارسی اشعار مع ترجمہ"۔ اس میں حسان خان صاحب ہزاروں فارسی اشعار کا ترجمہ کر کے پوسٹ کر چکے ہیں، میں بھی روزانہ ترجمہ کرتا ہوں اور پوسٹ کرتا ہوں، میرے تراجم شدہ اشعار کی تعداد بھی ہزار سے اوپر ہے۔ ایک دو اور دوست بھی کوشش کرتے ہیں۔

میری نظر میں یہ خالص ادبی اور تخلیقی کام ہے لیکن کبھی وہاں چکر لگائیں، بھری محفل میں چار یا پانچ پڑھنے والے ہیں لیکن میں تو کبھی کسی سے گلہ شکوہ نہیں کرتا، آج بھی ذکر کر رہا ہوں تو فقط اس وجہ سے کہ یہاں کچھ احباب گلے شکوے فرما رہے تھے۔ اور مجھے اس کی پروا بھی نہیں ہے، اپنی دھن میں لگا ہوا ہوں اور آفرین ہے حسان خان صاحب پر، وہ مجھ سے بھی زیادہ مگن ہیں ادھر ادھر بھی نہیں دیکھتے جب کہ میں پھر بھی اس طرح کے تھریڈز میں اپنی "بیستی خراب" کروا لیتا ہوں :)

کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ ہر کسی کی اپنی اپنی پسند اور اپنی اپنی مرضی ہے، اللہ اللہ خیر صلیٰ۔
 
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
میں پھر بھی اس طرح کے تھریڈز میں اپنی "بیستی خراب" کروا لیتا ہوں :)

ایسا کیوں کہہ رہے ہیں آپ، اردو ادب اپنی جگہ ، انسانی احساسات اور اس کی فطرت کا ادب اپنی جگہ
اور عزیز بھائی آپ سے بات ہوتی ہے تو فقیر اس کو اپنی عزت افزائی سمجھتا ہے، کہ اس لاعلم سے بھی
علم والے بات کر لیتے ہیں

ویسے ڈرتے ڈرتے آیا ہوں اب یہاں
میرے لئے کیا حکم ہے جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :unsure:
 
خان صاحب یہ آپ کی اپنی پسند ہے اور آپ اس میں آزاد ہیں۔

ایک مثال عرض کرتا ہوں، میں لگ بھگ ساڑھے نو دس سال سے یہاں اردو محفل میں ایک تھریڈ میں پوسٹ کر رہا ہوں، "خوبصورت فارسی اشعار مع ترجمہ"۔ اس میں حسان خان صاحب ہزاروں فارسی اشعار کا ترجمہ کر کے پوسٹ کر چکے ہیں، میں بھی روزانہ ترجمہ کرتا ہوں اور پوسٹ کرتا ہوں، میرے تراجم شدہ اشعار کی تعداد بھی ہزار سے اوپر ہے۔ ایک دو اور دوست بھی کوشش کرتے ہیں۔

میری نظر میں یہ خالص ادبی اور تخلیقی کام ہے لیکن کبھی وہاں چکر لگائیں، بھری محفل میں چار یا پانچ پڑھنے والے ہیں لیکن میں تو کبھی کسی سے گلہ شکوہ نہیں کرتا، آج بھی ذکر کر رہا ہوں تو فقط اس وجہ سے کہ یہاں کچھ احباب گلے شکوے فرما رہے تھے۔ اور مجھے اس کی پروا بھی نہیں ہے، اپنی دھن میں لگا ہوا ہوں اور آفرین ہے حسان خان صاحب پر، وہ مجھ سے بھی زیادہ مگن ہیں ادھر ادھر بھی نہیں دیکھتے جب کہ میں پھر بھی اس طرح کے تھریڈز میں اپنی "بیستی خراب" کروا لیتا ہوں :)

کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ ہر کسی کی اپنی اپنی پسند اور اپنی اپنی مرضی ہے، اللہ اللہ خیر صلیٰ۔
بڑے لوگوں کی بڑی باتیں، بڑا بننے کے لیے ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے۔
ہم چاہ کر بھی اس انداز سے بات نہ کر سکتے۔ خوش رہیے اور ہم نکموں کو اپنے ارشادات سے نوازتے رہیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے گفتگو کا لطف تب ہی آتا ہے جب گفتگو بے ساختہ ہو اور اپنا رُخ آپ متعین کرے۔ سو اس طرح کی لڑیوں کی بھی محفل میں ضرورت ہوتی ہے۔ ادبی کام کرنے والے بھی اپنا کام کرتے ہیں رہتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھی بات ہے۔

ویسے اس دھاگے کا انجام کوئی اتنا غیر منطقی بھی نہیں ہے۔ عام زندگی میں بھی جب ہم بہت زیادہ ہنس لیتے ہیں تو ایک آدھ سنجیدہ سیشن بھی گزارنا پڑتا ہے۔ :)
درست کہا احمد صاحب، جو دن میں اپنی بیوی کے ساتھ خوش خوش ہنسی مذاق میں گزار لوں تو اس شام اُس کے ساتھ لڑائی ضرور ہوتی ہے۔ آپ کا تجربہ ابھی مختلف ہوگا یقینی طور پر :)
 
Top