محبت کا الارم

عثمان

محفلین
بہت بہتر ہے، تکرار کا یہ طریقہ ہمارے لیے نیا ہے۔ شاید ابھی اور ستم جھیلنے باقی ہیں۔ خوش رہیے۔
میں تکرار نہیں کر رہا۔ تحمل لہجے اور سادہ الفاظ میں عام گفتگو کر رہا ہوں۔ مسکان کا تکلف بھی اسی لیے تھا کہ مخاطب الکلام پر کوئی ناخوشگوار تاثر باقی نہ رہے۔
آپ نے غالباً ابھی تک اپنا تعارفی دھاگہ نہیں کھولا؟
 
محترم آج تو گفتگو کا انداز مختلف ہے آپ کا اس کو تو میں محسوس کر رہا ہوں۔ کل کے کچھ الفاظ تکلیف پہنچا رہے ہیں۔ حالانکہ صبح سے بھلانے کی کوشش کر رہا ہوں، آپ کے لیے دعائے خیر مزید کرتا ہوں۔ اپنی اس عاجزی کا معترف ہوں اور شرمندہ ہوں۔ آپ بھی میرے لیے دعا فرمایے۔
رہی بات تعارف کی تو بھائی سچی بات ہے، مختصر ہم سے ہوتا نہیں، تفصیل کے لیے ابھی فرصت نہیں مل پارہی۔ ان شاءاللہ جب بھی لڑی کھولوں گا آپ کو یاد رکھوں گا۔
 
مجھ سمیت بیشتر محفلین کی کوشش عموماً یہی ہوتی ہے کہ کسی ایک موضوع یا دھاگے پر ہونے والا اختلاف وہیں تک محدود رہے اور فکری اختلاف ذاتی عناد اور کینہ پروری میں نہ تبدیل ہو۔ اسی لیے اگر کہیں ایک جگہ کوئی ایک رنگ نظر آتا ہے تو دوسری جگہ کہیں دوسرا۔ کہیں کوئی ایک بات خوشگوار لگتی ہے تو کہیں کوئی دوسری بات ناخوشگوار۔ گرمی سردی اور لڑائیاں بھی محفل کا معمول ہیں۔ نظم و ضبط کی پابندی، فکری اختلاف اور ان گرمی سردی کی وجہ سے ہی اس محفل میں اللہ کا شکر ہے کہ رونق ہے۔ ورنہ ٹیکنالوجی کی سمجھ رکھنے اور اردو بولنے والے تو دوسری محفلوں میں بھی موجود ہیں۔ :)
تعارفی دھاگہ ضرور کھولیے۔ انشااللہ آپ کا تجربہ بہت خوشگوار رہے گا۔ :)
 
نیز معذرت وغیرہ کی کوئی ضرورت نہیں۔ گرمی سردی معمول رہے گی۔
دعائے خیر کے لیے شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
مجھ سمیت بیشتر محفلین کی کوشش عموماً یہی ہوتی ہے کہ کسی ایک موضوع یا دھاگے پر ہونے والا اختلاف وہیں تک محدود رہے اور فکری اختلاف ذاتی عناد اور کینہ پروری میں نہ تبدیل ہو۔ اسی لیے اگر کہیں ایک جگہ کوئی ایک رنگ نظر آتا ہے تو دوسری جگہ کہیں دوسرا۔ کہیں کوئی ایک بات خوشگوار لگتی ہے تو کہیں کوئی دوسری بات ناخوشگوار۔ گرمی سردی اور لڑائیاں بھی محفل کا معمول ہیں۔ نظم و ضبط کی پابندی، فکری اختلاف اور ان گرمی سردی کی وجہ سے ہی اس محفل میں اللہ کا شکر ہے کہ رونق ہے۔ ورنہ ٹیکنالوجی کی سمجھ رکھنے اور اردو بولنے والے تو دوسری محفلوں میں بھی موجود ہیں۔ :)
تعارفی دھاگہ ضرور کھولیے۔ انشااللہ آپ کا تجربہ بہت خوشگوار رہے گا۔ :)
میں نے پہلے عرض کیا ہے کہ عموما تلخیاں بہت جلد بھلا دیتا ہوں ہاں خوشگوار یادیں تو بچپن کی بھی یاد ہیں۔ کبھی کبھی انسان ہونے کے ناطے مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ خیر۔ آپ کی وضاحت کے لیے شکریہ۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے۔ ضرور یاد رکھو گا بھائی کچھ خاکہ بنا رکھا ہے پہلی فرصت میں کاغذ پر لاتا ہوں الفاظ کو۔ ان شاء اللہ
 
سید عمران

بہت اچھی پیش رفت ہے آپ کی محمد عظیم الدین،
عثمان نے بھی بہت سمجھداری کی باتیں کی ہیں...
محترمہ @باادب سمجھاتی بھی رہیں اور ساتھ نبھاتی بھی رہیں...
 
Top