محبت کے موضوع پر اشعار!

شمشاد

لائبریرین
دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے

ویراں ہے میکدہ خم و ساغر اداس ہے
تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
(فیض احمد فیض)
 

ماوراء

محفلین
محبت یوں نہیں اچّھی ۔۔



کوئی وعدہ نہیں ہم میں
نہ آپس میں بہت باتیں
نہ ملنے میں بہت شوخی
نہ آخرِ شب کوئی مناجاتیں
مگر ایک ان کہی سی ہے
جو ہم دونوں سمجھتے ہیں
عجب ایک سرگوشی سی ہے
جو ہم دونوں سمجھتے ہیں
یہ سارے دلرُوبا منظر
طلسمی چاندنی راتیں
سنہری دُھوپ کے موسم
یہ ہلکے سُکھ کی برساتیں
سبھی ایک ضد میں رہتے ہیں
مجھے پہم یہ کہتے ہیں
محبت یوں نہیں اچھی
محبت یوں نہیں اچھی ۔۔​
 

شمشاد

لائبریرین
“حسرت“ یہ کس کے حسنِ محبت کا ہے کمال
کہتے ہیں سب جو شاعر رنگیں نوا مجھے
(حسرت موہانی)
 
لگتا ہے ماورا نے محبت پر ڈھیروں شعر جمع کر رکھے ہیں جو دھڑا دھڑ پوسٹ ہو رہے ہیں :wink:
ویسے اپنے شمشاد صاحب تو محبت و عشق دونوں پر ہی مضبوط گرفت رکھے ہوئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ محب آپکے خیالات و الفاظ کا۔ آپ خود بھی تو محبت کا 75٪ ہیں۔

چھوٹی اینٹوں سے بنایا ہوا یہ حجرہِ دل
گزرے وقتوں میں یہاں کس نے سکونت کی ہے

قیس و فرہاد کو لے بیھٹی ہے دنیا “ تابش “
یہ نہیں سوچتی، ہم نے بھی محبت کی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آئیے دعا کے لیئے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی
ہم، جنہیں رسمِ دعا یاد نہیں

ہم، جنہیں سوزِ محبت کے سوا
کوئی بت، کوئی خدا یاد نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
محبت میں کسی بھی بات کی قسمیں نہیں کھاتے
محبت تو فقط پیمان ہوتا ہے کہ دونوں
زندگی کے روز و شب کے درد کو
مل کر سمیٹیں گے
خوشی کا کوئی لمحہ ہو
وہ مل کر گزاریں گے
کوئی پیمان ہو
وہ کبھی بھی جھوٹا نہیں ہوتا
کہ دونوں میں سے کوئی ایک تو
وعدہ نتھاتا ہے
نفی کرتا ہے اپنی ذات کی
خود کو مٹاتا ہے
محبت میں کسی بھی بات کی قسمیں نہیں کھاتے
(احمد ضیاء)
 

ماوراء

محفلین
کہانی محبت کی ہے مختصر
گیا دل سے پھر وہ نہ آیا ادھر
کبھی کوئی تھا میری راہوں کا اک ہمسفر
کر گیا دل کا وہ سونا نگر
کوئی رستہ نہ کوئی ڈگر
اسے ڈھونڈوں کہاں اسے پاؤں کہاں
نیلے نیلے آسماں پہ بادل چھا رہے ہیں
پنچھی اپنے گھر واپس جا رہے ہیں
اسے ڈھونڈوں کہاں اسے پاؤں کہاں
آج میں ہوں یہاں وہ ہے کہاں
دور پربتوں پہ پھول کھل رہے ہیں
پیار کرنے والے ساتھ جل رہے ہیں
اسے ڈھونڈوں کہاں اسے پاؤں کہاں
آج میں ہوں یہاں وہ ہے کہاں
کہانی ہے محبت کی ہے مختصر ۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
کسي کي جدائي سے
کسي کي جدائي ميں
کوئي مر نہيں جاتا
آج
اتنے عرصے بعد تمہيں ديکھا
تو سمجھ ميں آيا
کہ
جتني بھي دوري ہو
دور جانے سے محبت کم نہيں ہوتي
اگر يہ نصيب نہ بنے تو کسک ضرور بن جاتي ہے
محبت مرتي نہيں امر کر جاتي ہے
 
Top