محبت کے موضوع پر اشعار!

زینب

محفلین
پہلے سا وہ خلوص وہ الفت نہیں رہی
اب دوستوں میں رسمِ محبت نہیں رہی
مدت سے میری یاد سے غافل ہے میرا دوست
شاید اب اس کو میری ضرورت نہیں رہی
 

شمشاد

لائبریرین
اب ملاقات میں وہ گرمئی جذبات کہاں
اب تو رکھنے وہ محبت کا بھرم آتے ہیں
(ساغر صدیقی)
 

فاتح

لائبریرین
میں محبت ہوں، مجھے آتا ہے نفرت کا علاج
تم ہر اک شخص کے سینے میں مرا دل رکھ دو
(عاصی کرنالی)
 

شمشاد

لائبریرین
اس کی نفرت بھی عمیق ، اس کی محبت بھی عمیق
قہر بھی اس کا ہے اللہ کے بندوں پہ شفیق
(علامہ)
 

سارہ خان

محفلین
چھیڑیں گے وہی قصہ غم اور طرح سے
لائیں گے تجھے راہ پر ہم اور طرح سے

مرتے تو شہیدانِ محبت بھی ہیں امجد
جاتے ہیں مگر سوئے عدم اور طرح سے۔۔
 

زینب

محفلین
محبت کے لیے کچھ خاص دل مخصوص ھوتے ہیں

یہ وہ نغمہ ھے جو ہر ساز پے گایا نیں جاتا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں میں حرفِ محبت ہے اوّل و آخر
سوائے اس کے کسی شے کا اعتبار نہیں
(سرور عالم راز سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں میں محبت کے سوا
راحتیں او ربھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
فیض
 

تیشہ

محفلین
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں میں محبت کے سوا
راحتیں او ربھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
فیض




zzzbbbbnnnn.gif
zzzbbbbnnnn.gif


قسم سے مجھے پکا یقین تھا ابھی میں شعر لکھ کر ہٹوں گی شمشاد ص کا شعر لکھا ہوا آجائے گا
zzzbbbbnnnn.gif
افُ ۔ ۔
 
Top