محبت کے موضوع پر اشعار!

عمر سیف

محفلین
پلٹ کر آئیں زمانے وہی محبت کے
کہ رنگ جلنے لگیں اور صبا ٹھہر جائے
کسی کا ساتھ ملے اس طرح امجد
کہ وقت چلتا رہے اور راستہ ٹھہر جائے
 

عمر سیف

محفلین
محبتوں میں یہ سوال کیسا
دل میں بدگمانی کا وبال کیسا
ابھی ہم ملے بھی نہیں اور
پھر جدائیوں کا خیال کیسا
 

عمر سیف

محفلین
کسي کي جدائي سے
کسي کي جدائي ميں
کوئي مر نہيں جاتا
آج
اتنے عرصے بعد تمہيں ديکھا
تو سمجھ ميں آيا
کہ
جتني بھي دوري ہو
دور جانے سے محبت کم نہيں ہوتي
اگر يہ نصيب نہ بنے تو کسک ضرور بن جاتي ہے
محبت مرتي نہيں امر کر جاتي ہے
 

شمشاد

لائبریرین
نشے میں محبت کے ڈوبی رہوں
ان آنکھوں کو ایسا نظارہ تو دے
چمکتی رہوں میں زمیں پر سدا
مجھے یاد کا وہ ستارہ تو دے
(ناہید ورک)
 

عمر سیف

محفلین
تم نے مرجھائے ہوئے پھول کبھی دیکھے ہیں؟
دل کی قبروں پہ پڑے ۔۔۔۔۔۔۔
ہجر کی لاش کی آنکھوں پہ دھرے
تم نے اکتائے ہوئے خواب کبھی دیکھے ہیں ؟
درد کی پلکوں سے لپٹے ہوئے
گھبرائے ہوئے
تم نے بے چین دعائیں کبھی دیکھی ہیں ؟
محبت کے کناروں پر بھٹکتی پھرتی
تم نے دیکھا ہے مجھے؟
کیا کبھی دیکھا ہے مجھے؟
 
Top