یہ عشق و محبت کی روایت بھی عجب ہے پانا بھی نہیں ہے،اُسے کھونا بھی نہیں ہے
ع عیشل محفلین اکتوبر 22، 2007 #1,141 یہ عشق و محبت کی روایت بھی عجب ہے پانا بھی نہیں ہے،اُسے کھونا بھی نہیں ہے
فرخ منظور لائبریرین اکتوبر 23، 2007 #1,143 محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے کہ موج ِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا (غالب)
فرخ منظور لائبریرین اکتوبر 23، 2007 #1,144 محبّت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے زمانے اب تو خوش ہو یہ زہر بھی پی لیا میں نے (ساحر لدھیانوی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 23، 2007 #1,145 آپ کے دل سے نسبت سی ہونے لگی ہم کو شاید محبّت سی ہونے لگی (ناہید ورک)
ع عیشل محفلین اکتوبر 23، 2007 #1,146 کبھو رونا،کبھو ہنسنا،کبھو حیران ہو رہنا محبت کیا بھلے چنگے کو دیوانہ بناتی ہے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 23، 2007 #1,147 تجارت کے اصولوں پر محبت کی نہیں جاتی محبت میں کبھی جذبات کا سودا نہیں کرتے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #1,149 ہوں کشمکشِ نزع میں ہاں جذبِ محبّت کچھ کہہ نہ سکوں، پر وہ مرے پوچھنے کو آئے (چچا)
ہما محفلین اکتوبر 25، 2007 #1,150 جب تیرا حکم ملا ترکِ مُحبت کر دی دل مگر اس پے وہ دھڑکا کی قیامت کر دی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #1,151 محبت کیا ہے؟ تم کو کیا بتائیں تمہیں کہہ دو محبت کیا نہیں ہے؟ (سرور)
ہما محفلین اکتوبر 25، 2007 #1,152 زندگی صرف مُحبت نہیں کچھ اور بھی ہے زُلف و رُخسار کی جنت نہیں کچھ اور بھی ہے بھوک اور پیاس کی ماری ہوئی اس دُنیا میں عشق ہی ایک حقیقت نہیں کچھ اور بھی ہے
زندگی صرف مُحبت نہیں کچھ اور بھی ہے زُلف و رُخسار کی جنت نہیں کچھ اور بھی ہے بھوک اور پیاس کی ماری ہوئی اس دُنیا میں عشق ہی ایک حقیقت نہیں کچھ اور بھی ہے
عمر سیف محفلین اکتوبر 26، 2007 #1,153 جب محبت کا صلہ ملتا نہیں لوگوں سے انہیں اس قدر ٹوٹ کے چاہنے کی ضرورت کیا ہے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 27، 2007 #1,154 دھواں سا اٹھتا ہے پھر آج آشیانے سے خدا بچائے محبت کے کارخانے سے (سرور)
ع عیشل محفلین اکتوبر 28، 2007 #1,155 محبت ہے ازل سے سفر میں کہیں دیکھا ہے کسی نے یہ زخم سِلتا ہو نہیں ملتیں اگر اپنے ہاتھوں کی لکیریں تو ممکن ہے میرا غم تیرے غم سے ملتا ہو
محبت ہے ازل سے سفر میں کہیں دیکھا ہے کسی نے یہ زخم سِلتا ہو نہیں ملتیں اگر اپنے ہاتھوں کی لکیریں تو ممکن ہے میرا غم تیرے غم سے ملتا ہو
شمشاد لائبریرین اکتوبر 28، 2007 #1,156 میرا پیراہنِ جاں چاک کرو، چاک کرو ”میرے دامن میں محبت کے سوا کچھ بھی نہیں“ (سرور)
عمر سیف محفلین نومبر 5، 2007 #1,157 یہ ہے خلوصَ محبت کہ حادثاتِ جہاں مجھے تو کیا میرے نقشِ قدم مٹا نہ سکے
شمشاد لائبریرین نومبر 5، 2007 #1,158 بھیجتا رہتا ہے گمنام خطوں میں کچھ پھول اس قدر کس کو محبت ہے مری ذات کے ساتھ (اعتبار ساجد)
نوید صادق محفلین نومبر 9، 2007 #1,159 کس طرح دردِ محبت میں جتاؤں اس کو بھید لڑکوں سے نہیں کہتے ہیں دانا دل کا شاعر: شیفتہ
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2007 #1,160 گرفتہ دل عندلیب، گھائل گلاب دیکھے محبتوں نے سبھی رتوں میں عذاب دیکھے (فراز)