محبت کا کوئی اشارہ تو دے مری جاں مجھے تُو سہارا تو دے (ناہید ورک)
شمشاد لائبریرین ستمبر 19، 2007 #1,101 محبت کا کوئی اشارہ تو دے مری جاں مجھے تُو سہارا تو دے (ناہید ورک)
شمشاد لائبریرین ستمبر 19، 2007 #1,103 محبتوں کے سفر میں یہ کون کہتا ہے کہ دشتِ چشم سے آبِ ر واں نہیں گزرے؟ (ناہید ورک)
ع عیشل محفلین ستمبر 19، 2007 #1,104 تتلیوں کا مجھے ٹوٹا ہوا پر لگتا ہے دل پہ وہ نام بھی لکھتے ہوئے ڈر لگتا ہے میں ترے ساتھ ستاروں سے گذر سکتا ہوں کتنا آساں محبت کا سفر لگتا ہے
تتلیوں کا مجھے ٹوٹا ہوا پر لگتا ہے دل پہ وہ نام بھی لکھتے ہوئے ڈر لگتا ہے میں ترے ساتھ ستاروں سے گذر سکتا ہوں کتنا آساں محبت کا سفر لگتا ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 19، 2007 #1,105 کبھی سمجھ میں نہ آئیں گی چاہتیں میری مگر یہ دھیان میں رکھنا محبتیں میری (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 20، 2007 #1,106 ہزاروں دُکھ پڑیں سہنا محبت مر نہیں سکتی ہے تم سے بس یہی کہنا محبت مر نہیں سکتی ترا ہر بار میرے خط کو پڑھنا اور رو دینا مرا ہر بار لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی کیا تھا ہم نے کیمپس کی ندی پر یک حسیں وعدہ بھلے ہم کو پڑے مرنا محبت مر نہیں سکتی جہاں میں جب تلک پنچھی چہکتے اڑتے پھرتے ہیں ہے جب تک پھول کا کھلنا محبت مر نہیں سکتی پرانے عہد کو جب زندہ کرنے کا خیال آ یا مجھے بس اتنا لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی وہ تیرا ہجر کی شب فون رکھنے سے ذرا پہلے بہت روتے ہوئے کہنا محبت مر نہیں سکتی اگر ہم حسرتوں کی قبر میں ہی دفن ہو جائیں تو یہ کتبوں پہ لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی پُرانے رابطوں کو پھر نئے وعدے کی خواہش ہے ذرا اک بار تو کہنا محبت مر نہیں سکتی گئے لمحات فرصت کے کہاں سے ڈھونڈ کر لاؤں وہ پہروں ہاتھ پر لکھنا محبت مر نہیں سکتی
ہزاروں دُکھ پڑیں سہنا محبت مر نہیں سکتی ہے تم سے بس یہی کہنا محبت مر نہیں سکتی ترا ہر بار میرے خط کو پڑھنا اور رو دینا مرا ہر بار لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی کیا تھا ہم نے کیمپس کی ندی پر یک حسیں وعدہ بھلے ہم کو پڑے مرنا محبت مر نہیں سکتی جہاں میں جب تلک پنچھی چہکتے اڑتے پھرتے ہیں ہے جب تک پھول کا کھلنا محبت مر نہیں سکتی پرانے عہد کو جب زندہ کرنے کا خیال آ یا مجھے بس اتنا لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی وہ تیرا ہجر کی شب فون رکھنے سے ذرا پہلے بہت روتے ہوئے کہنا محبت مر نہیں سکتی اگر ہم حسرتوں کی قبر میں ہی دفن ہو جائیں تو یہ کتبوں پہ لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی پُرانے رابطوں کو پھر نئے وعدے کی خواہش ہے ذرا اک بار تو کہنا محبت مر نہیں سکتی گئے لمحات فرصت کے کہاں سے ڈھونڈ کر لاؤں وہ پہروں ہاتھ پر لکھنا محبت مر نہیں سکتی
شمشاد لائبریرین ستمبر 20، 2007 #1,107 یہ اپنی جان دے کر بھی کبھی بے دم نہیں ہوتی کوئی کتنا جتن کر لے محبت کم نہیں ہوتی (فاخرہ بتول)
شمشاد لائبریرین ستمبر 20، 2007 #1,109 آؤ ‘ اِک بار کُھلے دل سے‘ محبت سے ملیں مستقل دل پہ لیے بار بہت ملتے ہیں (فاخرہ بتول)
شمشاد لائبریرین ستمبر 24، 2007 #1,111 تم اِس کو نام دے دینا مری محبت کا کہ خود میں پاؤ گے اکثر شباہتیں میری (ناہید ورک)
شمشاد لائبریرین ستمبر 25، 2007 #1,113 محبت ہے خدا جیسی ‘ خدائی اس میں شامل ہے ستارہ مت کہو اِس کو ‘ محبت ماہِ کامل ہے (فاخرہ بتول)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 26، 2007 #1,114 کب مجھ کو اعترافِ محبت نہ تھا فراز کب میں نے یہ کہا ہے سزائیں مجھے نہ دو
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #1,115 سراپا سوز ہوتی ہے مجسم ساز ہوتی ہے محبت ہر دھڑکتے قلب کی آواز ہوتی ہے (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #1,116 اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بناؤ گے رسوائی سے ڈرنے والو، بات تمہی پھیلاؤ گے اس کا کیا ہے تم نہ سہی تو چاہنے والے اور بہت ترکِ محبت کرنے والو! تم تنہا رہ جاؤگے
اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بناؤ گے رسوائی سے ڈرنے والو، بات تمہی پھیلاؤ گے اس کا کیا ہے تم نہ سہی تو چاہنے والے اور بہت ترکِ محبت کرنے والو! تم تنہا رہ جاؤگے
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #1,117 آغازِ محبت ہی کب راس ہمیں آیا سنتے تھے محبت کا انجام بُرا ہوگا! (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #1,118 محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا بہت آساں نہیں ہوتا جدائی مانگتے رہنا ذرا سا عشق کر لینا،ذرا سی آنکھ بھر لینا عوض اِس کے مگر ساری خدائی مانگتے رہنا
محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا بہت آساں نہیں ہوتا جدائی مانگتے رہنا ذرا سا عشق کر لینا،ذرا سی آنکھ بھر لینا عوض اِس کے مگر ساری خدائی مانگتے رہنا
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #1,119 اے یاد نہ آ یوں کہ ہو رُسوا یہ محبت آ شب ڈھلے کرنی ہیں مجھے راز کی باتیں (سرور)
ع عیشل محفلین ستمبر 27، 2007 #1,120 زیادہ قرب میں پلتا ہے دوریوں کا عذاب محبتوں کے لیئے فاصلہ ضروری ہے