محبت کے موضوع پر اشعار!

نئی محبت مہنگی پڑتی ہے تو دیکھو
کوئی پرانی ٹھیک کرائی جا سکتی ہے
محبت جو پرانی ہو کہاں سے ٹھیک کروانا
محبت ایک ہوتی ہے ہمیشہ ایک ہی جیسی

محبت اصل میں مخمورؔ وہ رازِ حقیقت ہے
سمجھ میں آ گیا ہے پھر بھی سمجھایا نہیں جاتا

(مخمور دہلوی)
وہ جو وقت سے بھی قدیم ہے
وہ جو آخرت سے بعید ہے
وہی ذات قابل عشق ہے
وہی ایک ہے جووحید ہے

محبت ہو تو جاتی ہے محبت کی نہیں جاتی
یہ شعلہ خود بھڑک اٹھتا ہے بھڑکایا نہیں جاتا

مخمور دہلوی

خود سے نہیں بھڑکتا کبھی عشق کا شعلہ
خدا سے عشق کا ہونا عطائے لم یزل ہی ہے
 

زیرک

محفلین
موضوع ''محبت'' اس لیے محبت کے عنوان سے ہی شعر ہوں تو اچھا رہے گا۔
دیکھی جاتی ہے محبت میں ہر اک جنبشِ دل
صرف سانسوں کی ریہرسل نہیں دیکھی جاتی
 

زیرک

محفلین
انجامِ وفا یہ ہے، جس نے بھی محبت کی
مرنےکی دعا مانگی، جینے کی سزا پائی
نشور واحدی
 

زیرک

محفلین
یہ اندھی محبت کہاں لے آئی ہے مجھ کو
آنکھوں سے ترا ہاتھ سرک جائے تو دیکھوں
خرم آفاق
 

زیرک

محفلین
تم تو ہر بات میں ڈھونڈو ہو منافع، لیکن
اس محبت میں تو نقصان بھی ہو سکتا ہے
فیصل امام رضوی
 

زیرک

محفلین
ہم سخاوت ہی پہ آمادہ نہیں ہیں، ورنہ
دل ہمارے بھی محبت کے خزانے ہو جائیں
سلیم کوثر
 
Top