نبیل
تکنیکی معاون
اب جبکہ اس محفل پر دوسروں کا تعارف تھوک کے حساب سے پیش ہو رہا ہے، ہم نے سوچا کیوں نہ ہم بھی اس کام میں حصہ ڈال لیں۔ ویسے بھی کافی دنوں سے مجھ پر ایک تعارف کا جواب قرض ہے۔ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ نبیل گپ شپ کی جانب نہیں آتا۔۔ لیجیے آج آپ کی شکایت رفع کیے دیتے ہیں۔
جب میں نے تعارف لکھنے کا سوچا تو فورم پر ایک ہی منفرد رکن نظر آئے جن کا تعارف کروانے کا مزا آ سکتا ہے اگرچہ یہ منفرد رکن کسی اور کو کہتے ہیں۔ یہ ہیں ہمارے دوست محب علوی! اردو کا شیدائی محب انٹرنیٹ پر اردو مواد کی عدم دستیابی سے نہایت آزردہ تھا اور گرافک امیجز پر مبنی ویب سائٹوں سے اکتا چکا تھا۔ قریب تھا کہ وہ دلبرداشتہ ہو کر انٹرنیٹ کو خیرباد کہہ دیتا کہ یونہی رینڈم سرفنگ کرتے ہوئے وہ محفل فورم پر آن پہنچا۔ اسے یہ سب کچھ خواب سا لگا اور وہ سرف کرتا ہوا کسی اور سائٹ پر نکل گیا۔ پھر اسے کچھ خیال آیا اور وہ بیک بٹن پریس کرتا ہوا واپس محفل فورم پر پہنچا۔ وہاں اسے احساس ہوا کہ یہ سب کچھ حقیقت ہے۔ انٹرنیٹ پر صحیح معنوں میں اردو کی ایک فورم موجود ہے۔ غیر یقینی کے عالم میں اس نے مختلف زمرہ جات دیکھے۔ اور جب اسے یقین ہو گیا تو وہ خوشی سے شیر کی طرح دھاڑا۔۔ لیکن معاً اس کے حلق سے بلی کی میاؤں کی آواز برآمد ہوئی۔ محب نے جھینپ کر ادھر ادھر دیکھا۔ کوئی اسے نہیں دیکھ رہا تھا۔ پھر محب نے ایک سٹریپ سلز کی گولی نگلی۔ اس بار محب جو دھاڑا تو محفل واقعی لرز کر رہ گئی۔ سب نے دیکھا کہ کس شیر کی آمد ہے کہ ۔۔۔۔
اور واقعی محب علوی کی آمد کے بعد سے محفل فورم کا رنگ بدل گیا۔ اس کی آمد سے پہلے فورم پر لوگ لیے دیے رہتے تھے۔ محب کے آنے سے ماحول اس قدر بے تکلف ہو گیا کہ لوگ ایک دوسرے سے ابے تبے کرنے لگ گئے۔ فورم پر نئے آنے والوں کو بھی محب نہایت خوشدلی سے خوش آمدید کہتا ہے۔ مرد حضرات کو تو وہ کہتا ہے ٹھیک ہے ٹھیک ہے چلو ادھر بیٹھو لیکن جب کوئی خاتون آ جائیں تو ان کے سامنے قالین ہو جاتے ہیں۔ اس کی باچھیں اتنی کھِل جاتی ہیں کہ یوں لگتا ہے کہ گردن پر بتیسی رکھی ہوئی ہو۔ میں آپ کے لیے چائے بنا دوں جی ۔۔ آپ کے جوتے پالش کر دوں جی ۔۔ ہی ہی ۔۔
محب علوی کے بارے میں بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے سے تین مرتبہ کونسلر کا الیکشن لڑ چکے ہیں اور ہر مرتبہ اس بری طرح سے ہارے ہیں کہ ان کی ضمانت ضبط ہو گئی تھی۔ محب نے اپنی سیاسی زندگی کی ناکامیوں کا مداوا محفل فورم پر ڈھونڈھنا چاہا اور یہاں اپنی مقبولیت کے ثبوت کے لیے الیکشن مہم چلانی شروع کر دی۔ اور اس مرتبہ واقعی محب نے اپنی الیکشن مہم میں جھنڈے گاڑ دیے۔ محب علوی کی مقبولیت اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ لیکن برا ہو ایک حاسد مزاج ایڈمن کا جس کو محب کی یہ مقبولیت کھٹکنے لگی اور اس نے کسی بہانے سے اس الیکشن پراسیس کا ٹینٹوا ہی دبا دیا یعنی اس تھریڈ کو ہی مقفل کر دیا۔ اپنی کامیابی سے اس قدر قریب پہنچنے کے بعد الیکشن سے باہر کیے جانے پر محب شدید تلملایا اور اس نے بحالی جمہوریت کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔ لیکن جب اس نے اپنے رفقاء کار کی جانب نظر ڈالی تو بھونچکا رہ گیا۔ سب لوگ ہنس ہنس کر دوہرے ہو رہے تھے۔ کچھ تو اس ہنسی سے اس قدر بے قابو ہو رہے تھے کہ لیٹ کر ہاتھ پاؤں پٹک رہے تھے۔ پہلے تو محب ہکابکا ہو کر سب کو دیکھتا رہا۔۔ پھر وہ بھی کھلکھلا کر ہنس پڑا۔۔
آخر میں میں یہ کہوں گا کہ محب کی صلاحیتوں کے ہم سب معترف ہیں اور امید کرتا ہوں کہ ہمیں ان جیسے مخلص دوست کا ساتھ میسر رہے گا اور ہم ان کی شستہ اردو سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے۔

آخری تدوین: