محب علوی

ساجد

محفلین
ایسے سوالات کے جواب میں ایک ہی شعر حسب حال معلوم ہوتا ہے:

نہ وہ عشق میں رہِیں گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہِیں‌ شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خَم ہے زلفِ ایاز میں
:(

ملاحظہ فرمائیے قیصرانی بھائی کہ نبیل بھائی درویشی میں بھی ایاز کی زُلف کے خم ڈھونڈ رہے ہیں :rollingonthefloor:
 
تعبیر

محفلین
ایسے سوالات کے جواب میں ایک ہی شعر حسب حال معلوم ہوتا ہے:

نہ وہ عشق میں رہِیں گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہِیں‌ شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خَم ہے زلفِ ایاز میں
:(
واقعی حیرت کی انتہا ہے کہ نبیل بھائی قوم سے مخاطب ہیں :p
آپ بتائیں ہم سب مل کر پھر سے ایسا ماحول بنانے کی کوشش کریں گے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
واقعی حیرت کی انتہا ہے کہ نبیل بھائی قوم سے مخاطب ہیں :p
آپ بتائیں ہم سب مل کر پھر سے ایسا ماحول بنانے کی کوشش کریں گے :)

تعبیر بہن، آپ کی موجودگی ہی سے ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے۔ :)
گزرا وقت بھی لوگ یاد کرتے ہیں لیکن انشاءاللہ آنے والا وقت بھی بہتر ثابت ہوگا۔
 
تعبیر

محفلین
تعبیر بہن، آپ کی موجودگی ہی سے ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے۔ :)
گزرا وقت بھی لوگ یاد کرتے ہیں لیکن انشاءاللہ آنے والا وقت بھی بہتر ثابت ہوگا۔
بہت بہت شکریہ نبیل بھائی :) یہ تعریف مجھ اکیلی کے لیے ہی تھی نا :p
ان شاءاللہ اورا للہ محفل کو ڈھیر ساری کامیابیاں دے اور آپ کولمبی زندگی صحت اور تندرستی کے ساتھ
آجکل تو یہاں بہت رونق ہو گئی ہے ماشاءاللہ
 
جاسمن

لائبریرین
محب علوی کا خوب خاکہ لکھا ہے نبیل بھائی نے ۔۔۔۔لیکن اس لڑی کے بیشتر افراد نبیل بھائی سمیت اب نہیں آتے۔
 
جاسمن

لائبریرین
بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔ پتا نہیں اب محفل ویسی نہیں رہی یا لوگ بدل گئے ہیں ۔
السلام علیکم۔
ابھی دو دن پہلے میں آپ کو اور عائشہ کو یاد کر رہی تھی۔ آپ خود بھی نہیں آتیں اور آپ کی تازہ تحریریں بھی محفل کی زینت نہیں بنتیں۔
اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔ پتا نہیں اب محفل ویسی نہیں رہی یا لوگ بدل گئے ہیں ۔
محفل تو محفلین سے ہے۔ جیسے محفلین ویسا ہی ماحول۔
آپ آنا شروع کریں تو آپ کے حساب کا ماحول بنتا جائے گا۔ ہم مزاج لوگ مل ہی جاتے ہیں۔
ہوتا یہ ہے کہ جب ہم کافی عرصہ بعد آتے ہیں تو اجنبی ناموں کو براجمان پاتے ہیں۔ اور وہ بھی بہت بے تکلفی کے ماحول میں۔ جبکہ ہم خود اپنے جاننے والوں کے ساتھ ایسا ماحول چھوڑ کے گئے تھے۔ اب ہمیں اجنبیت محسوس ہوتی ہے اور سب کچھ بدلا بدلا لگتا ہے۔
آپ آئیں اور آتی رہیں۔۔۔۔پھر سے ویسا ماحول بنتا جائے گا۔
خوش رہیں آباد رہیں۔امین!
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم۔
ابھی دو دن پہلے میں آپ کو اور عائشہ کو یاد کر رہی تھی۔ آپ خود بھی نہیں آتیں اور آپ کی تازہ تحریریں بھی محفل کی زینت نہیں بنتیں۔
اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
آمین ۔
آپ نے یاد کیا شاید اسی لیے ہی ادھر آ گئی۔ اکثر کوئی یاد کرے تو اتفاقا اسی دن ہی کال یا میسج کر لیتی ہوں تو پتا چلتا ہے کہ مجھے یاد کیا جا رہا تھا۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
محفل تو محفلین سے ہے۔ جیسے محفلین ویسا ہی ماحول۔
آپ آنا شروع کریں تو آپ کے حساب کا ماحول بنتا جائے گا۔ ہم مزاج لوگ مل ہی جاتے ہیں۔
ہوتا یہ ہے کہ جب ہم کافی عرصہ بعد آتے ہیں تو اجنبی ناموں کو براجمان پاتے ہیں۔ اور وہ بھی بہت بے تکلفی کے ماحول میں۔ جبکہ ہم خود اپنے جاننے والوں کے ساتھ ایسا ماحول چھوڑ کے گئے تھے۔ اب ہمیں اجنبیت محسوس ہوتی ہے اور سب کچھ بدلا بدلا لگتا ہے۔
آپ آئیں اور آتی رہیں۔۔۔۔پھر سے ویسا ماحول بنتا جائے گا۔
خوش رہیں آباد رہیں۔امین!
بالکل یہی بات ہے۔اب یہاں آ کر واقعی ہی اجنبی محسوس ہوتا ہے۔ شمشاد چاچو کے بعد محفل ویران سی لگنے لگی تھی اور نایاب چاچو کے جانے اجڑ گئی۔ سچ پوچھیں تو میں اس لیے نہیں آتی کہ میں کوئی مراسلہ پوسٹ کروں اور نایاب چاچو کا جواب نا آئے اور نا میں اس سوچ میں پڑوں کہ اب وہ نہیں رہے :( موت کتنی بے رحم ہے ہم سے کیسے کیسے رشتے چھین لیتی ہے۔۔۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
موت کتنی بے رحم ہے ہم سے کیسے کیسے رشتے چھین لیتی ہے
آپ کی اس بات سے اتفاق ہے کہ شمشاد بھائی اور نایاب بھائی کی کمی بے حد محسوس ہوتی ہے۔ شمشاد بھائی کو تو بہت بلایا لیکن۔۔۔اللہ کرے کہ وہ ہمیشہ خوش وخرم رہیں۔ اللہ انہیں آسانیاں عطا فرمائے۔امین
نایاب بھائی۔۔۔ان کے جانے کو دل نہیں مانتا۔۔۔۔یقین نہیں آتا۔۔۔۔لیکن موت بھی اللہ کا رحم ہی ہے۔ اللہ انھیں دوسرے جہاں میں ڈھیروں آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین!
ناعمہ!
محفل بھی اس دنیا جیسی ہے۔ ہمارے ارد گرد کئی لوگ ملک سے چلے جاتے ہیں, تبادلہ ہوجاتا ہے۔ دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ را بطے منقطع ہوجاتے ہیں کئی لوگوں سے۔۔۔۔تو ہم دنیا نہیں چھوڑتے۔۔۔۔جانے والوں کے بعد واقعی دنیا سونی سونی تو لگتی ہے لیکن یہ ہی حقیقت ہے۔ چاہے اسے ہم رو کے تسلیم کریں یا بہادری سے۔
آئیں اور آتی رہیں۔۔۔کبھی ہم شمشاد بھائی کی زندگی اور آسانیوں کے لیے دعا کریں گے۔۔۔کبھی نایاب بھائی کی خوشیوں اور آسانیوں کے لیے اور کبھی ان کے گھر والوں کی خوشیوں اور آسانیوں کے لیے۔
کبھی ہم آپس میں ایک دوسرے کی خیرخواہی کریں گے اور کبھی محفل سے کچھ اور فائدے کی باتیں سیکھیں گے۔۔۔۔ان شاءاللہ۔
اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے۔ آمین!
 
Top