محمد شمیل قریشی نے کہا:
نبیل بھائی : لگتا ہے کہ محب بھائي مجھ سے ناراض ہیں اور وہ بھی اسی دن سے جب میں نے جشن آزادی کے سلسلے میں کچھ وال پیپرز بنائے تھے اور ایک میں صدر پرویز مشرف صاحب کی تعریف میں بھی بنایا تھا ۔ اور اس دن ہی محب بھائی کا ایک نہایت چھوٹا لیکن پر زور سا پیغام بھی دیکھنے کو ملا کہ میں اس وال پیپر کو ہٹاوں ۔ پر میں اپنی سستی کی وجہ سے وہ نہ ہٹا پایا اور اس دن سے محسوس کرتا ہوں کہ محب بھائي مجھ سے دور دور سے رہتے ہیں ۔ پر آج معلوم ہوا ہے کہ وہ کونسلر کے الیکشن بھی لڑ چکے ہیں تو یہ بات تو پکی ہے کہ ان کی سیاسی وابستگی کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے رہی ہو گی اور وہ یقیناً پرویز صاحب سے نفرت کرتے ہیں ۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی نہیں رکھتا اور نان پولیٹیکل نیچر رکھتا ہوں ۔میں نے ابھی تک ووٹینگ میں حصہ نہیں لیا ۔ اور صدر صاحب کی تصویر میں نے اپنے ملک کے صدر کو عزت دینے کے لیے کی تھی نہ کہ صدر صاحب کی ذاتی شخصیت کو ابھارنے کی کوشش کی تھی ۔
مجھے امید ہے کہ محب بھائی ( جن سے میں اس اردو محفل میں ایک مخصوص روحانی وابستگی رکھتا ہوں ) میری یہ صفائی قبول کریں گے ۔
استغفراللہ شمیل (نبیل تمہارا آدھا قرض تو شمیل پر اتر جائے گا )
کیسی باتیں کر رہے ہو۔
میں اور تم سے ناراض اور وجہ مشرف کا وال پیپر ۔۔۔۔۔۔۔لا حول ولا قوتہ
نہ تو میری کسی سیاسی جماعت سے وابستگی ہے اور نہ میں کسی سیاسی جماعت سے فی الحال کوئی وابستگی رکھنا چاہ رہا ہوں۔ میں دور دور نہیں رہتا تھا بلکہ شاید غیر محسوس طور پر ایسا ہو گیا ہو ویسے تم نے بڑا بروقت پیغام لکھ ڈالا ہے ، اردو محفل کی سرگزشت میں تمہاری باری بس آیا ہی چاہتی ہے اور اس بات کا تو خاص طور پر لطف اٹھاؤں گا۔
کونسلر کا الیکشن میں لڑ چکا ہوں
مگر صرف نبیل کی تحریر اور تخیل میں
ضمانتیں ضبط ہونے والی بات پڑھ کر تو میری ہنسی نہیں رک رہی تھی اور تم نے سچ سمجھ لیا ، کیا تمہیں لگتا ہے کہ میں الیکشن لڑوں تو میری ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ( اتنا غیر مقبول یا غیر معقول سمجھ لیا ہے تم نے مجھے
)
تمہاری آخری بات میں چونکہ روحانیت کا ذکر ہے جس سے مجھے مستقبل میں کوئی روحانی گدی ملنے کی توقع پیدا ہورہی ہے تو اگر تم صفائی دینے کی بجائے وقت آنے پر مریدی کا وعدہ کرو تو میں تم پر لطف و کرم کی بارش کر دوں گا۔
باقی کسر جو اس پیغام میں رہ گئی ہے وہ میں تمہاری محفل کی سرگزشت میں باری آنے پر پوری کروں گا۔
آخر میں اس سوال کا جواب دو کہ شمیل ، تم جتنے نرم مزاج اور صلح جو شخص ہو کیا کوئی تم سے ناراض ہوسکتا ہے ؟