محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

محترم محفلین! ان شا اللہ کل تین بجے اردو فورم کی ہر دل عزیز محفلین محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبے کا اہتمام کیا جائے گا۔جس میں محترم عدنان اکبر نقیبی صاحب، محترمہ مریم افتخار صاحبہ، محترم فہد اشرف صاحب اور خاکسار مصاحبہ کمیٹی کی خدمات سر انجام دیں گے۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
محمد خرم یاسین ، مریم افتخار ، محمد عدنان اکبری نقیبی فہد اشرف

بہت بہت شکریہ

میں نے تو مشکل مشکل سوالات بنائے تھے مگر اب میری باری آئی ہے تو سوچ رہی ہوں میرا کیا بنے گا :) :) :) چلیں یہ وقت بھی گزر جائے گا :) امید ہے مجھے سب محفلین کے بارے میں اس انٹرویو سے مزید جاننے کا موقع مل جائے گا :) زندگی ہے ہی سیکھنے کے لیے اور ایک اور باب سیکھنے کا ساتھ سہی !
 

زیک

مسافر
چلیں چند سوال میری طرف سے:
  • آپ کا نام نور سعدیہ ہے یا نور ایمان؟
  • فلسفے سے آپ کو کتنی دلچسپی ہے؟
  • فیسبک پر آپ کے کتنے اکاؤنٹ ہیں؟
 

نور وجدان

لائبریرین
چلیں چند سوال میری طرف سے:
  • آپ کا نام نور سعدیہ ہے یا نور ایمان؟
  • فلسفے سے آپ کو کتنی دلچسپی ہے؟
  • فیسبک پر آپ کے کتنے اکاؤنٹ ہیں؟
میرا نام تو نور سعدیہ ہے اور نور ایمان میرا قلمی نام ہے . نور نام سے مجھے گہری نسبت ہے.

فلسفے کی کوئی کتاب میں نے پڑھی ہی نہیں ہے. :)
فیس بک پر دو اکاونٹ ہیں:)
 
ساحلِ سمندر پرنو تعمیر شدہ بندرگاہ اور اس کے دامن سے ٹِکاکروز جہاز۔۔۔ جسے اردو محفل کی اس مصاحبہ کمیٹی کی خصوصی درخواست پر انگلستان سے بلوایا گیا ہے۔
بحری جہاز کے بالائی تختے پرسجی منقش سٹیج جس پرسیاہی مائل سرخ رنگ کمخواب کو اس سنجیدگی بچھایا گیا ہے کہ یہ اپنے آخری کناروں پر سمندر ی لہروں کی طرح ابھرتا ڈوبتا دکھائی دیتا ہے ۔
اس ازلی بے خواب، کمخوا ب پرچار گاو تکیے سلیقے سے رکھے ہیں جن سے ذرا فاصلے پر بن تار ننھے سفید مائیک اور ان مائیکوں کے پہلووںمیں سونف جس کے ساتھ الائچی کے چاک جگر سے نکلے بیج نما دانوں کے دو قالب یک جان ہوتے آمیزے کی طشتریاں رکھی ہیں۔
اسٹیج سے ذرا فاصلے پر ترتیب صعودی کے تحت گول قطاروں میں سجی نشستیں ،جن کی جانب ہمارے پیارے محفلین جوق در جوق بڑھے چلے آرہے ہیں کہ کچھ ہی دیر میں یہ جہاز سمندر کی بے تاب لہروں کی جانب بڑھا چاہتا ہے۔۔۔ان کی بے تابی کی شاید ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہر نشست کے سامنے ”جو چاہے لیجیے “کے کلیے کے تحت سیگریٹ، سگار، گلوریوں اور مختلف چاکلیٹ و وافر جوسز کا اہتمام کیا گیا ہے تا کہ ہمارے مہمانِ مصاحبہ کی گفتگو سے بھی لطف اندوز ہوتے رہیں اور ساتھ ساتھ اس نعمتِ خداوندی سے بھی۔
اچانک ساحلِ سمندر پر شور مچاتی لہروں کے ساتھ ایک اور شور بلند ہوا ہے۔۔۔اور یہ شور ہے جنابہ نورسعدیہ صاحبہ یعنی ہماری آج کی مہمانِ مصاحبہ کی آمد کا ۔۔۔
جن کے انتظار میں عدنان بھائی تین جوس پیک پی چکے ہیں۔اس شور کے ساتھ ہی سمندر میں ہلکا سا تلاطم پیدا ہوا ہے اور لہروں نے ساحل سے سر پٹک کرجنابہ کا پر شکوہ استقبال کیا ہے۔ پینل کمیٹی جلدی جلدی اپنا مائیک سنبھالنے لگی ہے ، سب حاضرین کے چہروں پر مسرت کا اظہار ہے اور اس سے پہلے کہ کوئی اور مہمانِ خصوصی کا تعارف کرائے ما بدولت نے جلدی سے مائیک سنبھال لیا ہے۔۔۔
تو سامعین و حاضرین ! انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور ہمارے درمیان آج ہماری اردو محفل کی وہ ہستی آ موجود ہوئی ہیں جو پسِ علم و حلم ، خلوص و صداقت اور مہر و محبت کا مجموعہ ہیں۔ ویسے تو کہا جاتا ہے وجودِ زن سے کائنات میں رنگ ہے لیکن اس مقولے کا اطلاق اردو محفل پر کیا جائے تو اس کے بے شمار رنگوں میں بڑا واضح اور خوشنما رنگ بکھیرنے میں جنابہ کا بہت ہاتھ ہے۔ کہیں یہ لوگوں کے ساتھ مصاحبے میں مصروف نظر آتی ہیں، کہیں ہنسی کی پھلجھڑیاں بکھیرتی ہیں اور کہیں اپنی وجدانی تحاریر سے شگوفے چھوڑتے ہیں۔۔۔آپ سب کی خصوصی توجہ اور تائید کے ساتھ ہم انھیں سوال و جواب کے کٹہرے میں کھینچ لائے ہیں تاکہ ہمیں آپ جنابہ کے افکار سے بھی شناسائی ہو اور آپ کی زندگی کے تجربات کے حوالے سے کچھ اصلاحی پہلو بھی مدنظر رہیں ۔
تو آپ سب کی بھر پورتالیوں کی گونج میں تشریف لاتی ہیں محترمہ نور سعدیہ صاحبہ ۔۔۔۔۔!
تحریر: محمد خرم یاسین بھائی :)
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
میرا نام تو نور سعدیہ ہے اور نور ایمان میرا قلمی نام ہے . نور نام سے مجھے گہری نسبت ہے.

فلسفے کی کوئی کتاب میں نے پڑھی ہی نہیں ہے. :)
فیس بک پر دو اکاونٹ ہیں:)
ماشاء اللہ
محترم بٹیا
نور سعدیہ اور نور ایمان میں کیا فرق ہے ۔۔؟
نور سے گہری نسبت ؟ اس بارے مزید کچھ بتائیں گی ۔
میری نگاہ سے آج تک آپ کی کوئی ایسی تحریر نہیں گزری جس میں پیچیدہ فلسفہ اور تصوف و روحانیت کے اسرار و رموز کا بیان نہ ہو ۔ اور آپ نے فلسفے کی کوئی کتاب بھی نہ پڑھی ہے تو پھر یہ بیانیہ آپ کو کہاں سے ملتا ہے ؟
فیس بک پر دو اکاونٹ کیسے مینج کر پاتی ہیں ۔ مجھ سے تو اک ہی مینج کرنا مشکل ہوتا ہے ۔۔
کوئی سوال برا لگے تو دعاؤں بھری معذرت پیشگی میں ۔
بہت دعائیں
 
1) آپ کا نام کس نے رکھا اور اس کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر پڑا؟

2) آپ کودوسروں سے اپنے متعلق کیا سننا پسند ہے؟

3) آج تک کن کن غیر نصابی و غیر معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیا؟

4) عمر عزیز کے کس حصے میں ہیں اور کیا کبھی آپ سے کسی نے کہا کہ آپ کی سوچ آپ کی عمر کے لوگوں سے کہیں آگے ہے؟

5) اردو محفل کی کوئی ایک خوبی اور ایک خامی بتائیں۔

6) اردو محفل کا آپ کی زندگی میں کوئی کردار ہے؟

7) آپ کے پسندیدہ محفلین کون سے ہیں اور کیوں؟

8) آپ کے پسندیدہ ادیب، کھلاڑی، فلمی ہیرو، سیاستدان، شاعر؟

9) آپ نے کہاں تک تعلیم حاصل کی ہے اور آگے تعلیمی یا عملی میدان میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

10) آپ کا روز مرہ کا معمول کیا ہے؟

11) آپ کو فارسی سے لگاؤ ہے؟ اگر ہے تو کس حد تک اور کیوں؟

12) آپ نے اپنی پہلی تحریر کب لکھی؟

13) کیا آپ کی کوئی تحریر کبھی ہارڈ کاپی میں شائع ہوئی؟

14) بچپن میں آپ کے محسوسات کیا تھے، کوئی ایک واقعہ سنائیے جو ان کی عکاسی کرے۔

15) آپ کے خیال میں کسی 'زندگی میں آفاقیت' کیونکر حاصل کی جا سکتی ہے؟

16) آپ کی پسندیدہ فلم، کتاب، شعر، ڈرامہ ، کھیل، رنگ؟

17)پری سکول، سکول، کالج، یونیورسٹی، پوسٹ یونیورسٹی۔ ان میں سے کون سا دور سب سے اچھا تھا اور کیوں؟

18) کیا لکھنا یا لکھنے کا تصور ہی آپ کو تھکا دیتا ہے یا یہ عمل اور تصور آپ کے لیے تپتی دوپہر میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوتا ہے؟

19) آپ نے اپنے موجودہ تعلیمی شعبے کا انتخاب ہی کیوں کیا؟

20) اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کریں۔

21) شدید مایوسی یا غم کی کیفیت طاری ہو تو کیا کرتی ہیں؟

22) اگر اردو محفل سے کبھی روٹھ جائیں تو اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

23) کچھ اپنے گھر کے افراد کے متعلق بتائیے، نیز یہ بھی کہ ان میں سے کون کون اردو یا انگریزی ادب سے دلچسپی رکھتا ہے؟

24) آپ کو شاعری میں وزن کے متعلق کب اور کیسے علم ہوا اور کیا اس سے قبل بھی آپ شاعری کرتی رہتی تھیں؟

25) اپنا لکھا ہوا آپ کا پسندیدہ شعر کون سا ہے؟

26) اگر کوئی بھکاری آپ کے پاس آئے تو ذہن میں کس قسم کے خیالات آتے ہیں اور آپ کا رویہ کیا ہوتا ہے؟

27) کچھ قارئین کا کہنا ہے کہ آپ زیادہ گہرا یا بعض اوقات مشکل لکھتی ہیں، کیا یہ مشکل خیالات اسی طرح ذہن میں آتے ہیں اور کیا یہ آ کر کئی الجھی گتھیاں سلجھا دیتے ہیں یا اکثر مزید الجھا جاتے ہیں؟

28) اگر آپ کو اپنی مرضی کی زندگی منتخب کرنے کا اختیار ملے تو:
کس مشہور شخصیت جیسا بننا چاہیں گی؟
کس محفلین کی زندگی گزارنا پسند کریں گی؟
کون سے تین کام لازمی کریں گی جو ابھی نہیں کر سکتیں؟
کیا دوبارہ نہیں ہونے دیں گی؟

29)کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی طبیعت اور کیفیات میں ملتان کا کوئی اثر ہے؟

30) آج تک آپ نے اتنے انٹرویوز کیے، کس محفلین کے انٹرویو کے دوران سب سے زیادہ لطف آیا؟

31) امور خانہ داری اور میک اپ میں کس حد تک طاق ہیں؟

32) اپنی زندگی کے نچوڑ سے بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کے لیے الگ الگ پیغام لکھیے۔

:)
(ہر سوال کا جواب الگ مراسلے میں دیا جائے! :) )
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
ماشاء اللہ
محترم بٹیا
نور سعدیہ اور نور ایمان میں کیا فرق ہے ۔۔؟
نور سے گہری نسبت ؟ اس بارے مزید کچھ بتائیں گی ۔
میری نگاہ سے آج تک آپ کی کوئی ایسی تحریر نہیں گزری جس میں پیچیدہ فلسفہ اور تصوف و روحانیت کے اسرار و رموز کا بیان نہ ہو ۔ اور آپ نے فلسفے کی کوئی کتاب بھی نہ پڑھی ہے تو پھر یہ بیانیہ آپ کو کہاں سے ملتا ہے ؟
فیس بک پر دو اکاونٹ کیسے مینج کر پاتی ہیں ۔ مجھ سے تو اک ہی مینج کرنا مشکل ہوتا ہے ۔۔
کوئی سوال برا لگے تو دعاؤں بھری معذرت پیشگی میں ۔
بہت دعائیں

نور ایمان سے روحانی لگاؤ ہے. میں اس لگاؤ کی وجہ نہیں جانتی ہوں. پر مجھے اک دو خواب آئے تھے اس کے بعد سے میں نے لکھنا شروع کیا تھا. شاید تب ایف ایس میں تھی .. تبھی عروض، بحر کا نہیں پتا تھا اور نا کسی شاعر کو پڑھا تھا مگر میں نے نعتیہ اشعار کہنے شروع کردی. کبھی اپنے رجسٹرز پر تو کبھی ذاتی ڈائری پر ... افسوس وہ سب تلف ہوگیا .. مجھے اس نام سے اس حد تک نسبت ہے کہ مجھے اچھا لگتا ہے میں سعدیہ کے بجائے نور نام سے جانی جاؤں ... میرے والدین نے میرا نام سعدیہ رکھا .. مجھے سب سعدیہ کے نام سے جانتے ہیں مگر میں اب کہیں بھی جاتی ہوں چاہے جاب پر یا کسی سے ملنے ... میں اپنا نام نور سعدیہ ہی لکھتی ہوں ... اور نور ایمان سے نسبت کی وجہ جب مجھے سمجھ آجائے گی تب میں خود کو پہچان لوں گی:)


تصوف کے بارے میں لوگ پڑھتے ہیں کتابیں ..میں نے بچپن سے دو ہزار پندرہ تک دو ہی کتابیں تصوف کے موضوع پر پڑھیں ہیں ... سفیرانِ حرم ... یہ چار اماموں پر تھی اور دوسری اللہ کے ولی ... میرے پاس سارا کتابی علم واجبی سا ہے. پھر زندگی نے سبق دینا شروع کردئیے اور علم کی نسبت شاید مل گئی .. جو لکھا وہ کتاب سے نہیں دل سے لکھا ہے ... جب لکھا تب لکھنے پر اختیار نہیں تھا اب کوشش کرتی ہوں لکھا نہیں جاتا ہے ... مجھے اس کا بھی سبب معلوم نہیں ہے کہ بنا کتاب کے تصوف و فلسفہ کیسے آگیا کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ مجھے اپنی تحاریر کی سمجھ آئی ہے اور اب میری کوشش ہوتی اپنا لکھا محدود رکھوں

نور ایمان سے جس گہری نسبت کا اظہار کرچکی ہوں اس دوسرے اکاؤنٹ بنانے کی بہت گہری وجہ یہی ہے. آپ میرے بلاگ کا نام بھی "نور ایمان " ہی دیکھیں گے. اس بلاگ کا "url " بھی نور ایمان ہی ہے .. جہاں تک مینج کرنے کی بات ہے تو "جہاں چاہ، وہاں راہ
 

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہیں فہد اشرف، محمد خرم یاسین اور محمد عدنان اکبری نقیبی۔ اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ پر شروع کیے گئے انٹرویو کے سلسلہ کی سولہویں لڑی آپ سب کو خوش آمدید کہتی ہے اور محض یہی نہیں بلکہ چند ثانیوں بعد ہی آپ دیکھیں گے کہ اس لڑی میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک نور کی اجارہ داری ہوگی اور فضا یوں معطر معطر محسوس ہوگی کہ آنے والے محسوس کیے بنا نہ رہ پائیں گے۔ نور تو ان کے نام کا حصہ ہے اور نام کا اثر شخصیت پر نہ ہو ایسا ہوتا ہوا دیکھا ہی کب گیا ہے جبکہ ان کی سوچ ایسی معطر ہے کہ ان سے بات کرتے ہوئے کبھی کبھار تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئی نادیدہ لوبان جلا دیے گئے ہوں۔ ان کی تحریر میں اکثر اوقات تصوف سے گہرے لگاؤ کی جھلک سی محسوس ہوتی ہے اور یہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی ان کے مشاہدے کی گہرائی اور ان کی حساسیت آسمان کو چھوتی ہے۔ محفل کی بڑی بڑی ہستیوں کے انٹرویو کر چکی ہیں اور آج خود ان کی باری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹرویو میں انہیں محفلین کے متعلق جاننے کا موقع ملے گا جبکہ ہم محفلین تو ان سے سیکھنے اور انہیں جاننے کی تمنا میں بیٹھے ہیں۔ آپ سب کی بھرپور ریٹنگز میں تشریف لاتی ہیں نور سعدیہ شیخ صاحبہ!
آپ نے جن الفاظ میں بیان کردیا، سچ میں یہ آپ کی محبت کی قدر کرتی ہوں .. اس قابل ہرگز نہیں ہوں اس لیے دعا کرتی ہوں کہ آپ کے نیک گمان میرے حق میں سچ کردے . آمین .

سلامت رہیے اور خوش رہیے بہنا .
 

نور وجدان

لائبریرین
1) آپ کا نام کس نے رکھا اور اس کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر پڑا؟

میرا نام میری والدہ محترمہ نے رکھا تھا ... اسکے رکھنے کی وجہ ایک ہی تھی انہوں نے میری بہن کے نام سے ملتا جلتا نام رکھنا تھا، اور میری بہن کا نام انہوں نے حضرت رابعہ بصری سے متاثر ہوتے رابعہ رکھا تھا اور رابعہ سے ملتا جلتا نام سعدیہ ہی بنتا تھا

. میرے نام کا مطلب نیک، باعزت و سعید ہے .. نام کا زندگی پر مثبت اثر تو پڑتا ہے اور میرے نام کا بھی ایسا اثر پڑا ہے ...سچ تو یہ ہے شعور کی وہ سطح جہاں پر خود شناسی کا مرحلہ آتا ہے اپنی حقیقت تو فاش ہوجاتی ہے اور تب احساس ہوتا ہے کہ نام کے تو برعکس ہی ہم زندگی کو چلارہے ہیں:)
 

نور وجدان

لائبریرین
2) آپ کودوسروں سے اپنے متعلق کیا سننا پسند ہے؟

ویسے تو تعریف کسے اچھی نہیں لگتی ہے... مجھے تعریف تو پسند ہے مگر مسئلہ یہ ہے اسکی حقیقت کھل جاتی ہے:) جہاں تک سوال کا تعلق.ہے تو اک نام میرا حوالہ بن جائے اور یہی صدا گونجے ...

ع: کی محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
:)
 

نور وجدان

لائبریرین
) آج تک کن کن غیر نصابی و غیر معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیا؟

مجھے معاشی کی سمجھ تو آرہی ہے مگر غیر معاشی سے کیا مراد ہے ؟

آج تک میں نے بہت کم غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے ... مجھے یاد ہی نہیں پڑتا ہے کہ مجھے کسی بھی غیر نصابی سرگرمی کا شوق رہا ہے. مجھے لگتا تھا اس سے خود کو نمایاں کرنا ہے اور مجھے پردے کے پیچھے رہنا پسند رہا ہے. کبھی کسی غیر نصابی سرگرمی میں حصہ لیا بھی ہو تو وہ بھی بہت زیادہ مجبور ہوتے .... یہاں تک اگر مجھے کلاس کا مانیٹر بھی بنا دیا جاتا تھا تو اک کوفت سی ہوتی تھی مگر بحالتِ مجبوری یہ نبھانا ہوتا تھا.

بقیہ.سوالات کے جوابات ان شاء اللہ کل دوں گی ...
شب بخیر:)
 
آخری تدوین:
مجھے معاشی کی سمجھ تو آرہی ہے مگر غیر معاشی سے کیا مراد ہے ؟
یعنی تعلیم پوری ہو چکی اور ہم عملی زندگی میں قدم رکھ چکے. ہمارا ایک ذریعہ معاش بھی ہے مگر بہت سے دوسرے کاموں میں جن کی کوئی آمدن نہیں کسی وجہ سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں.
 

محمد وارث

لائبریرین
ع: کی محمد صلی علیہ والہ وسلم سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
:)
براہِ کرم درود شریف کی املا درست کریں۔ میں نے ریٹنگ آپ کی توجہ کے لیے اور غیر ضروری مراسلے سےبچنے کے لیے دی تھی لیکن آپ شاید واقعی نیند میں ہیں اس وقت کیونکہ یہاں آپ نے جواب دینے ہیں:

بقیہ.سوالات ان شاء اللہ کل دوں گی ...
شب بخیر:)
 

فرقان احمد

محفلین
براہِ کرم درود شریف کی املا درست کریں۔ میں نے ریٹنگ آپ کی توجہ کے لیے اور غیر ضروری مراسلے سےبچنے کے لیے دی تھی لیکن آپ شاید واقعی نیند میں ہیں اس وقت کیونکہ یہاں آپ نے جواب دینے ہیں:
درود شریف کا معاملہ تھا اس لیے فوری طور پر تصحیح کر کے نور صاحبہ کو اطلاع پہنچا دی گئی ہے۔ نشان دہی کے لیے شکریہ وارث بھیا!
 

محمد وارث

لائبریرین
یعنی تعلیم پوری ہو چکی اور ہم عملی زندگی میں قدم رکھ چکے. ہمارا ایک ذریعہ معاش بھی ہے مگر بہت سے دوسرے کاموں میں جن کی کوئی آمدن نہیں کسی وجہ سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں.
اس کو شاید غیر معاشی سرگرمیوں کی بجائے رضاکارانہ سرگرمیاں یا اعزازی کام کہا جاتا ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
براہِ کرم درود شریف کی املا درست کریں۔ میں نے ریٹنگ آپ کی توجہ کے لیے اور غیر ضروری مراسلے سےبچنے کے لیے دی تھی لیکن آپ شاید واقعی نیند میں ہیں اس وقت کیونکہ یہاں آپ نے جواب دینے ہیں:

درود شریف کا معاملہ تھا اس لیے فوری طور پر تصحیح کر کے نور صاحبہ کو اطلاع پہنچا دی گئی ہے۔ نشان دہی کے لیے شکریہ وارث بھیا!

بہت بہت شکریہ فرقان بھائی آپ نے مزید غلطی کو طویل ہونے سے بچالیا ہے ...

وارث بھائی معذرت بنتی ہے مگر میں اس وقت غور ہی کرتی رہی کہ غلطی کہاں ہے یہاں تک کہ شعر کے مصرعے تک کو گوگل کردیا اور دھیان ادھر نہیں گیا .. موبائل سے لکھتے وقت اکثر غلطی ہوجاتی ہے بہرحال ان معاملات میں غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہوتی. اللہ تعالی اچھے کی توفیق دیں. آمین
 

نور وجدان

لائبریرین
4) عمر عزیز کے کس حصے میں ہیں اور کیا کبھی آپ سے کسی نے کہا کہ آپ کی سوچ آپ کی عمر کے لوگوں سے کہیں آگے ہے؟

عمر عزیز ہوتی ہے اور عزیز چیز چھپائی جاتی ہے:cool: میری سوچ میں پختگی ہے یا نہیں میری سوچ میں وژن ہے ، تخلیقیت ہے اور مقصدیت ہے ۔ میری سوچ کی واہ واہ کرنے والے بہت ہیں ۔سب سمجھتے ہیں میں نے کتابیں بہت پڑھ رکھی ہیں جبکہ میں نے کوئی کتاب نہیں پڑھی زیادہ نہ مطالعہ زیادہ اگر ہوتا تو میں شعراء کو پڑھتی پھر ۔ میں جہاں پچھلے سال جاب کر رہی تھی وہاں پر میری ہیڈ تھیں ، وہ کہتی تھیں میرے پاس بہت علم ہے میں نے بہت کتابیں پڑھ رکھیں ہیں ۔یہ بھی کہ جو صلاحیتیں مجھ میں ہیں میں ان کی قدر نہیں کرتی (استعمال کرنے میں )۔:)

میں جہاں کہیں بھی گئیں ، اسکول ، کالج یا یونیورسٹی یا جاب کے لیے ، سب نے مجھ میں ایک منتظم دیکھا جبکہ میں خود میں چھپے منتظم کو جانچ ہی نہیں سکی ۔۔ سب نے میری تخلیقی صلاحیت ، میرے آئیڈیاز کی تعریف بہت کی مگر میرا عمل اور مینجمنٹ اچھی نہیں ہے ۔ میں اپنی ایک انتہا کو دوسری انتہا جو کہ عمل کا میدان ملا نہیں سکی اور اسکی کوشش میں مصروف ضرور ہوں ۔۔ مجھے جو نئی دنیا فتح کرنی تھی ، وہ میں فتح کرچکی ہوں :) اب مجھے اتنا پتا میں نے اپنی متعین سمت پر کیسے جانا ہے
 

نور وجدان

لائبریرین
5) اردو محفل کی کوئی ایک خوبی اور ایک خامی بتائیں۔
اردو محفل کی خوبیاں بہت سی ہیں ، پہلے ایک دو خوبیاں پھر خامی :)

میں سمجھتی ہوں ابن سعید اس محفل کی سب سے بڑی خوبی ہیں ، انہوں نے مجھے بہنوں کی طرح یا اس سے بڑھ کے ٹریٹ کیا اور پتا نہیں وہ کس طرح اتنی مٹھاس اپنی زبان ، لہجے میں لے آتے ہیں ، وہ چوبیس گھنٹے کام کرنے والے لگتے ہیں مجھے مگر ان میں بھی غصہ دیکھا تو ہے مگر بہت کم ۔۔ وہ وہاں دیکھا ہے جہاں پر صورتحال قابو سے باہر ہوگئی ہو

دوسری الف عین صاحب ، میرے استاد محترم ۔۔۔ اس محفل پر بنا لالچ کے شعراء کے کلام کی اصلاح کردی جاتی ہے ، یہ بہت بڑی بات ہے اور یہ ہستی بنا کسی غرض کے ایسا کام کرتے ہیں

تیسری عروض کی ویب سائٹ ۔۔۔ سید ذیشان کا بھی اس حوالے سے بہت بڑا کردار ہے

چوتھا محمد وارث اور حسان خان کے شروع کردہ فارسی دھاگہ جسکو جب جب وقت ملتا ہے میں دیکھتی ہوں ، چاہے ریٹ کروں یا نہ کروں

پانچویں : اردو محفل ایک خاندان کی طرح ہے ، یہاں پر اسی طرح ناراض ہوئے کو منانا ، خوشیوں کو مل کے سیلبریٹ کرنا وغیرہ وغیرہ

اور ایک خامی یہی ہے کہ اردو محفل پر تخلیقی کام بہت کم ہورہا ہے ، ادبی سرگرمیاں بالکل رکی ہوئی ہیں جبکہ زیادہ گپ شپ چل رہی ہے ، گپ شپ بھی چلنی چاہیے مگر خالی گپ شپ سے کوئی مقصد تو نہیں ملتا نا :)
 

نور وجدان

لائبریرین
6) اردو محفل کا آپ کی زندگی میں کوئی کردار ہے؟

سمندر سے گزرو تو کپڑے گیلے ہوجاتے ہیں اور کبھی کبھی پورا سمندر آپ کو مل جاتا ہے تو کیا حال ہوتا ہے؟ اس محفل میں بہت عالم فاضل ہستیاں ہیں ، ہر کسی کے علم سے بالواسطہ یابراہ راست استفادہ کرہی لیا جاتا ہے یا قدرت کبھی آپ کی راہنمائی کسی وسیلے سے کردیتی ہے تو قدرت نے اس محفل کے ذریعے میری رہنمائی کردی ، اس لیے میری زندگی میں اسکا بہت بڑا کردار ہے
 
Top