محمد خرم یاسین
محفلین
جی بہت شکریہ جزاک اللہ۔ مصاحبے کا قبل از وقت آغاز کردیا گیا اس لیے یہ لفظ بے توقیر ہوئے بہرحال آپ کے لیے تھے اور آپ تک پہنچے۔۔۔اس کی خوشی ہے۔ساحلِ سمندر پرنو تعمیر شدہ بندرگاہ اور اس کے دامن سے ٹِکاکروز جہاز۔۔۔ جسے اردو محفل کی اس مصاحبہ کمیٹی کی خصوصی درخواست پر انگلستان سے بلوایا گیا ہے۔
بحری جہاز کے بالائی تختے پرسجی منقش سٹیج جس پرسیاہی مائل سرخ رنگ کمخواب کو اس سنجیدگی بچھایا گیا ہے کہ یہ اپنے آخری کناروں پر سمندر ی لہروں کی طرح ابھرتا ڈوبتا دکھائی دیتا ہے ۔
اس ازلی بے خواب، کمخوا ب پرچار گاو تکیے سلیقے سے رکھے ہیں جن سے ذرا فاصلے پر بن تار ننھے سفید مائیک اور ان مائیکوں کے پہلووںمیں سونف جس کے ساتھ الائچی کے چاک جگر سے نکلے بیج نما دانوں کے دو قالب یک جان ہوتے آمیزے کی طشتریاں رکھی ہیں۔
اسٹیج سے ذرا فاصلے پر ترتیب صعودی کے تحت گول قطاروں میں سجی نشستیں ،جن کی جانب ہمارے پیارے محفلین جوق در جوق بڑھے چلے آرہے ہیں کہ کچھ ہی دیر میں یہ جہاز سمندر کی بے تاب لہروں کی جانب بڑھا چاہتا ہے۔۔۔ان کی بے تابی کی شاید ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہر نشست کے سامنے ”جو چاہے لیجیے “کے کلیے کے تحت سیگریٹ، سگار، گلوریوں اور مختلف چاکلیٹ و وافر جوسز کا اہتمام کیا گیا ہے تا کہ ہمارے مہمانِ مصاحبہ کی گفتگو سے بھی لطف اندوز ہوتے رہیں اور ساتھ ساتھ اس نعمتِ خداوندی سے بھی۔
اچانک ساحلِ سمندر پر شور مچاتی لہروں کے ساتھ ایک اور شور بلند ہوا ہے۔۔۔اور یہ شور ہے جنابہ نورسعدیہ صاحبہ یعنی ہماری آج کی مہمانِ مصاحبہ کی آمد کا ۔۔۔
جن کے انتظار میں عدنان بھائی تین جوس پیک پی چکے ہیں۔اس شور کے ساتھ ہی سمندر میں ہلکا سا تلاطم پیدا ہوا ہے اور لہروں نے ساحل سے سر پٹک کرجنابہ کا پر شکوہ استقبال کیا ہے۔ پینل کمیٹی جلدی جلدی اپنا مائیک سنبھالنے لگی ہے ، سب حاضرین کے چہروں پر مسرت کا اظہار ہے اور اس سے پہلے کہ کوئی اور مہمانِ خصوصی کا تعارف کرائے ما بدولت نے جلدی سے مائیک سنبھال لیا ہے۔۔۔
تو سامعین و حاضرین ! انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور ہمارے درمیان آج ہماری اردو محفل کی وہ ہستی آ موجود ہوئی ہیں جو پسِ علم و حلم ، خلوص و صداقت اور مہر و محبت کا مجموعہ ہیں۔ ویسے تو کہا جاتا ہے وجودِ زن سے کائنات میں رنگ ہے لیکن اس مقولے کا اطلاق اردو محفل پر کیا جائے تو اس کے بے شمار رنگوں میں بڑا واضح اور خوشنما رنگ بکھیرنے میں جنابہ کا بہت ہاتھ ہے۔ کہیں یہ لوگوں کے ساتھ مصاحبے میں مصروف نظر آتی ہیں، کہیں ہنسی کی پھلجھڑیاں بکھیرتی ہیں اور کہیں اپنی وجدانی تحاریر سے شگوفے چھوڑتے ہیں۔۔۔آپ سب کی خصوصی توجہ اور تائید کے ساتھ ہم انھیں سوال و جواب کے کٹہرے میں کھینچ لائے ہیں تاکہ ہمیں آپ جنابہ کے افکار سے بھی شناسائی ہو اور آپ کی زندگی کے تجربات کے حوالے سے کچھ اصلاحی پہلو بھی مدنظر رہیں ۔
تو آپ سب کی بھر پورتالیوں کی گونج میں تشریف لاتی ہیں محترمہ نورسعدیہ صاحبہ ۔۔۔۔۔!
واہ واہ ! کیا جاندار استقبالیہ ہے ! یہ ہے آپ کی تخلیقی صلاحیتیں ! آپ نے ابھی تک جتنے بھی انٹروز کے ابتدا کی ہے بہت خوب کی ہے ، آپ کے پاس تخییل کی دولت ہے مجھے بہت اچھا لگا یہ سب پڑھ کے اسلیے سرگوشی کردی چپکے چپکے