محترم ریحان قریشی کے ساتھ ایک مصاحبہ

سوال نامہ:

1) فارسی سے شغف کس حد تک ہے اور کیسے پیدا ہوا؟

2) عروض کے متعلق پہلی بار کیسے علم ہوا اور اس سے پہلے بھی اپنی دانست میں شاعری کیا کرتے تھے؟

3) اردو محفل پر اور اردو محفل سے باہر آپ کی شخصیت میں کیا فرق ہے؟

4) اپنا لکھا ہوا آپ کا پسندیدہ شعر؟

5) اردو محفل کا آپ کی زندگی پر کوئی اثر ہے؟

6) اگر کبھی مایوسی طاری ہونے لگے تو کیا کرتے ہیں؟

7) آپ کے خیال میں کن تین شخصیات نے دنیا پر سب سے زیادہ اثرات مرتب کیے؟

8) کیا آپ اپنی سوچ اور زاویہ نگاہ کو اپنے ہم عمروں سے مختلف پاتے ہیں؟ (اگر جواب اثبات میں ہو تو مزید سوال یہ ہے کہ ایسا کب اور کیونکر شروع ہوا؟)

9) آپ دوست بنانے اور لوگوں سے باتیں کرنے کے متعلق خاصے محتاط ہیں یا جلدی دوست بنا لیتے ہیں اور جو دل میں آئے کہہ دیتے ہیں؟

10) اگر آپ کو اپنی زندگی کے متعلق مکمل اختیار حاصل ہو تو کیا چیز جو پہلے سے طے شدہ ہے بدلنا چاہیں گے؟

11) آپ ہاسٹل میں مقیم ہیں؟ اپنے کام کاج خود کرتے ہیں؟

12) کسی سے اختلاف رائے ہو تو کیسا محسوس ہوتا ہے اور کیا کرتے ہیں؟

13) صرف غالب ہی کیوں؟ کوئی اور کیوں نہیں؟

14) زندگی کی سب سے انوکھی بات کیا ہے؟

15) اگر آپ کسی لمبے سفر پر اکیلے نکل جائیں اور واپسی آپ کے اختیار میں نہ ہو تو کھانے پینے کے علاوہ ساتھ کیا کیا لے جانا پسند کریں گے؟ (یاد رہے کہ وہاں سگنلز نہیں آتے! )

16) بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کو الگ الگ کیا پیغامات دینا پسند کریں گے؟

:)
 
فارسی سے شغف کس حد تک ہے اور کیسے پیدا ہوا؟
اقبال کو میں نے باقاعدہ پڑھنا چھٹی جماعت سے شروع کر دیا تھا اور علامہ کے اردو کلام میں بھی اکثر چند فارسی شعر آ جاتے ہیں۔ بہت پرلطف معلوم ہوتے تھے۔ شغف اتنا تو ہے کہ کبھی فارسی غزل کہنا چاہوں گا۔
 
عروض کے متعلق پہلی بار کیسے علم ہوا اور اس سے پہلے بھی اپنی دانست میں شاعری کیا کرتے تھے؟
میں نے جب شاعری شروع کی تو یہ محسوس ہو گیا تھا کہ اس میں خامیاں ہیں۔ اپنی دانست میں کی گئی شاعری آدھی موزوں اور آدھی غیر موزوں تھی۔
عروض کے بارے میں جتنا بھی علم ہوا انٹرنیٹ کی وساطت سے ہی ہوا۔
 

زیک

مسافر
آپ مظفرآباد میں رہتے ہیں۔ کشمیر میں کہاں کہاں کی سیر کی؟

2005 کے زلزلے کے وقت آپ کافی کم عمر تھے لیکن اگر اس وقت کا کچھ یاد ہو تو بتائیں
 
آپ مظفرآباد میں رہتے ہیں۔ کشمیر میں کہاں کہاں کی سیر کی؟
آزاد کشمیر کے تقریباً سبھی مشہور مقامات کی سیر کی ہے۔ جن میں نیلم ویلی،
2005 کے زلزلے کے وقت آپ کافی کم عمر تھے لیکن اگر اس وقت کا کچھ یاد ہو تو بتائیں
2005 کے زلزلے میں شہر مکمل تباہ ہو گیا۔ زلزلے کے دوران سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے۔ گھر والے اللہ کے کرم سے محفوظ رہے۔
 
آخری تدوین:
کیا آپ اپنی سوچ اور زاویہ نگاہ کو اپنے ہم عمروں سے مختلف پاتے ہیں؟ (اگر جواب اثبات میں ہو تو مزید سوال یہ ہے کہ ایسا کب اور کیونکر شروع ہوا؟)
زاویۂ نگاہ تو سب کا مختلف ہوتا ہے۔ مجھے یہ اختلاف خوبصورت معلوم ہوتا ہے۔ اپنے نظریات کا اظہار کم کرتا ہوں اور ایسا کرنا اکثر باعثِ ملال ثابت ہوتا ہے۔
 
آپ دوست بنانے اور لوگوں سے باتیں کرنے کے متعلق خاصے محتاط ہیں یا جلدی دوست بنا لیتے ہیں اور جو دل میں آئے کہہ دیتے ہیں؟
بہت محتاط ۔ لیکن سب لوگوں سے اچھا اور عجز بھرا رویہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
Top