محترم ریحان قریشی کے ساتھ ایک مصاحبہ

اگر آپ کسی لمبے سفر پر اکیلے نکل جائیں اور واپسی آپ کے اختیار میں نہ ہو تو کھانے پینے کے علاوہ ساتھ کیا کیا لے جانا پسند کریں گے؟ (یاد رہے کہ وہاں سگنلز نہیں آتے! )
مشکل سوال ہے۔ شاید چند کتابیں۔
 
اس کے ساتھ ہی انٹرویو ٹیم کی جانب سے سوالات کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا. محفلین کی جانب سے ہمارے معزز مہمان کے لیے سوالات کا خیرمقدم کیا جاتا ہے! :)
 
محترم محمد ریحان قریشی بھائی السلام علیکم !
چند سوالات کے جوابات آپ سے چاہوں گا ۔

01: کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اردو محفل میں تعمیری اور تخلیقی کام کا فقدان ہے ؟
02 : آپ تعلیم کی حصول کے لیے ہاسٹل میں رہائش رکھتے ہیں تو کیا ہاسٹل کا ماحول طالب علم پر منفی رجحان ڈالتا ہے آپ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ؟
03 : اختلاف رائے رکھنا انسانی فطرت کا حصہ ہے یا نفس کی خو، آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں ؟
04 : آپ کے نزدیک آج تک اردو زبان کی سب سے بہترین خدمات کا سہرا کس شخصیت کے سر ہے ؟
05 : کیا آپ کو غصہ آتا ہے ، غصے کی حالت میں آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ؟
 
محترم محفلین! ان شا اللہ ہمارے پیارے محفلین محترم ریحان قریشی صاحب کے ساتھ کل دوپہر 12 بجے ایک مصاحبے کا اہتمام کیا جائے گا۔جس میں محترم عدنان اکبر نقیبی صاحب، محترمہ مریم افتخار صاحبہ، محترم فہد اشرف صاحب اور خاکسار مصاحبہ کمیٹی کی خدمات سر انجام دیں گے۔
:)
 
محترم محمد ریحان قریشی بھائی السلام علیکم !
چند سوالات کے جوابات آپ سے چاہوں گا ۔

01: کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اردو محفل میں تعمیری اور تخلیقی کام کا فقدان ہے ؟
02 : آپ تعلیم کی حصول کے لیے ہاسٹل میں رہائش رکھتے ہیں تو کیا ہاسٹل کا ماحول طالب علم پر منفی رجحان ڈالتا ہے آپ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ؟
03 : اختلاف رائے رکھنا انسانی فطرت کا حصہ ہے یا نفس کی خو، آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں ؟
04 : آپ کے نزدیک آج تک اردو زبان کی سب سے بہترین خدمات کا سہرا کس شخصیت کے سر ہے ؟
05 : کیا آپ کو غصہ آتا ہے ، غصے کی حالت میں آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ؟
05 جواب غصے میں کئے ہوئے فیصلے پر پچھتانا پڑتا ہے ۔:cry:
 
آپ کے نزدیک آج تک اردو زبان کی سب سے بہترین خدمات کا سہرا کس شخصیت کے سر ہے ؟
کسی ایک شخصیت کا انتخاب کرنا ناانصافی ہوگی۔ کئی شخصیات تمام عمر اس کارِخیر کی نذر کر چکی ہیں۔ ہر شخص مختلف صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے ۔ سپرمین کوئی نہیں ہوتا لیکن شہرت کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے۔ کیسے کمال لوگ ہوتے ہیں جو دنیا بدل دیتے ہیں اور دنیا کو خبر تک نہیں ہوتی۔
ان سے بھی زیادہ کمال کے وہ ہوتے ہیں جنھیں خود بھی خبر نہیں ہوتی۔
 
لاریب مرزا

محفلین
1. محمد ریحان قریشی آپ اگرچہ ابھی کافی کم عمر ہیں لیکن پھر بھی شاعری کے زمرے میں اساتذہ کی طرح اصلاحات پیش کرتے ہیں۔ کمرہ جماعت میں بحثیت طالبعلم آپ کا رویہ کیسا ہے؟؟
2. آپ دوست جلد بنا لیتے ہیں یا وقت لگتا ہے؟؟
3. اپنے ہم عمر ساتھیوں سے ذہنی طور پر فاصلہ محسوس کرتے ہیں یا نہیں؟؟
4. چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟؟
 
محفل پر آپ کو ایک عرصہ تک اس پریشانی کا سامنا رہا کہ لوگ آپ کی عمر تسلیم نہیں کرتے تھے۔ کیا حقیقی زندگی میں کسی نے یہ بات کی کہ باتوں سے آپ اپنی عمر سے بڑے لگتے ہیں؟

اور محفل پر یہ شک ناگوار گزرا یا اسے کمپلیمنٹ کے طور پر لیا؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ سوال سمجھ نہیں آیا۔
معاف کیجیے گا۔ ابلاغ کے مسائل ہمیں اکثر ہی رہتے ہیں۔ ہمارا مطلب تھا کہ آپ کی عمر کے لڑکے بالے ذہنی طور پر اتنے میچور نہیں ہوتے جتنے آپ ہیں۔ اس عمر میں لڑکوں میں کھلنڈرا پن، بے فکری، موج مستی عام دیکھنے کو ملتی ہے۔ سوال یہ تھا کہ اپنے ہم عمر لڑکوں میں کبھی ایسا محسوس کیا کہ آپ کا رویہ یا سوچ ان سے الگ تھلگ ہے؟؟
 
Top