محترم ریحان قریشی کے ساتھ ایک مصاحبہ

چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟؟
خوشگوار۔
معاف کیجیے گا۔ ابلاغ کے مسائل ہمیں اکثر ہی رہتے ہیں۔ ہمارا مطلب تھا کہ آپ کی عمر کے لڑکے بالے ذہنی طور پر اتنے میچور نہیں ہوتے جتنے آپ ہیں۔ اس عمر میں لڑکوں میں کھلنڈرا پن، بے فکری، موج مستی عام دیکھنے کو ملتی ہے۔ سوال یہ تھا کہ اپنے ہم عمر لڑکوں میں کبھی ایسا محسوس کیا کہ آپ کا رویہ یا سوچ ان سے الگ تھلگ ہے؟؟
ان تمام رویوں کو بھی سمجھ سکتا ہوں۔ ہر کسی کے حالاتِ زندگی مختلف ہوتے ہیں۔ کلاس فیلوز جن سے زیادہ ملنا ملانا ہوتا ہے وہ سب کافی میچور ہیں۔
 
محفل پر آپ کو ایک عرصہ تک اس پریشانی کا سامنا رہا کہ لوگ آپ کی عمر تسلیم نہیں کرتے تھے۔ کیا حقیقی زندگی میں کسی نے یہ بات کی کہ باتوں سے آپ اپنی عمر سے بڑے لگتے ہیں؟

اور محفل پر یہ شک ناگوار گزرا یا اسے کمپلیمنٹ کے طور پر لیا؟
نہیں ایسا کبھی نہیں ہوا کیونکہ میں اپنی فلسفیانہ(بچگانہ) گفتگو صرف آن لائن ہی کرتا ہوں۔
شک شروع میں ناگوار گزرا بعد میں اسے کامپلیمنٹ کے طور پر لیا۔
 

لاریب مرزا

محفلین
مزید کچھ سوالات

1. اپنے آپ کو تین الفاظ میں بیان کریں۔
2. پاکستان کے کون کون سے شہر یا مشہور مقامات دیکھ چکے ہیں؟؟
3. اگر آپ کو دنیا کے سات عجوبوں میں سے کسی ایک کی سیر کا موقع ملے تو کس کا انتخاب کریں گے اور کیوں؟؟
4. کن ممالک کو دیکھنے کی خواہش ہے؟؟
5. سوشل میڈیا پہ کون کون سی اپیس یا ویب سائیٹس زیر استعمال ہیں؟؟

:)
 
اگر آپ کو دنیا کے سات عجوبوں میں سے کسی ایک کی سیر کا موقع ملے تو کس کا انتخاب کریں گے اور کیوں؟؟
قدیم دنیا کے عجائب میں سے تو صرف گیزہ کا ہرم سلامت ہے۔ جدید دنیا کے عجائب میں سے کسی ایک کا انتخاب مشکل ہے۔ شاید البتراء کیونکہ وہ شہر کافی پراسرار معلوم ہوتا ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
احباب میں ایسا کوئی نہیں۔ گھر والوں کو بھی زیادہ دلچسبی نہیں۔
ارے واہ!! آپ کے ساتھ بھی ہمارے والا معاملہ ہے۔ :) بلکہ اکثر ہی ہمارے انتخاب کو احباب مشکل اور سمجھ سے بالا تر قرار دیتے ہیں۔
آپ کو کبھی احباب کی طرف سے اس طرح کے تبصرے سننے کو ملے؟؟ :)
 
ارے واہ!! آپ کے ساتھ بھی ہمارے والا معاملہ ہے۔ :) بلکہ اکثر ہی ہمارے انتخاب کو احباب مشکل اور سمجھ سے بالا تر قرار دیتے ہیں۔
آپ کو کبھی احباب کی طرف سے اس طرح کے تبصرے سننے کو ملے؟؟ :)
احباب کو اس کی عادت ہو گئی ہے. کوئی آسان چیز شیئر کروں تو تعجب کا اظہار کرتے ہیں.
 

امان زرگر

محفلین
کچھ سوال میری طرف سے بھی۔۔۔۔۔
اصلاحِ سخن میں آپ کے توسط سے بہت کچھ سیکھا اور سیکھ رہا ہوں۔ اصلاح کے زمرے میں آپ کی آمد کس طرح ہوئی۔۔۔ مطلب خود سے آ گئے یا کسی نے کہا کہ حضرت آپ اس قابل ہو کہ ادھر فیض بانٹ سکتے ہو۔۔۔۔

کب سے شاعری شروع کی اور اب تک کتنی غزلیں، نظمیں و دیگر اصنافِ شعری لکھ چکے الگ الگ شمار بتائیں۔۔ نثر لکھتے ہیں تو نثری فن پاروں کی تعداد بھی بتا دیں۔

''سمت'' میں آپ کی غزلیں چھپ چکی ہیں۔ محفل کے استادِ محترم کی ادارت میں چلنے والے ''سمت'' میں آپ کی غزلوں کی شمولیت نے کیسا احساس دیا؟

مفصل جوابات کا تمنائی ہوں۔
 
اصلاحِ سخن میں آپ کے توسط سے بہت کچھ سیکھا اور سیکھ رہا ہوں۔ اصلاح کے زمرے میں آپ کی آمد کس طرح ہوئی۔۔۔ مطلب خود سے آ گئے یا کسی نے کہا کہ حضرت آپ اس قابل ہو کہ ادھر فیض بانٹ سکتے ہو
خود ہی آ گئے.
دل پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے

سیکھنے کی غرض سے اپنی مبتدیانہ رائے پیش کرتا رہتا ہوں.
 
آخری تدوین:
کب سے شاعری شروع کی اور اب تک کتنی غزلیں، نظمیں و دیگر اصنافِ شعری لکھ چکے الگ الگ شمار بتائیں۔۔ نثر لکھتے ہیں تو نثری فن پاروں کی تعداد بھی بتا دیں
شاعری تین برس قبل شروع کی. غزلیات شاید بیس کے لگ بھگ کہی ہیں. ایک آزاد نظم اور ایک نظمِ معریٰ کہی ہے. دو تین رباعیات بھی ہیں. بہت زیادہ نہیں لکھتا.
نثر پر بہت کم طبع آزمائی کی. کئی مرتبہ کچھ لکھنے کا خیال ذہن سے گزرا، ابتدا بھی کی مگر اکتا جاتا ہوں.
 
''سمت'' میں آپ کی غزلیں چھپ چکی ہیں۔ محفل کے استادِ محترم کی ادارت میں چلنے والے ''سمت'' میں آپ کی غزلوں کی شمولیت نے کیسا احساس دیا؟
اس پر استادِ محترم کا جس قدر بھی شکریہ ادا کروں کم ہے کہ انھوں نے میری ٹوٹی پھوٹی کاوشوں کو قابلِ اشاعت سمجھا اور میری حوصلہ افزائی فرمائی.
 

نور وجدان

لائبریرین
کچھ سوالات میری جانب سے:

پروین اعتصامی کے بارے میں کچھ مزید بتائیے
آب حیات کس وجہ سے پسند ہے؟
پہلا شعر کب کہا تھا؟ کیا سوچ کے کہا تھا؟
 
Top