* آپ کو انٹرویو لینے کا تجربہ بھی ہے اور اب انٹرویو دینے کے تجربے سے بھی گزر رہے ہیں تو سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ انٹرویو دینا آسان ہے یا لینا اور کس میں زیادہ مزا آتا ہے؟؟؟
انٹرویولینا اور دوسروں کے خیالات جاننا کافی دلچسپ ہوتا ہے اور آسان تو نہیں کہوں گا
کیوںکہ میں کافی محتاط ہوکرسوالات کرتا ہوں کہ کسی سوال سے دل آزاری یا کوئی ناگوار
پہلونہ نکلے - کیونکہ
خیال خاطراحباب چاہیے ہردم
انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو
انٹرویودینا کافی بورنگ کام ہے اور اپنی ذات کے بارے میں بات کرنا مشکل ہوجاتا ہے اکثر
*آپ کو ہمیشہ ہر ایک ہی تعریف کرتے دیکھا ہے تو تعریف کی اہمیت آپکی نظر میں اورتعریف عادتاً کرتے ہیں یا دل سے؟؟؟
مجھے لوگوں میں برائیاں کم کم ہی نظرآتی ہیں کیونکہ پانی کا آدھا گلاس مجھے بھرا نظرآتاہے
جو بات کسی میں اچھی ہو اسکا اظہار کردینا اچھا ہی ہوتا ہے کہ فرد کی اچھائی بیان کرنا
ایک مثبت توانائی پیداکرتا ہے اور ماحول کو خوشگوار بناتا ہے - کسی کی برائی کرنا یا اس
کی برائیوں کو اُجاگرکرنے والے ہم کون ہوتے ہیں - بچپن میں ایک بات بتائی گئی تھی کہ
" ہمیشہ اپنی برائیوں اور خامیوں پر نظررکھنا اور دوسروں کی خوبیوں پر"
جو ذہن نشین کرلی، اس لیے زندگی بڑے مزے میں گذررہی ہے
میں تعریف دل سے کرتا ہوں
نیٹ پرکسی کی تعریف یا کچھ اچھا کہہ دینا آسان ہوتا ہے
کہ آپ کو پتا نہیں ہوتا کہ اس فرد سے آپ کی بات دوبارہ ہوپائے گی یا نہیں کہ کون کب
فورم یا نیٹ پر آنا چھوڑدے تو جو بات اچھی لگے کہہ دینی چاہیے-
عام زندگی تو بہت مواقع مل جاتے ہیں اور اظہار آنکھوں سے اور مسکراہٹ سے بھی ہوجاتا ہے
ویسے کبھی کسی کی مجبوراً تعریف کرنی پڑے تو کیا کریں گے؟؟؟
مجبوری میں کبھی نہیں کی کسی کہ تعریف کہ اس کے بناوٹی ہونے کا پتا چل جاتا ہے اور
وہ تعریف نہیں چاپلوسی ہوتی جو آپ کے لیے بھی اور دوسرے فرد کے لیے بھی خطرناک ہے
*لائف کی سب سے بڑی achievement ؟؟؟
ابھی تک ایسا کچھ نہیں کیا
*آپکو کونسی باتیں خوش کر دیتی ہیں اور کونسی اداس؟؟؟
اپنی بہن بھائیوں کے بچوں کی باتیں مجھے خوشی سے نہال کردیتی ہیں
اپنے چھوٹے کی بھائی مسکراہٹ مجھے مسرور کرتی ہیں-
لوگوں کی تکلفیں ، آنسواور بیماری مجھے بہت اپ سیٹ کرتے ہے-
* کیا کوئی عجیب و غریب خواہش ہے؟؟؟
میں کسی چھوٹے سے گاؤں کے اسکول میں ماسٹرہوں اور میرا چھوٹا سا کچا مکان ہو
*کس قسم کی نصیحتیں بری لگتی ہیں؟؟؟
مجھے نصیحت کرنے والے میرے مزاج کو سمجھتے ہیں تو اسی کوئی ناگواربات یا نصیحت
کرتا ہی نہیں-
*حالات حاضرہ پر کوئی تبصرہ کریں؟اگر آپ کو اپنے ملک کی کوئی پارٹی جوائن کرنی پڑی تو کونسی کریں گے اور کیوں؟؟؟
فی زمانہ تخریبی اورمنفی سوچ بڑی نقصان دہ ہے ، بے جا تنقید اور ہر وقت گلے اورشکایتں
ملک سے، مذہب سے، حالات سے اورلوگوں سے اگر اس کی بجائے ہم تعمیری اور مثبت کام کریں
تو سماج میں کچھ نا کچھ تو اچھی آئے گی ، شہر کی گندگی پرتنقید اور بھی خود کچرا پھیلائیں بھی
تحریک انصاف کہ خان صاحب کافی کھرے آدمی ہیں اور ملک سے محبت بھی رکھتے ہیں
*کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
خوش اخلاق اور مثبت سوچ رکھنے والے
*دوسروں کی کوئی ایسی بات یا عادت جوآپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟
طنزیہ انداز میں بات کرنے اور لوگوں سے بدتمیزی سے پیش آنے والے
*اگر آپ سے کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو کیسے بیاں کریں گے؟
میں ایک عام سا آدمی ہوں جس کی سوچیں اور خواب ذرا مختلف ہیں