محترم م حمزہ بھائی سے مصاحبہ!

م حمزہ

محفلین
فول تو بہت زیادہ کھاتے ہیں عرب والے۔ مصر کے کچھ لوگوں کے ساتھ میں نے کام کیا ہوا ہے، وہ لوگ تقریبا روزانہ ہی فول بنایا کرتے تھے۔ (مجھے نہیں)

پاکستان کے علاوہ اگر کسی ملک میں زندگی بسر کرنا پڑے تو کون سا ملک پسند کریں گے؟
جس ملک کا حکمران سب سے اچھا ہو۔
ویسے میں فول زیادہ نہیں کھاتا ، البتہ کھاتا ہوں ۔
 
م حمزہ

محفلین
فرض کریں کہ پاکستان کے علاوہ سب ملکوں کے حکمران اچھے ہیں تو کس ملک کا انتخاب کریں گے؟
پھر اپنا ملک ہی ٹھیک ہے کیونکہ آپ کے فرضیہ خیال سے وہاں کا حکمران بھی اچھا ہی ہوگا۔

البتہ اچھا ہونے کی کسوٹی میری ہوگی۔

چند سال قبل جب سعودی نہیں دیکھا تھا صرف عربوں کے متعلق کتابوں میں پڑھا تھا تو میری سب سے بڑی خواہش سعودی عرب میں جاکر پوری زندگی گزار دینے کی تھی ، بلکہ اس کیلئے اکثر دعائیں مانگتا تھا۔ لیکن یہاں آنے کے بعد یعنی 2015 سے ہی حالات جس طرح مقلوب ہوگئے کافی حد تک میری دلچسپی ہٹ گئی ہے۔
 
عظیم

میں پاکستان کے علاوہ بار بار اس لیے کہہ رہا تھا کہ اکثر ایسے سوالوں میں ہم محبت کی وجہ سے پاکستان کا ہی نام لیتے ہیں۔ یا یہ کہہ دیتے ہیں کہ اپنا ملک سب سے اچھا ہے، وغیرہ۔
اور پاکستان کے علاوہ کہنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ یہ جان پاوں کہ پاکستان کے سوا آپ کو کون سا ملک پسند ہو گا۔

حالات واقعی بہت بدل گئے ہیں، خاص طور پر پاکستانی حضرات کے لیے شاید ۔ کچھ ہم لوگ بھی بہت زیادہ تعداد میں جمع ہو گئے ہیں دوسرے ممالک میں۔
 
آپ کو یہ تو معلوم ہوگا کہ میں پاکستانی نہیں ہوں ۔
کشمیری (ہندوستان سائڈ سے ) ہوں۔
 
جی ہاں ایک بار آپ کا کوئی مراسلہ نظر سے گزرا تھا جس میں آپ نے کچھ ہندوستانی احباب کے بارے میں لکھا تھا کہ میرے ملک کے لوگ ہیں، ایسا ہی کچھ تھا ۔ لیکن یہاں سوال کرتے وقت میرے ذہن میں یہ بات بالکل بھی نہیں تھی۔
 
زیک

مسافر
میں پاکستان کے علاوہ بار بار اس لیے کہہ رہا تھا کہ اکثر ایسے سوالوں میں ہم محبت کی وجہ سے پاکستان کا ہی نام لیتے ہیں۔ یا یہ کہہ دیتے ہیں کہ اپنا ملک سب سے اچھا ہے، وغیرہ۔
اور پاکستان کے علاوہ کہنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ یہ جان پاوں کہ پاکستان کے سوا آپ کو کون سا ملک پسند ہو گا۔

حالات واقعی بہت بدل گئے ہیں، خاص طور پر پاکستانی حضرات کے لیے شاید ۔ کچھ ہم لوگ بھی بہت زیادہ تعداد میں جمع ہو گئے ہیں دوسرے ممالک میں۔
آپ کی دنیا بھی کتنی پاکستانی ہے
 
Top