اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ محسن کی والدہ کو صحت کاملا عاجلا عطا فرمائیں۔ آمین۔
اللہ تعالی سب بیماروں کو شفا عطا فرمائیں۔ آمین۔
اللہ تعالی ہم سب کے والدین کا سایہ ہمارے سر پر قائم رکھیں۔ آمین۔
محسن بھائی اللہ کریم سے دست بستہ دعا ہے کہ آپ کی والدہ کو صحت عاملہ و کاملہ عطا فرمائے۔
آپ سب تو خاصی پریشانی میں ہوں گے۔ یقین کریں ہماری دعائیں اس مشکل وقت میں آپ سب کے ساتھ ہیں۔ حوصلے اور ہمت سے کام لیں۔
السلام علیکم محسن!
اب کیسی طبیعت ہے امی کی؟ پریشانی ہوئی ان کے بیمار ہونے کا سن کر۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کی مشکلیں آسان فرمائے اور آپ کی امی جلدی سے مکمل صحتیاب ہو جائیں (آمین)
شمشاد بھائی آپ کا ایس ایم ایس مل گیا تھا لیکن رپلائی کا مسئلہ ہے۔ آج دو سی ڈیز پر میڈیکل ڈیٹا کراچی بھجوا دیا ہے مزید تچزیے کے لیے۔ امید ہے دو ایک روز میں آغا خان ہسپتال سے بھی اس ضمن میں رائے آ جائے گی۔
فی الوقت درکش اور مسکن ادویات پر رکھا گیا ہے۔