تاسف محسن حجازی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محسن حجازی

محفلین
مورخہ تئیس ستبمر کو میری والدہ بلند فشار خون کے سبب برین ہیمبرج کا شکار ہوگئیں اور انہیں ابتدائی طور پر ایمرجنسی اور بعد ازاں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کرنا پڑا۔
تاحال وہ وہیں پر ہیں، ہوش میں ہیں۔

احباب سے صحت کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

والسلام،
محسن حجازی
 

خرم

محفلین
اللہ تعالٰی انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ درود شریف بلند فشار خون کے لئے اکسیر ہے۔ انہیں عرض کیجئے گا ہماری طرف سے کہ درود شریف کی کثرت رکھیں۔ انشاء اللہ صحت ہوگی۔
اللہ ان کی شفقتوں کو آپ کے سر پر سلامت رکھے۔ آمین۔
 

ایم اے راجا

محفلین
اے اللہ رب العزت! تو محسن حجازی کی والدہ محترمہ کو شفا کاملہ عطا فرما، کہ جب ہم بیمار ہوتے ہیں اور غم میں ہوتے ہیں، تکلیف سے دوچار ہوتے ہیں تو تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں کہ کوئی نہیں اس جہاں میں جو ہماری مدد کرسکے جو ہمارے دکھ اور درد کو دور کر سکے اے میرےخالق و مالک تو میری اس ادنیٰ دعا کو شرفِ قبولیت بخش کہ میں اپنے لیئے نہیں بلکہ تیری ایک بندی کے لیئے، اسکی کاملہ صحت کے لیئے تجھ سے دعا گو ہوں، بیشک تو دعاؤں کا سننے والا اور قبول کرنے والا، میرا مالک و خالق ہے۔ آمین ثمہ آمین یا رب العالمین۔
 

زیک

مسافر
آپ کی والدہ کی صحت کے لئے دعا ہے۔ خدا انہیں جلد صحتیاب کرے اور ان کا سایہ آپ پر قائم رکھے۔
 

کاشف رفیق

محفلین
اللہ تعالٰی آپ کی والدہ ماجدہ کو شفائے کاملہ، عاجلہ، دائمہ عطا فرمائے، ان کی تکلیف کو دور فرمائے، اس آزمائش میں انہیں اور آپ سب کو ثابت قدمی عطا فرمائے اور ہمیشہ ان کا سایہ آپ بہن بھائیوں کے سر پر قائم دائم رکھے۔ آمین، ثم آمین۔ یارب العالمین۔
 

مغزل

محفلین
سرکار علیہ صلوۃ والسلام جب کسی کی عیادت کو جاتے تو
مریض کی پیشانی پر دستِ مبارک رکھتے اور فرماتے ، کہ:
لاَ بَاسَ طَہُورَا اِنشااللہ
(غم نہ کیجئے ، آپ پاک ہوجائیں گے انشا اللہ )
احمد احیا العلوم کی حدیث ہے کہ (مفہوم) :
بندے کو بال بچوں کی فکر یا بخار/مرض میں مبتلا کیا جاتا ہے
کہ اس سے اس کے گناہ جھڑ جائیں۔ ہم سب دست بہ دعا ہیں کہ :
اے مالک و مولیٰ (عزوجل) تو اپنے حبیب ِ پاک کے وسیلہ سے بشمول
محسن بھیا کی والدہ ماجدہ صاحبہ کے، جملہ بیماروں کو بیمارانِ کربلا
کے صدقے شفائے کاملہ عطا فرما، ہمیں اپنی رضا کی توفیق عطا فرما
بے شک ’’ جب میں بیمار پڑتا ہوں تو ، توہی مجھے شفا عطافرماتا ہے‘‘
(اٰمین ثم اٰمین بجاہ نبی الامین صل اللہ علیہ وسلم)

محسن بھائی اور سارہ بہنا ۔
اس موقع پر امی حضور کا خوب خوب خیال رکھیئے ، کوشش کیجئے
کم سے کم بولنے اور سوچنے دیا جائے ۔ میری ناچیز دعائیں آپ کے ساتھ
ہیں مالک و مولیٰ امی حضور اور ہم سب کے حق میں قبول منظور فرمائے‌ (اٰمین)

والسلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
 

فاروقی

معطل
الہی محسن بھائی کی والدہ محترمہ کو شفا ئے کاملہ،عاجلہ ،نصیب فرما،ان کو صحت تندرستگی عطا فرما.. . . الہی سب بیماروں کو شفا نصیب فرما،...آمین ثم آمین...
 

مغزل

محفلین
صل اللہ علیک سیدی یا رسول اللہ
وَلَمْ ا َكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّاo
اور (اے میرے پروردگار )میں تجھ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا
صل اللہ علیک سیدی یا رسول اللہ​
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت افسوس ہوا آپ کی والدہ ماجدہ کی علالت کا سن کر حجازی صاحب۔ اللہ تعالٰی انہیں صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

وجی

لائبریرین
اللہ تعالٰی آپ پر اور آپکی والدہ پر رحم فرمائے اور آپکی والدہ کو جلد صحتیابی عطا فرمائے آمین
 
خدا سے دعا ہے کہ محسن بھائی کی والدہ کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا ہو اور ہم سب کے والدین کا سایہ ہم پر تادیر قائم رہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محسن بھائی یہ خبر سن کر تشویش ہوئی آپ خاطر جمع رکھیے گا۔ اللہ رب العزت انشااللہ آپ کی والدہ ماجدہ کو شفا عطا فرمائیں گے بس آپ اور سارہ بہن اُن کا خوب خیال رکھیے اور زیادہ سے زیادہ دعا کیجے ہم سب بھی اُن کے لئے دعاگو ہیں۔
 

زینب

محفلین
اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی والدہ کو جلد صحت یاب کرے اور ان کی محبت بھری ٹھنڈی چھاؤں میں ‌آپ کی زندگی گزرے۔۔محسن آپ ہمت سے کام لیجے اور اللہ سے دعا کیجے انشاللہ اپ کی امی جلد صحت یاب ہو کر گھر آیئیں گی۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top