انٹرویو محسن حجازی

ایک سوال ہم بھی کر لیں۔

وہ لوگ کہ جن کی باتیں نہایت شگفتہ اور اندازِ گفتگو نہایت ظریفانہ ہوتا ہے ان کی اپنی طبیعیت میں بلا کی سنجیدگی (بلکہ رنجیدگی) کیوں ہوتی ہے؟

جیسے ایک شاعر کہتے ہیں کہ

آ کبھی دیکھ ان کی شبوں میں آکر
کتنا روتے ہیں زمانے کو ہنسانے والے

تو آخر اس کی کیا وجہ ہے؟:confused:

محسن سوال بہت خوبصورت ہے ۔۔۔ جواب ضرور دینا۔۔۔۔۔۔۔۔ اور مفصل انداز میں دینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھو ہم سے ہوا ہے یہ سوال اور جواب آپ دے رہے ہیں ۔۔۔۔

نمبر 2۔۔۔۔ اچھے سوال پر شکریہ :)
 
تیشہ

محفلین
دھرتے پتہ بھی نہیں چلتا کون جانے کس کی کونسی بات کب دل کو لگ جائے؟

اب کس کے پاس اتنے فالتو پیسے ہیں کہ وہ مشورے پر کان دھر کے آپکو کال کرکے خود بھی کنگال ہو :lol::lol:
اور ساتھ میں آپکو بھی کرے ۔ :lol:
ایسے مشوروں پر لوگ کان نہیں دھرا کرتے ۔ ۔
 
محسن حجازی

محفلین
مغل صاحب اور ڈاکٹر صاحب۔
سانس لینے دیجئے کہ آپ نے سوال کچھ یوں کئے گویا ہم انٹرویو نہیں دے رہے مقابلے کے امتحان میں بیٹھے ہیں۔ اب بھلا کسی جستے کی نو مشقی کی بابت ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟ پھر ہم سے لطون خفیفہ کی بابت پوچھا گيا بڑی مشکل سے جواب بن پڑا۔
بوچھی آپی:
جی آپ درست فرمایا یہاں تو لوگ کان دھرنے والی بات پر کان نہیں دھرتے۔

جیا راؤ صاحبہ:
گر آپ کے لیے لکھنے والے صاحب مکر گئے ہیں یا قبلہ بدل گئے ہیں تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو جگرشاد قورمپوری کا پتہ ارسال کیے دیتے ہیں بھئی واہ کیا معقول نرخوں پر شعر و غزل مہیا کرتے ہیں سبحان اللہ! کیا کہنے! دیگر یہ کہ جو بات آپ نے پوچھی تو یہ کہ ہم کردار میں سنجیدہ گفتار میں غیر سنجیدہ ہیں۔ ویسے ظرافت کے لیے سنجیدگی لازم ہے کیوں کہ کھیل ہے سب مشاہدے کا اور پھر دلچسپ تطبیق و انطباق کا۔ ویسے آپ کا مشاہدہ عمیق ہے داد وصول کیجئے۔

گفتار کی غیر سنجیدگی سے صف دشمناں ہرگز یہ نتیجہ نہ نکالے کہ ہم خدا نخواستہ بعد از سلام دعا گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں۔:grin:

یہ ڈیمسیل کہاں ہیں؟؟؟
 
جیا راؤ

اتنے مشکل نام والے حضرتِ شاعر کا پتہ ارسال کر رہے ہیں ان کی شاعری پہلے تو خود سمجھنی پڑے گی کہ کہیں کوئی نا معقول کسی شعر کے مطالب میں پڑ گیا تو بنا سمجھے کیا جواب دے پائیں گے بھلا ؟:confused:
آپ کے جواب کا شکریہ اور داد کا بصدشکریہ (ویسے داد دینے کی وجہ سمجھ نہیں آئی مگر "مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے۔":grin:)

صفِ دشمناں کی وضاحت بھی کر ہی ڈالیں لگے ہاتھوں :cool:
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب اور ڈاکٹر صاحب۔
سانس لینے دیجئے کہ آپ نے سوال کچھ یوں کئے گویا ہم انٹرویو نہیں دے رہے مقابلے کے امتحان میں بیٹھے ہیں۔ اب بھلا کسی جستے کی نو مشقی کی بابت ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟ پھر ہم سے لطون خفیفہ کی بابت پوچھا گيا بڑی مشکل سے جواب بن پڑا۔

سرکار لے لیجئے سانس ۔۔ میں تو ابھی تک اس تصور میں رقصاں ہوں کہ آپ نے میری کال رسیو کرلی۔۔۔ہن تے جان وی منگو تے اسی دے دئے۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حجازی صاحب۔۔

کیا فرماتے ہیں آپ کہ :
ہمارے ملک میں سخن وراں دھڑوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ اہلِ پنجاب اور اہلِ کراچی ایک دوسرے کو مان کر ہی نہیں دیتے ؟
ہمارا مسئلہ اچھا شعر سے زیادہ اپنا شاعر ہوتا جارہا ہے۔۔۔ اس کے کیا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟

حضرت بڑی خوش فہمی ہوئی آپ کو کہ فقط سخن وران تقسیم ہیں یہاں تو تقسیم در تقسیم کا ایک سلسلہ ہے جو دراز ہے دور تک یہاں تک کہ ہر فرد کئی خانوں میں بٹا ہوا ہے۔
 
مغزل

محفلین
جناب جناب ۔۔
آپ موضوع سے ہٹ رہے ہیں۔۔آپ سے گزارش ہے کہ نفسِ مضمون کے تحت ہی جواب عنایت فرمائیے۔۔۔
آپ کا کہنا سر آنکھوں پر مگر ۔۔۔اقبال کے چچا نے کارِ جہاں دراز ہے کہہ کر جان چھڑا لی تھی۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں آپ بھول رہے ہیں، کارِ جہاں دراز ہے کی بات چچا نے نہیں علامہ نے کی تھی۔
 
تعبیر

محفلین
شکریہ آپی! :cool:
وہ کیا ہے ناں کہ اپن کا ایک بہت اہم منصوبہ چل رے لا ہے۔ بولے تو جون میں ڈیڈ لائن ہے خلاص کرنے کا سب! بس اسی کو اپن پھسے لا ہے ادھر آجو باجو بالکل نئیں گھومنے کا :grin:

یا اللہ خیر :eek: یہ کس کا پتہ صاف کرنے کے چکر میں ہیں :grin:

یہ ڈیمسیل کہاں ہیں؟؟؟

خیریت یہ ڈیمسل کو کیوں یاد کیا جا رہا ہے :confused: میں بھی اسے بہت شدت سے یاد کر رہی ہوں :(

ویسے اجکل آپ کچھ سنجیدہ سنجیدہ موڈ میں نظر آرہے ہیں اسکی وجہ :confused:

آپ سب لوگ اتنی مشکل مشکل اردو بول رہے ہین۔ مجھے کافی کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا :(
 
حضرت بڑی خوش فہمی ہوئی آپ کو کہ فقط سخن وران تقسیم ہیں یہاں تو تقسیم در تقسیم کا ایک سلسلہ ہے جو دراز ہے دور تک یہاں تک کہ ہر فرد کئی خانوں میں بٹا ہوا ہے۔

وللہ پہلی نظر میں میں نے “ہر فرد کئی خاتون میں بٹا ہوا ہے” پڑھا (کہ آپ کی ظرافت سے یہ جملہ بعید نہ تھا۔) بعد میں سوچا کہ خاتون کو واحد کے صیغے میں کیوں استعمال کر بیٹھے تب جا کے صحیح بات سمجھ میں آئی۔ :) ;)
 
تعبیر

محفلین
محسن اپ کا مقام دیکھ کر اور آپ کے مصروفیات دیکھ کر میرے ذہین میں ایک شعر آیا ہے

عرض کیا ہے

خودی کو کر اتنا بلند کہ ہر نئے سوال سے پہلے
تعبیر پھر محسن سےپوچھے بتا تیری رضا کیا ہے :grin:

جی تو اپ کا جون تک فارغ ہونے کا انتظار کیا جائے یا ہم سب سوال پوچھ سکتے ہیں :confused:
 
مغزل

محفلین
تعبیر صاحبہ ۔۔ آپ نے شعر بحر سے خارج کردیا ہے۔۔۔۔۔
اب تو محسن صاحب جون کیا جولائی میں بھی شاید نہ آئیں۔۔۔۔اسی خارج بحر میں غوطے کھانے جائیں گے۔۔۔
 
اصل خروج و خارج و مخروج ایک ہے
پھر یہ مخارجہ ہے بھلا کس خراج میں

ہا ہا ہا ہا ہا ہا

بقول محسن بھائی ان کی تخلیقات از خود بے بحر بے وزن رہی ہیں تو اس چکر میں الجھنا مشکل ہے۔ ویسے بھی یہاں الجھ جائیں تو بہتر ہے بجائے اس کے کہ یہاں سے خروج کر جائیں۔ :)
 
زینب

محفلین
اب تو لگتا ہے پارلیمنٹ کے سامنے"محسن کو بازیاب کراو" کا جلوس بھی نکالنا پڑے گا
 
Top