* یہ بتائیں آپ ہیں تو یہان کے پرانے ممبر پھر اتنی کم پوسٹس کیوں ہیں؟
وجہ اول کاہلی و سستی۔ وجہ دوم یہ کہ میں یہاں پر سرکار کے نمائندے کے طور پر آیا تھا اس وجہ سے دوسرے دھاگوں میں کم جاتا تھا۔
* کیا آپ اب بھی شاعری کرتے ہیں؟ کچھ اپنا لکھا اگر ہمارے ساتھ شیئر کریں تو؟
شاعری۔۔۔ اب بنجر دور ہے۔ واردات قلبی اب شاید کبھی نہ ہو پائے کیوں کہ بہت سے سراغ پا گیا ہوں۔ لکھا ہو ضرور پیش کروں گا اگر کہیں ملا تو۔
*شاعر بننے کے لیے کس خاص factor کا ہونا ضروری ہے؟ شاعری دل سے کی جاتی ہے یا دماغ سے ؟
دل سے کی جاتی ہے۔ شاعر پیدائشی ہوتا ہے۔ کوشش سے نہیں بنا جا سکتا۔ شاعری اصل میں صرف اپنا غبار نکالنے کا یہ cleansing mechnism ہے اور کسی حد تک خود نمائی کا بھی۔
*آپ کے پسندیدہ شاعر،اور سب سے پسندیدہشعر/ غزل ؟ ( یہ رضیہ والی غزل نہیں ہے :grin: )
ڈاکٹر بشیر بدر۔ محسن نقوی۔
بشیر بدر کا ایک شعر ہے کہ
ایک عورت سے وفا کی یہ سزا ہے
جانے کتنی عورتوں کی بددعائیں ساتھ ہیں
یا شاید کچھ ایسے ہی۔ مجھے بشیر بدر کا چونکا دینے والا لہجہ بہت پسند ہے۔
*ادب سے دلچسپی ہے ؟ کس قسم کی کتابیں زیادہ تر پڑھتے ہیں اور آپکے پسندیدہ نثرنگار ؟
بہت ہے۔ لیکن موقع نہیں ملا کسی کو بھی پڑھنے کا۔ مزاح نگاروں میں صرف انشا جی کے وہ مضامین پڑھ رکھے ہیں جو نصاب میں شامل تھے۔ وجہ اس سب کی یہ کہ زندگی بہت ہنگامہ خیز اور مصروف گزری ہے اور گزر رہی ہے۔ ابھی طالب علمی سے سر نہیں نکالا تھا کا ملازمت شروع کر دی۔ اس سے پہلے کچھ اپنے طور پر سافٹ وئیر کے کاروبار میں ہاتھ ڈالے رکھا سو بس یہ موقع نہیں ملا۔ پھر ہمارے شاعری پڑھنے پر مکمل پابندی تھی۔ میں اکلوتا بیٹا تھا اور وہ بھی سب سے بڑا۔ امی کو مشورہ دیا گیا کہ اس پر سختی رکھیں سو شعر و شاعری کی کتاب ایک آدھ بار گھر میں لے کر داخل ہوا تو دوبارہ لانے کی اجازت نہیں ملی۔ والدہ کا خیال تھا کہ بچہ دل پھینک ہے کہیں ان ہی کاموں میں ضائع نہ ہو جائے۔ یہی حال اس شاعری کا تھا جو میں کیا کرتا تھا چھپا کر رکھنی پڑتی تھی۔ اسی وجہ سے شمشاد بھائی سب کو بتاتے ہیں دیکھیں جی یہ وہ ہیں جن کا دیوان لاہور کی۔۔۔۔
* کس طرح کے لوگ بہت پسند ہیں ؟
تحقیقی مزاج کے لوگ زیادہ پسند ہیں۔ شوخ اور باتونی لوگ بھی پسند کرتا ہوں۔ خاموش طبع لوگوں سے چڑتا ہوں۔
*کس طرح کے لوگ سخت ناپسند ؟
خاموش طبع، موقع پرست، مکار سازشی۔
ان سوالات کے جوابات ایک وقفے کے بعد۔ آج اتنا ہی ہو سکا۔۔۔ اسلام آباد میں وہ اولے پڑے ہیں آج کہ بس۔۔۔ سردی بھی ہو گئی ہے۔
*آپ کی شاعری کے پیچھے کیا پس منظر/خیال یا کیا سوچ تھی؟
*کس طرح کی کمپنی آپ بہت انجوائے کرتے ہیں؟
*دوسروں کی کونسی بات آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہے ؟
*کوئی ایسا سوال جو آپ سے بار بار کیا جاتاہے ؟
* اپکی کس عادت سے گھر والے یا اپکے دوست بیزار رہتے ہیں؟
*اگر آپ ناراض ہو جائیں تو آپ کو منانے کا سب سے آسان طریقہ؟
*اگر کوئی آپ سے ناراض ہو جائے تو آپ اسے کیسے مناتے ہیں؟
*کیا بات/چیز آپ کو پریشان کر دیتی ہے