محفلینِ کراچی - دوسری ملاقات-( بخیر انجام پذیر) 24 نومبر ،بروز ہفتہ، 2018

محمد وارث

لائبریرین
p_370hqaxb0.gif

ہم جناب محترم سید عمران بھیا اور محترم جناب اکمل زیدی بھیا کی ناراضگی کو ختم کرنے کے لیے یہ معافی نامہ تحریر کریں رہے ہیں
تاکہ
باوقت ضرورت یہ سند کام آسکے اور محفل کے ریکارڈ میں محفوظ ہو جائے ۔:sneaky:

محترم محفلین قصہ کچھ یوں ہے کہ کچھ عرصہ سے کراچی شہر میں رہائش پذیر محفلین سے بالمشافہ ملاقات کے دوسرے سلسلے کے لیے محفل پر ذاتی پیغام میں باقاعدہ چہ میگوئیاں جاری تھیں ،یہ چہ میگوئیاں دیکھتے ہی دیکھتے سنجیدہ صورت حال اختیار کر گئیں ۔:D
محفلین سے اُن کے ذاتی موبائل نمبرز پر بھی رابطہ کیا گیا اور بروز ہفتہ 24۔11۔2018 رات 8 بجے کا پروگرام مقرر پایا ۔:)

ہم سے بھی عمران بھیا نے رابطہ کیا اور ہم نے ملاقات کی دعوت قبول کر لی ،:cool:
بروز جمعہ المبارک مورخہ23-11-2018 کو ہمیں بذریعہ موبائل کال اپنے آستانہ عالیہ کی جانب سے بروز ہفتہ رات میں محفل کے پروگرام کی اطلاع دی گئی اور وہاں سے بھی ہمیں سخت الفاظ میں کہا گیا کہ لازمی شرکت کرنا ہے ۔(n)
اب ہماری دعوت ملاقات میں شمولیت بہت مشکل نظر آ رہی تھی ۔ہم نے تمام صورت حال سے محفلین بھائی صاحبان کو آگاہ بھی کیا ۔:unsure:
ہماری ملاقات میں شریک نہ ہونے کی وجہ بھائی لوگ سخت ناراض ہیں۔o_O

اب ہم بذریعہ اس معافی نامے کے آپ تمام محفلین سے معافی کے درخواست گذار ہیں ۔
اکثرحالات میں انسان ایسے پریشان کن صورت حال کا شکار ہوجاتا ہے کہ فیصلہ کرنا اس کے لیے بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔:cry:

فقظ
آپ سب محفلین کی محبت کا طلبگار
محمد عدنان اکبری نقیبی
بروز منگل مورخہ 27۔11۔2018
معافی مانگی وہ بھی اکٹھے تین دن بعد! چلیں پھر اس تاخیر پر ایک اور معافی مانگیئے۔ :)
 
ہم کل چھ لوگ تھے جن میں سے ایک قابلِ احترام صاحب کا حکم تھا کہ ان کی تصویر نا بنائی جائے سو تعمیلِ حکم میں تصویر بنائی ہی نہیں اور دوسرے پیر و مرشد جناب کی تصویر بنائی تو گئی لیکن شئیر نا کرنے کا حکم تھا اس لئے شئیر نہیں کی۔ بلکہ ان کے اس حکم کے بعد (چند تصاویر ہی بنائی تھیں) کیمرہ پیک کر کے رکھ دیا۔ اس (چائے) کے بعد جنابِ عزت مآب کے نغمات کی ویڈیو بنائی تو انہوں نے بھی شئیر کرنے سے منع فرما دیا لہذا ہم نے کچھ بھی شئیر نہیں کیا۔ البتہ واٹس ایپ پر دو تین تصاویر کر دی تھیں۔
 
آخری تدوین:
ہم کل چھ لوگ گ تھے جن میں سے ایک قابلِ احترام صاحب کا حکم تھا کہ ان کی تصویر نا بنائی جائے سو تعمیلِ حکم میں تصویر بنائی ہی نہیں اور دوسرے پیر و مرشد جناب کی تصویر بنائی تو گئی لیکن شئیر نا کرنے کا حکم تھا اس لئے شئیر نہیں کی۔ بلکہ ان کے اس حکم کے بعد (چند تصاویر ہی بنائی تھیں) کیمرہ پیک کر کے رکھ دیا۔ اس (چائے) کے بعد جنابِ عزت مآب کے نغمات کی ویڈیو بنائی تو انہوں نے بھی شئیر کرنے سے منع فرما دیا لہذا ہم نے کچھ بھی شئیر نہیں کیا۔ البتہ واٹس ایپ پر دو تین تصاویر کر دی تھیں۔
باقی رہ گئے تین۔۔۔۔
گڈ ہو گیا۔

آپ ایسا کریں (اگر کر سکتے ہیں) ناقابل عزت ماب، بے پیر و مرشد اور ۔۔۔۔۔ ۔۔وغیرہ وغیرہ کی تصاویر اور احوال لکھ دیجیے۔

شکریہ
 
اکمل زیدی

محفلین
p_370hqaxb0.gif

ہم جناب محترم سید عمران بھیا اور محترم جناب اکمل زیدی بھیا کی ناراضگی کو ختم کرنے کے لیے یہ معافی نامہ تحریر کریں رہے ہیں
تاکہ
باوقت ضرورت یہ سند کام آسکے اور محفل کے ریکارڈ میں محفوظ ہو جائے ۔:sneaky:

محترم محفلین قصہ کچھ یوں ہے کہ کچھ عرصہ سے کراچی شہر میں رہائش پذیر محفلین سے بالمشافہ ملاقات کے دوسرے سلسلے کے لیے محفل پر ذاتی پیغام میں باقاعدہ چہ میگوئیاں جاری تھیں ،یہ چہ میگوئیاں دیکھتے ہی دیکھتے سنجیدہ صورت حال اختیار کر گئیں ۔:D
محفلین سے اُن کے ذاتی موبائل نمبرز پر بھی رابطہ کیا گیا اور بروز ہفتہ 24۔11۔2018 رات 8 بجے کا پروگرام مقرر پایا ۔:)

ہم سے بھی عمران بھیا نے رابطہ کیا اور ہم نے ملاقات کی دعوت قبول کر لی ،:cool:
بروز جمعہ المبارک مورخہ23-11-2018 کو ہمیں بذریعہ موبائل کال اپنے آستانہ عالیہ کی جانب سے بروز ہفتہ رات میں محفل کے پروگرام کی اطلاع دی گئی اور وہاں سے بھی ہمیں سخت الفاظ میں کہا گیا کہ لازمی شرکت کرنا ہے ۔(n)
اب ہماری دعوت ملاقات میں شمولیت بہت مشکل نظر آ رہی تھی ۔ہم نے تمام صورت حال سے محفلین بھائی صاحبان کو آگاہ بھی کیا ۔:unsure:
ہماری ملاقات میں شریک نہ ہونے کی وجہ بھائی لوگ سخت ناراض ہیں۔o_O

اب ہم بذریعہ اس معافی نامے کے آپ تمام محفلین سے معافی کے درخواست گذار ہیں ۔
اکثرحالات میں انسان ایسے پریشان کن صورت حال کا شکار ہوجاتا ہے کہ فیصلہ کرنا اس کے لیے بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔:cry:

فقظ
آپ سب محفلین کی محبت کا طلبگار
محمد عدنان اکبری نقیبی
بروز منگل مورخہ 27۔11۔2018
آپ کی معافی مسترد کی جاتی ہے اور اسے مشروط کیا جاتا ہے اگلی ملاقات پر باقی رہ جانے والے لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے پر ۔ ۔ ۔ ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ہم کل چھ لوگ تھے جن میں سے ایک قابلِ احترام صاحب کا حکم تھا کہ ان کی تصویر نا بنائی جائے سو تعمیلِ حکم میں تصویر بنائی ہی نہیں اور دوسرے پیر و مرشد جناب کی تصویر بنائی تو گئی لیکن شئیر نا کرنے کا حکم تھا اس لئے شئیر نہیں کی۔ بلکہ ان کے اس حکم کے بعد (چند تصاویر ہی بنائی تھیں) کیمرہ پیک کر کے رکھ دیا۔ اس (چائے) کے بعد جنابِ عزت مآب کے نغمات کی ویڈیو بنائی تو انہوں نے بھی شئیر کرنے سے منع فرما دیا لہذا ہم نے کچھ بھی شئیر نہیں کیا۔ البتہ واٹس ایپ پر دو تین تصاویر کر دی تھیں۔
خالد بھائی وہی ڈال دیں ۔۔۔کچھ ملاقات کی اس لڑی کی اکملیت میں اضافے کی غرض سے۔۔۔۔ :rolleyes:
 
سید عمران

محفلین
آپ کی معافی مسترد کی جاتی ہے اور اسے مشروط کیا جاتا ہے اگلی ملاقات پر باقی رہ جانے والے لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے پر ۔ ۔ ۔ ۔
معافی مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہ ہوتی لیکن دیکھیے تو معافی مانگی بھی تو کیسے۔۔۔
سارا الزام ہمارے سر دھر چلے۔۔۔
ایسے کون مانگتا ہےمعافی ؟؟؟
 
آخری تدوین:
Top