ہاں فرق تو آیا ہے ۔۔۔مجھے فہیم بھائی کچھ مزید بڑے بڑے لگے ایک بات اور کہ وہ مستقبل کے پیرزادہ قاسم کی مشابہت لیے ہوئے ہیں اب کے بہت ہی مشابہہ لگے مجھے باقی عمران بھائی اس بار اور چمک رہے تھے غالباً نیوی بلیو قمیض شلوار میں ۔۔خالد بھائی بھی مشاءاللہ بشاشت اور وہی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ تھے بس ہمیں یہی لگ کہ وہ کھانے سے زیادہ ملنے ملانے میں دلچسپی لیے ہوئے تھے ہم اس کے برعکس مصروف تھے ۔۔بس اُس دوران پیچ میں ایک بار ہی بولے تھے۔۔۔"یارو وہ کولَڈ ڈرنک نہیں آئی ابھی تک ۔۔۔
۔ ۔ فہیم بھائی آفس سے سیدھے آئے تھے کچھ تھکے ہوئے لگ رہے تھے ۔ ۔ وہ کھلنڈرا پن نظر نہیں آیا باقی گھاس بھی نہیں وہاں ۔ امین بھائی لگ رہ تھا پہلا کرے چن اور دوسرا کرے چُن والے ایڈ دیکھ کر اور اسے پریکٹکلی انجام دے کر آرہے تھے ۔۔۔قیض شلوار میں خوب لگ رہے تھے ۔۔۔ای ی ی ی ۔۔۔ڑے ۔
۔ ۔ ۔ باقی بغیر سگار کے کچھ ادھورے سے لگے ۔ اور آخری لمحات میں شاہد بھائی المروف ٹرومین صاحب نے انٹری ماری جو قریب ہی لیاقت ہاسپٹل سے اتنی ٹینشن میں بھی تشریف لائے جہاں ان کی والدہ ایڈمٹ تھیں اب شاید ڈسچارج ہو کر گھر جاچکی ہوں (اللہ اِ ن کی والدہ کو صحت کاملہ دے - الٰہی آمین) ۔ ان کے بارے میں ایک حیرت انگیز بات جو ہم ابھی تک ہضم کرنے میں مصروف ہیں موصوف اتنے polite style والے اور پھر پتہ چلا کے وہ پشتو ن ہیں پہلے ہمیں اے-خان نے حیران کیا تھا اب انہوں نے ۔ ۔ اچھی رہی ملاقات مگر تشنگی رہ گئی۔۔۔