Inception بہت اعلیٰ مووی ہے۔ اسے دیکھ کر بے اختیار دل چاہتا ہے کہ آپ بھی کچھ ایسا کر سکیں
اب اس پر ریسرچ تو کبھی نہیں کی کہ ایسا آیا واقعی ممکن ہے کہ خوابوں کے ذریعے خیالات کو بدلا جا سکے لیککن یہ بہت آگے کا کھیل معلوم ہوتا ہے اگر ایسا ممکن ہے بھی تو
جہاں تک زیارت کا تعلق ہے تو یہ صرف اپنے لئے رول بنایا ہے
میں بہت گناہگار ہوں اور جو مجھے زیارتیں نصیب ہوئی ہیں وہ میری حالت دیکھتے ہوئے سچ نہیں ہو سکتی ہیں
بس اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں ہے۔
دوسرا زیارت کو جانچنے کے لئے کہ آیا سچ میں زیارت ہوئی بھی ہے یا نہیں بہت سخت معیارات متعین ہیں۔ ان سب کو سمجھنے کے بعد ہی میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ مجھے اپنے معاملے پر یقین نہیں کرنا ہے۔ ویسے بھی سعودی علماء کا بھی یہی موقف ہے کہ یقین نہ کیا جائے کیونکہ ہم کر ہی نہیں سکتے ہیں۔ یہ ان کی صحیح حدیث کی تشریح ہے۔
اب اور کوئی کرتا ہے تو یقیناً اس نے کی ہوگی
لیکن میں اپنے معاملے میں بہت ڈرتی ہوں۔ غلطی کرنا زیادہ خطرناک ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ انسان یقین ہی نہ کرے