محفلین کو مبارک باد کہ یکم ستمبر سن دوہزار پندرہ سے انہیں ایک انتہائی فعال ممبر میسر ہوئے اور ان پانچ ساڑھے پانچ ماہ میں کشتوں کے پشتے لگاتے ہوئے اپنے محفل کے ساڑھے آٹھ سو ٹوٹل مراسلوں میں سے ساڑھے پانچ سو مراسلے لکھ ڈالے۔ نہ صرف یہ بلکہ پروگرامنگ جیسے خشک دھاگوں کے علاوہ محفل کے سوشل ٹاک کے دھاگوں، شاعری کے دھاگوں (خصوصاً ہماری پیروڈیوں اور ہمارے سفرنامے کے دھاگے میں خوب روز وشور سے حصہ لیا۔
سن دوہزار گیارہ کے آخری پندرھواڑے میں اردو محفل میں شمولیت اختیار کی۔ سوتے جاگتے محفل کا حصہ بنے رہے یہاں تک کہ سن دوہزار چودہ میں مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی۔ دوبارہ جوش آیا تو دوہزار پندرہ میں پھر سے لکھنا شروع کیا۔
یکم ستمبر سے جانے کیا ہوا، ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ تبصرے لکھے۔ یہ مراسلہ تو کمال ہے ۔ یہ بتارہا ہے کہ کس دلچسپی کے ساتھ اردو محفل میں حصہ لے رہے ہیں کہ محفلین کی تحاریر کا مطالعہ کرکے اس میں سے ان کی شخصیات کو ڈھونڈ نکالا ہے۔
ہمیں بھی خاص مبارک ہو کہ ہمیں اپنی پیروڈیوں اور سفر ناموں کے لیے ایک اور مخلص پڑھنے والے دستیاب ہوئے۔خوش رہئے ظہیر بھائی ( عرف)
الہلال بھائی۔
برسبیل تذکرہ ہم اپنے دو پچھلے سفرناموں کے لنک بھی دے رہے ہیں تاکہ پڑھ کر اپنی قیمتی رائے سے مطلع فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں۔