محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
10 محفلین پر مشتمل قافلہ مالک ہوٹل سے کوئٹہ ہوٹل کی جانب روانہ ہوا ،
کوئٹہ ہوٹل مالک ہوٹل سے قریبی واقع ہے ۔ وہاں پہنچ کر دوبارہ محفل ملاقات کا آغاز ہوا ۔سر محمد خلیل الرحمٰن نے اپنے منفرد اور شائشہ انداز شاعری سے محفل ملاقات کا مزہ دو بالا کر دیا ۔
پھر محفلین نے محمد امین صدیق بھائی سے گانا سنانے کی پر زور فرمائش کر ڈالی ۔ امین بھائی نے اپنے گلے میں تکلیف ہونے کے باوجود محفلین کی فرمائش کی قدر کرتے ہوئے دو گانے سنائیں اور محفلین کی داد وصول کی ۔
ہم نے مالک ہوٹل پر دوران ناشتہ سر خلیل صاحب سے محفل کی سالگرہ کے حوالے سے تیاری کے بارے میں دریافت کیا ۔ان کے مطابق ان شاءاللہ اس دفعہ سالگرہ کے موقع پر لازمی عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس اعلان پر محفلین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔
اس دوران میں ہوٹل کا ویٹر چائے لے کر حاضر ہوا ۔ دعوت چائے شعیب صفدر بھائی کی جانب سے محفلین کو پیش کی گئی ۔
چائے کے اختتام کے ساتھ ہی حسب روایات آئندہ ہونے والے ملاقات کا شیڈول بھی محفلین کی متفق رائے کے ساتھ طے کر لیا گیا ۔
اس کے ساتھ ہی محفلین نے آپس میں الوداعی ملاقات کی اور سب خوشی خوشی اپنی آشیانوں کی جانب روانہ ہو گئے ۔

ختم شدہ
نوٹ : جہاں تک ہمیں یاد تھا یا جو باتیں ہمارے سامنے ہوئیں انھیں ہم نے اپنی کوشش کرکے احوال میں بیان کردی ہیں ۔باقی ملاقاتی محفلین اپنا حصہ ڈال کر کمی بیشی پوری کریں تاکہ احوال ملاقات مکمل ہو سکے ۔
آخری تدوین: