محفلین کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

شعیب صفدر

محفلین
عبدالقدیر 786 ، آصف اثر ، مغزل ، شعیب صفدر ، محمد امین ، حسیب احمد حسیب ، کاشفی ، سروش ، یاسر شاہ ، میر انیس ، عباس رضا اور کراچی شہر سے تعلق رکھنے والے محفلین جو کراچی عید ملن دعوت ملاقات میں شرکت کرنا چاہیں وہ کل بروز اتوار مورخہ 23 جون بوقت صبح 9 بجے بمقام بہادر آباد چار مینار والی چورنگی پر تشریف لے آئیں ۔ہم محفلین آپ کی شرکت کا شدت سے انتظار کریں گے ۔
حاضر
 
الحمد للہ۔
محفلین کراچی عید ملن دعوت خوشگوار اور پر تکلف ملاقات بخیر اختتام پذیر ہوئی۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہم محفلین کی محبت ہمیشہ قائم و دائم فرمائیں۔ آمین۔
 

فرقان احمد

محفلین
الحمد للہ۔
محفلین کراچی عید ملن دعوت خوشگوار اور پر تکلف ملاقات بخیر اختتام پذیر ہوئی۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہم محفلین کی محبت ہمیشہ قائم و دائم فرمائیں۔ آمین۔
ماشاءاللہ! اب ہم منتظر ہیں کہ اس تقریب کا احوال ہم تک پہنچانے میں کون سا رپورٹر، معاف کیجیے گا، معزز محفلین، دیگر پر سبقت لے جائے گا ۔۔۔!
 
FB-IMG-1561275421326.jpg
اردو محفل کے محفلین کراچی کی ناشتے پر ایک نشست کے بعد الوادعی گروپ فوٹو۔
 

فرقان احمد

محفلین
FB-IMG-1561275421326.jpg
اردو محفل کے محفلین کراچی کی ناشتے پر ایک نشست کے بعد الوادعی گروپ فوٹو۔
ماشاءاللہ! یہ سب تو وہی پرانے محفلین ہیں جو کہ پچھلی ملاقات میں موجود تھے، اور بہت اچھے بھی لگ رہے ہیں ۔۔۔! تاہم، وہ نئے محفلین کہاں گم ہو گئے جو 'رجسٹریشن' کروا رہے تھے ۔۔۔! :)
 
ماشاءاللہ! یہ سب تو وہی پرانے ہیں اور بہت اچھے بھی لگ رہے ہیں ۔۔۔! تاہم، وہ نئے محفلین کہاں گم ہو گئے جو 'رجسٹریشن' کروا رہے تھے ۔۔۔! :)
شاہد شاہہنواز اور امان اللہ بھائی ذاتی مصروفیت کی وجہ سے شامل نہ ہو سکے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
پیھچے دیکھو پیچھے ،
سب پرانے نے ان میں ایک نیا چہرہ بھی شامل ہے۔
ہاہاہا، پیچھے دیکھو پیچھے ۔۔۔! دیکھ لیا صاحب ۔۔۔! ایک نیا چہرہ جو اس اکٹھ کو گزشتہ منعقدہ تقریب سے ممتاز کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں مصروف ہے۔ اُن کا اسمِ گرامی عنایت فرمائیے، قبلہ!
 
ہاہاہا، پیچھے دیکھو پیچھے ۔۔۔! دیکھ لیا صاحب ۔۔۔! ایک نیا چہرہ جو اس اکٹھ کو گزشتہ منعقدہ تقریب سے ممتاز کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں مصروف ہے۔ اُن کا اسمِ گرامی عنایت فرمائیے، قبلہ!
ابھی نام کو راز میں رکھنے کا حکم ہے ۔ جیسے ہی اجازت ملی بتا دیں گے۔
 
Top