چودہویں سالگرہ محفلین کو خطابات سے نوازیے!

فرقان احمد

محفلین
23 صفحات اور پھر مرکزی معمہ حل کرنا آسان کردے بھائی۔:confused1:
لیجیے، صاحب! فہد کے بقول، کھرچن پیش خدمت ہے! :)

صاحب! یہ رہا خلاصہ۔ ایک حسینہ ماہ جبینہ سحری کے وقت سے کوئی پندرہ بیس منٹ بعد غزل لیے محفل میں رونق افروز ہوئیں۔ جس کسی نے داد دی، اسے ایک عامیانہ لفظ سے سرفراز کیا گیا اور زیادہ طویل بحث میں پڑنے والوں کو خوب صلواتیں سنائی گئیں۔ جس کا ردعمل کچھ یوں نکلا کہ بعض صاحبان جذباتی ہوئے، بعض متحمل قرار دیے گئے اور بقیہ نے خاموش رہنے میں عافیت جانی۔
مزید تفصیل کچھ یوں رہی:
امین بھائی آخر تک ڈٹے رہے، فرقان بھیا نے پہلے حملے کے بعد پسپائی اختیار کر لی، اکمل زیدی نے حیران ہونا پسند فرمایا، حسن محمود جماعتی بھیا ہاتھ میں چنگاری تھام، تحمل کا درس دیتے رہے، فاتح بھیا نے آنکھیں دکھانے کو ہی بہت کافی سمجھا، ابو عبداللہ بھائی نے اخلاقیات کی دیوار پھاندیں تاہم بات کچھ بن نہ پائی؛ تابش بھیا نے مسکراہٹ پر اکتفا کیا، محترم راحیل فاروق مکالماتی کٹیا میں تشریف فرما ہو کر گوشہء عافیت سے ثنا خوان تقدیس مشرق کو پکارا کیے؛ ترمذی بھیا تو مخالف پارٹی کے ساتھ ہی مل گئے، عارف کریم بھائی ملی جلی ریٹنگ اور دھمکیاں دیتے پائے گئے؛ بعدازاں سینئر اراکین نے آ کر رہی سہی کسر نکال دی۔
 
آصف اثر

معطل

غزل پر داد اور جواباً صلواتیں! منفرد واقعہ۔
 
تھوڑا سا مزید پیچھے چلتے ہیں۔
ایک صاحب محفل ہر آئے، اور کچھ کلام پوسٹ کیا۔
زیادہ توجہ نہ ملی، غالباً خلیل بھائی نے کلام پر کوئی صلاح مشورہ بھی دیا تو سیخ پا ہو گئے۔
کہنے لگے کہ میرا کلام یہاں سے ہٹا دیا جائے، یہاں صرف خواتین کو داد ملتی ہے، وغیرہ وغیرہ۔
اور کچھ عرصہ بعد محترم/ محترمہ ایشل خانم صاحبہ تشریف لائیں، باقی آپ نے کچھ تفصیل جان ہی لی۔
 
یعنی کہ آپ چاہتے ہیں کہ کوئی محفلین ایشل خانم کی چاہ میں دیوانہ نہ بنے۔ صاحب! تکنیکی طور پر، یہ ثابت نہ ہے کہ ڈیش میاں ایشل خانم تھے، پس دل پھینک محفلین کے محترمہ کی زلف گرہ گیر کے اسیر ہونے کے پورے پورے امکانات پائے جاتے تھے، اور بالآخر ایسا ہو کر رہا۔ انجام بھی حسبِ توقع تھا؛ یہ معاملہ اک ذرا الگ ہے! :feelingbeatup:
 
جاسم محمد

محفلین
(دنیا نے کیا کیا کچھ نہیں کہا، محفلین نے کس کس طرح سے طعنے اور کوسنے نہیں دیے، ناظمین نے کیسے کیسے بزورِ بازو ان کو محفل بدر نہیں کیا، لیکن اس جوان کی اردو محفل سے محبت کبھی ختم نہیں ہوئی)۔
معلوم نہیں ہو سکا کہ یہاں استاد محترم نے ہماری تعریف کی ہے یا دبے لفظوں میں روایتی ٹرول کیا ہے :)
 
جاسم محمد

محفلین
ایک صاحب محفل ہر آئے، اور کچھ کلام پوسٹ کیا۔
زیادہ توجہ نہ ملی، غالباً خلیل بھائی نے کلام پر کوئی صلاح مشورہ بھی دیا تو سیخ پا ہو گئے۔
کہنے لگے کہ میرا کلام یہاں سے ہٹا دیا جائے، یہاں صرف خواتین کو داد ملتی ہے، وغیرہ وغیرہ۔
اور کچھ عرصہ بعد محترم/ محترمہ ایشل خانم صاحبہ تشریف لائیں، باقی آپ نے کچھ تفصیل جان ہی لی۔
اب ٹھیک سے یاد نہیں۔ غالبا نئی زنانہ آئیڈی سے عنوان بدل کر کلام بھی وہی پیش کیا تھاجس کی تنقید پر سیخ پا ہوئے تھے۔
:) :) :)
 
Top