میر انیس
لائبریرین
کل میں اپنے بیٹے بھائی اور ایک دوست کے ہمراہ جلوس میں شریک تھا ایک جگہ جب میں اپنے بھتیجے کا نتظار کر رہا تھا تو میں نے دیکھا ایک انیس بیس سال کا لڑکا میرے سامنے آکر کھڑا ہوگیا اور پوچھا کیا آپ انیس ہیں میں یقین کریں بالکل نہ پہچان پایا (اسکو میرا بڑھاپے کا سبب مت سمجھئے گا) جب اس لڑکے نے تھوڑی سی نا آشنائی میری آنکھوں میں محسوس کی تو اپنا تعارف بزات خود فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا جناب میں محفل کا مہدی حجاز ہوں۔ کون مہدی حجاز جن سے پہلی دفعہ مل کر میری زبان انکی تعریف کرتے نہیں تھک رہی تھی جنکے ایک ایک شعر پر میں نے بڑھ چڑھ کر داد دی تھی اور جن سے ملاقات کو کوئی زیادہ عرصہ نہیں صرف دو سال ہی ہوئے تھے۔اسکی وجہ شاید یہ ہے کہ ہم دونوں ہی اسوقت محفل سے دور ہیں آتے وہ بھی محفل میں ہیں اور میں بھی لیکن بغیر کچھ کہے محفل سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ان سب لوگوں کا ذکر ہوا جن سے غالباََ پچھلے سے پچھلے سال ہماری عید ملن پارٹی میں ملاقات ہوئی تھی۔اب سوائے شاید انیس الرحمٰن کے کوئی محفل میں مقبول نہیں اسکی وجہ کیا ہے؟ میں تو پھر بھی بطور ایک خاموش قاری کے کبھی کبھی محفل کا چکر ضرور لگاتا ہوں اور میں کیا میری حیثیت کیا لیکن مہدی جیسے بڑے شاعر اگر محفل کو رونق نہ بخشیں تو واقعی یہ ایک فکر کی بات ہے۔ کیا محفل کا ماحول ایسا ہوگیا ہے کہ لوگ کترانے لگے ہیں یا اب لوگ بوریت محسوس کرنے لگے ہیں بہر حال جو بھی ہو منتظمین کو اس بارے میں سوچنا چاہیئے کہ ہم جیسے لوگ جو پہلے محفل کے بغیر اپنا دن گذارنا مشکل سمجھتے تھے اب محفل سے دور کیوں ہیں۔