تیرہویں سالگرہ محفلین کی نظر میں اردو محفل فورم کے کامیاب اور دلچسپ دھاگے

بلاشبہ یہ لڑی اپنی افادیت کے لحاظ سے بے مثل ہے۔ ہم بھی چوری چھپے اس لڑی کا جائزہ لیتے رہتے ہیں تاہم بوجوہ ریٹنگ نہیں دیتے۔ ہمارا خیال ہے، زیادہ ریٹنگ نہ ملنے کے باعث ہی آپ احباب اس لڑی کو یکسوئی سے چلا رہے ہیں۔ اللہ اس خوبصورت سلسلے کو نظر بد سے محفوظ رکھے، آمین!
اس میں کوئی شک نہیں کہ بےلوثی سے کام کرنے والے زیادہ مستقل مزاج ہوتے ہیں۔
 
محمدظہیر

محفلین
خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

کئی ایک وجوہات کی بنا پر:
-نہ صرف اردو محفل پر بلکہ پورے ویب پر فارسی اشعار کا اردو ترجمے کا ساتھ اس سے بڑا ذخیرہ نہیں ہے! اشعار کی تعداد (اب تک) لگ بھگ سات ہزار ہے۔
-یہ تھریڈ 7 جنوری 2008ء کو شروع ہوا تھا یعنی گیارہویں سال میں ہے۔
-اردو محفل پر یہ شاید سب سے پرانا ایکٹو تھریڈ ہے۔
-مناظر اور ری ایکشنز کے لحاظ سے یہ شاید سب سے ماٹھا تھریڈ ہے۔ :)

بہرحال اس تھریڈ کی خدمت میں سب سے بڑا ہاتھ برادرم حسان خان کا ہے، اللہ تعالیٰ ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں۔
اس لڑی کے ذکر سے مجھے ایک پوسٹ یاد آئی جہاں میں نے آپ کے متعلق لکھا تھا:D
9. محمد وارث : اردو محفل کے منتظم ہیں۔ سیالکوٹ پاکسان سے تعلق ہے۔ آپ کا لکھا پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ لکھائی پر آپ بہت گرفت رکھتے ہیں۔ کافی وسیع مطالعہ ہے۔فارسی کلام مع ترجمہ نام کی لڑی ہے، وہاں روزانہ فارسی کلام اردو زبان کے ترجمے کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ پتا نہیں مجھ جیسوں کو کتنے برس لگیں ان صاحب جتنا وسیع مطالعہ کرنے میں۔ سنجیدہ ہیں اور رعب دار ہیں۔ ان تمام خوبیوں کے مالک ہیں جو اس عمر کے آدمیوں میں پائی جاتی ہیں
 
سید عمران

محفلین
عدنان میاں، عمران بھیا کی عدم موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے! ارے، کوئی تو روک لو!
اگر یہ رُکنے والے ہوتے تو آج نہ جانے کہاں ہوتے!!!
ہمارے استاد محترم کی کمی شدت سی محسوس ہورہی ہے۔
جبھی تو ہم کہیں کہ ہمیں رات بھر صحیح سے نیند کیوں نہیں آرہی تھی!!!
کیونکہ ایک جملہ کبھی کبھی ہماری زندگی میں بہت تبدلی لا سکتا ہے ۔
اور اس پر کسی کی نظر نہیں پڑی۔۔۔
جبھی تو ہماری زندگیوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آرہی ہے!!!
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
آج کل میرا بھی۔ لیکن آپ اس میں کہیں نظر نہیں آتیں؟
یہ مجھے کہا تھا آپ نے سرجی؟ آج کل میں صرف انجوائے کرنے کے موڈ میں ہوں۔ اس لیے نا کوئی لطائف والی لڑی چھوڑتی ہوں نا ایسی۔۔۔ وہ بھی پتہ ہے کیوں۔۔ ایگزامز ہورہے ہیں جب "رٹے" لگا لگا کر بور ہوجاتی ہوں ۔ تب چھپ چھپ کے اس تھریڈ کے تبصروں کو پڑھتی ہوں۔۔ :noxxx:۔۔دماغ فریش ہوجاتا ہے۔۔:D
اس تھریڈ میں میں نے شروع میں بس جواب دیے تھے۔ مگر سب کے سوالات پوچھنے کا جوانداز ہے واہ واہ۔۔:laugh:
اس کے بعد تُک ہی نہیں بنتی میں وہاں جواب دوں۔۔:laughing:
جو مزا دوسروں کی "بونگیاں" پڑھنے میں ہے وہ بھلا "اپنی" پڑھنے میں کہاں آتا ہے۔۔ :rollingonthefloor:
(تمام حضرات سے معذرت۔۔ کہ اس کے علاوہ کوئی لفظ دماغ میں نہیں آرہا۔۔)
 
آخری تدوین:
حقیقتا بہت اچھا تھریڈ ہے۔ میں بھی خوب لطف اندوز ہوتا ہوں
یہ مجھے کہا تھا آپ نے سرجی؟ آج کل میں صرف انجوائے کرنے کے موڈ میں ہوں۔ اس لیے نا کوئی لطائف والی لڑی چھوڑتی ہوں نا ایسی۔۔۔ وہ بھی پتہ ہے کیوں۔۔ ایگزامز ہورہے ہیں جب "رٹے" لگا لگا کر بور ہوجاتی ہوجاتی ہوں ۔ تب چھپ چھپ کے اس تھریڈ کے تبصروں کو پڑھتی ہوں۔۔ :noxxx:۔۔دماغ فریش ہوجاتا ہے۔۔:D
اس تھریڈ میں میں نے شروع میں بس جواب دیے تھے۔ مگر سب کے سوالات پوچھنے کا جوانداز ہے واہ واہ۔۔:laugh:
اس کے بعد تُک ہی نہیں بنتی میں وہاں جواب دوں۔۔:laughing:
جو مزا دوسروں کی "بونگیاں" پڑھنے میں ہے وہ بھلا "اپنی" پڑھنے میں کہاں آتا ہے۔۔ :rollingonthefloor:
(تمام حضرات سے معذرت۔۔ کہ اس کے علاوہ کوئی لفظ دماغ میں نہیں آرہا۔۔)
 
اس کے یہ معنی سمجھے جاتے ہیں عموماً "اللہ جھوٹ سے محفوظ رکھے"
بےشک مفہوم یہی ہے لیکن علما کرام پھر بھی محتاط رہنے کا کہتے ہیں۔ کیوں کہ دوسرے زاویے سے دیکھیں تو یہ گمان گزرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جھوٹ بلوا دیتا ہے لیکن یہاں نہ بلوائے معاذ اللہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بےشک مفہوم یہی ہے لیکن علما کرام پھر بھی محتاط رہنے کا کہتے ہیں۔ کیوں کہ دوسرے زاویے سے دیکھیں تو یہ گمان گزرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جھوٹ بلوا دیتا ہے لیکن یہاں نہ بلوائے معاذ اللہ۔

علماء غیر ضروری بحث اور بات پکڑنے سے بھی منع کرتے ہیں۔
 
م حمزہ

محفلین
بےشک مفہوم یہی ہے لیکن علما کرام پھر بھی محتاط رہنے کا کہتے ہیں۔ کیوں کہ دوسرے زاویے سے دیکھیں تو یہ گمان گزرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جھوٹ بلوا دیتا ہے لیکن یہاں نہ بلوائے معاذ اللہ۔
جو بات میں نے لکھی ہے اس کا مخاطب میرے جیسا عام آدمی نہیں ہے۔ وہ خود ہی عالم ہیں۔ اور سیاق و سباق بھی واضح۔ اسلئے کسی دوسرے زاویے سے دیکھے جانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ۔
تاہم آپ کا بہت شکریہ جو آپ نے گرفت۔۔۔۔۔۔ فرمائی ۔
 
Top