چودہویں سالگرہ محفلین کی گرُوپنگ

محترمہ مریم افتخار صاحبہ سے گزارش ہے کہ زیادہ غمگین نہ ہو، آپ تو شاباش دیا کرتی ہے!
تھوڑا بہت افسوس تو ہمیں بھی ہے، مگر محبت کے ساتھ!:p
محترمی! میں تو ابھی طفلِ مکتب ہوں سائنس میں بھی اور باقی سارے علوم میں بھی. لیکن ایک بات سمجھ میں آتی ہے کہ نہ تو کسی بھی نظریے کا پرچار اس طرح کے رویے سے ممکن ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نظریہ ارتقا کے نظریے سے بہت بڑا تھا اور اس سے کہیں بڑے دشمن تھے ان کے اردگرد لیکن ان کا رویہ کیسا تھا؟ ایسی ہتک؟
دوسرا یہ کہ کوشش کرنی چاہیے کہ جو جس بنیاد پر بحث کر رہا ہو اسے اسی بنیاد پر جواب دیا جائے، اگر ہماری وہ بنیاد نہ ہو تو بحث کو طول ہی نہ دیا جائے.
مجھے افسوس ہوگا اگر آپ کو میری کوئی بات بری لگے. آپ میرے لیے یقینا بہت محترم بھی ہیں اور بہت کچھ سیکھا بھی ہے آپ سے. بس استادوں پہ ایسا رویہ جچتا نہیں ہے اور یقین جانیے اس سے ایک فی صد بھی نہ اپنا بھلا ہوتا ہے نہ کسی نظریے یا انسان کا!
 
فرقان احمد

محفلین
غالباً موصوف کو انتظامیہ سے نکلنے کا قلق ہے، اور دوبارہ شامل ہونا چاہتے ہیں۔ :)
تابش بھیا آج آپ نے ہمارا دِل سچ مچ میں دُکھا دیا۔ آپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہم منتظمین کی طرف سے پیشکش موصول ہونے کے بعد انتظامیہ میں شامل ہوئے تھے۔ اور، اس کے بعد، بعض نجی معاملات کے باعث خود ہی اس عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں، کہ آپ احباب کی معیت میں ہمارا وقت بہت اچھا گزرا۔ سب سے بہت کچھ سیکھا۔ نبیل بھیا، سعود بھائی، آپ اور خلیل بھیا کے ساتھ گزرا ہوا یہ وقت ایک خوب صورت تاثر لیے ہوئے ہے۔ براہ مہربانی، اس انداز میں نہ سوچیے۔ یہ آپ کی شان کے خلاف ہے صاحب! :) یقین جانیے، ہماری انتظامیہ میں شامل ہونے کی کسی قسم کی کوئی خواہش ہرگز ہرگز نہ ہے اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم ہمیشہ اضافی ذمہ داریوں سے کتراتے ہیں البتہ یہ ضرور کہنا چاہیں گے کہ اردو محفل کی ادارت بہرصورت ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اور جو معزز محفلین یہ ذمہ داریاں اٹھا رہے ہیں، ہم ان کے لیے دعا گو رہتے ہیں اور رہیں گے، ان شاء اللہ!

ویسے، اگر ہم اس بات کو اوور لے گئے ہیں تو پیشگی معذرت قبول فرمائیے۔ اور ہاں، یہ بھی اچھی طرح ذہن نشین کر لیجیے کہ ہم یوں ناراض ہو کر جانے والے نہ ہیں۔ خاطر جمع رکھیں! :) آپ کو ہمیں برداشت کرنا ہی ہو گا، کسی نہ کسی صورت! :) الا یہ کہ ہمیں وہاں پہنچا دیا جاوے، جہاں ہم بے بس ہو جاویں! :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:
تابش بھیا آج آپ نے ہمارا دِل سچ مچ میں دُکھا دیا۔ آپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہم منتظمین کی طرف سے پیشکش موصول ہونے کے بعد انتظامیہ میں شامل ہوئے تھے۔ اور، اس کے بعد، بعض نجی معاملات کے باعث خود ہی اس عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں، کہ آپ احباب کی معیت میں ہمارا وقت بہت اچھا گزرا۔ سب سے بہت کچھ سیکھا۔ نبیل بھیا، سعود بھائی، آپ اور خلیل بھیا کے ساتھ گزرا ہوا یہ وقت ایک خوب صورت تاثر لیے ہوئے ہے۔ براہ مہربانی، اس انداز میں نہ سوچیے۔ یہ آپ کی شان کے خلاف ہے صاحب! :) اگر ہم اس بات کو اوور لے گئے ہیں تو پیشگی معذرت قبول فرمائیے۔ اور ہاں، ہم یوں ناراض ہو کر جانے والے نہ ہیں۔ خاطر جمع رکھیں! :)
آپ واقعی کچھ زیادہ ہی اوور لے گئے ہیں۔
میں نے اوور بات کرنا ہوتی تو آپ سے کرتا۔ :)
 
آصف اثر

معطل
محترمی! میں تو ابھی طفلِ مکتب ہوں سائنس میں بھی اور باقی سارے علوم میں بھی. لیکن ایک بات سمجھ میں آتی ہے کہ نہ تو کسی بھی نظریے کا پرچار اس طرح کے رویے سے ممکن ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نظریہ ارتقا کے نظریے سے بہت بڑا تھا اور اس سے کہیں بڑے دشمن تھے ان کے اردگرد لیکن ان کا رویہ کیسا تھا؟ ایسی ہتک؟
دوسرا یہ کہ کوشش کرنی چاہیے کہ جو جس بنیاد پر بحث کر رہا ہو اسے اسی بنیاد پر جواب دیا جائے، اگر ہماری وہ بنیاد نہ ہو تو بحث کو طول ہی نہ دیا جائے.
مجھے افسوس ہوگا اگر آپ کو میری کوئی بات بری لگے. آپ میرے لیے یقینا بہت محترم بھی ہیں اور بہت کچھ سیکھا بھی ہے آپ سے. بس استادوں پہ ایسا رویہ جچتا نہیں ہے اور یقین جانیے اس سے ایک فی صد بھی نہ اپنا بھلا ہوتا ہے نہ کسی نظریے یا انسان کا!
اور مجھے افسوس اس بات پر ہے کہ جب ایک موضوع پر بات چل رہی ہو، اور اس موضوع کے حوالے سے چاہے آپ سو بار بھی کسی منجھے ہوئے ماہر کے مسائل کا ذکر کریں، تو اس پر آپ کو ذاتی حملے ملتے ہیں۔
کل جب سعد نے کیفیت نامے میں بلا کسی وجہ کے لڑی کے بجائے سرعام مجھ پر ذاتی حملہ کیا تو آپ نے سمجھانے کے بجائے اس کے ہتک آمیز القابات کو سراہا۔ دوپہر کو جب آن لائن ہوا اور یہ ماجرا دیکھا تو یقین کریں دلی دکھ ہوا۔ ذاتی حملے پر نہیں، وہ تو لڑی میں ہی اصطلاحات کے ساتھ ہوچکا تھا، اس پر کہ آخر اگر کوئی بات ہے بھی تو دلائل کے ساتھ وہاں کرلیں، ذاتی حملے بھی کریں، لیکن بچوں کی طرح ہر جگہ ایسا کرنا اچھا نہیں لگتا۔ یہ بہت گِری ہوئی حرکت ہے۔ اس کے بعد اگر میں نے کوئی بات کی بھی تو دیگر اراکین کا پہلے معاملے کی تحقیق کرکے اگر کوئی بات کرنا ہو، تو کریں۔ ثالث کی ذمہ داری تو سب سے بڑھ کر ہوتی ہے، ثالث کے مقام پر بیٹھا شخص کسی بھی طور اپنے تعصب یا جانبداری کو سامنے رکھ کر تبصرہ کریں تو وہ فریقین سے زیادہ لائقِ افسوس ہے۔ لیکن یہاں اکثر بس مزے لینا اور کیچڑ اُچالنا چاہتے ہیں۔
اگر تو یہ علمی محفل ہے، تو مزاج بھی علمی رکھا جائے، توہین اور ہتک کی آماجگاہ نہیں، اور اگر ایسا کوئی بازار ہے، تو پھر سلام علیکم!
 
آصف اثر

معطل
تابش بھیا آج آپ نے ہمارا دِل سچ مچ میں دُکھا دیا۔ آپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہم منتظمین کی طرف سے پیشکش موصول ہونے کے بعد انتظامیہ میں شامل ہوئے تھے۔ اور، اس کے بعد، بعض نجی معاملات کے باعث خود ہی اس عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں، کہ آپ احباب کی معیت میں ہمارا وقت بہت اچھا گزرا۔ سب سے بہت کچھ سیکھا۔ نبیل بھیا، سعود بھائی، آپ اور خلیل بھیا کے ساتھ گزرا ہوا یہ وقت ایک خوب صورت تاثر لیے ہوئے ہے۔ براہ مہربانی، اس انداز میں نہ سوچیے۔ یہ آپ کی شان کے خلاف ہے صاحب! :) اگر ہم اس بات کو اوور لے گئے ہیں تو پیشگی معذرت قبول فرمائیے۔ اور ہاں، ہم یوں ناراض ہو کر جانے والے نہ ہیں۔ خاطر جمع رکھیں! :)
یار یہ تو غلط ہے! احتجاج۔۔۔! احتجاج۔۔۔!
ہم کب سے سب کچھ ہنسی خوشی سُن اور دیکھ رہے ہیں، اور آپ اتنی چھوٹی سی بات کو لے کر بیٹھ گئے۔۔۔ ہم تو سمجھے تھے آپ جیسا ایڈوائزر اپنی باری پر قیامتِ صغریٰ بھی اُٹھا کر لے جائے گا۔۔۔ لیکن اب ہم شدید احتجاج کرتے ہیں!:terror:
 
بھئی، ہم تو نُورا کشتی کھیل رہے ہیں۔ صاحب! آپ تو بس کیری آن والا معاملہ رکھیں! :) تاہم آپ سے ویسے گزارش ہے کہ اک ذرا سا مسکرائیں اور بعض معاملات سے صرفِ نظر کر لیں، شکریہ! :)
 
کل جب سعد نے کیفیت نامے میں بلا کسی وجہ کے لڑی کے بجائے سرعام مجھ پر ذاتی حملہ کیا تو آپ نے سمجھانے کے بجائے اس کا ہتک آمیز القابات کو سراہا۔
نہیں، نہیں، نہیں!!!و للہ مجھے علم بھی نہیں تھا کہ کس کے بارے میں لکھا ہے. بالکل نہیں سراہا!
مجھے پہلے لگا کہ جرم لکھنا ٹائپو ہے اور پھر اگر انہوں نے خود لکھا تھا تو مزاحیہ اصطلاح تھی. میرے فرشتوں کو بھی علم نہیں کہ اس کیفیت نامے کا آپ سے کوئی تعلق ہے یا میں اس پہ تبصرہ کر کے اسے سراہ رہی ہوں!

ظاہر ہے انہیں اور بھی بڑے کام ہوں گے زندگی میں یا کیفیت نامے بھی آپ کے لیے ہی لکھیں گے. آئی تھوٹ سو!
 
صاحب! ہم تابش صاحب کے اس وار کو کارگر کیوں ثابت ہونے دیں؟ اب ان کے ساتھ سرد جنگ شروع ہو گئی ہماری، دیکھتے جائیے! :)
ایسی جنگ کو سرد جنگ کے بجائے یکطرفہ جنگ کا نام دیجیے، جس کا فریقِ ثانی کو معلوم ہی نہ ہو۔
 
۔ اس کے بعد اگر میں نے کوئی بات کی بھی تو دیگر اراکین کا پہلے معاملے کی تحقیق کرکے اگر کوئی بات کرنا ہو، تو کریں۔ ثالث کی ذمہ داری تو سب سے بڑھ کر ہوتی ہے، ثالث کے مقام پر بیٹھا شخص کسی بھی طور اپنے تعصب یا جانبداری کو سامنے رکھ کر تبصرہ کریں تو وہ فریقین سے زیادہ لائقِ افسوس ہے۔ لیکن یہاں اکثر بس مزے لینا اور کیچڑ اُچالنا چاہتے ہیں۔
اگر تو یہ علمی محفل ہے، تو مزاج بھی علمی رکھا جائے، توہین اور ہتک کی آماجگاہ نہیں، اور اگر ایسا کوئی بازار ہے، تو پھر سلام علیکم!
میں نے آپ دونوں کے تمام تر مراسلہ جات پڑھ رکھے ہیں. آپ یہ مت سمجھیے کہ بغیر پڑھے اور جانچے کہہ رہی ہوں. اگرچہ مجھے ثالث ہونے کا دعوی نہیں اور اس معاملے میں مَیں اپنے نظریات کو درمیان میں نہیں لا رہی (نہ ہی وہ آپ دونوں میں سے کسی ایک سے میل کھاتے ہیں) اور نہ ہی محفلین کی چپقلش مزا دیتی ہے بلکہ دکھ ہوتا ہے.

میری عرض آپ سے بھی اتنی ہی تھی بلکہ محمد سعد بھائی سے بھی ہے کہ براہ کرم ایک دوسرے کے بارے میں مزید کوئی بھی ذاتی حملہ بند کر دیں. ورنہ یہ علم والوں کی بھی توہین ہے اور طالب علموں کی بھی!
 
صاحب! ہم تابش صاحب کے اس وار کو کارگر کیوں ثابت ہونے دیں؟ اب ان کے ساتھ سرد جنگ شروع ہو گئی ہماری، دیکھتے جائیے! :)

ایسی جنگ کو سرد جنگ کے بجائے یکطرفہ جنگ کا نام دیجیے، جس کا فریقِ ثانی کو معلوم ہی نہ ہو۔
میری یہ رائے پختہ ہوتی جارہی ہے۔
محفلین کو آرے لگانے کا کام نہایت تندہی اور جانفشانی سے سرانجام دینے والے ایکسٹوِ محفل جناب فرقان احمد صاحب مدظلہ العالی
 
محمد سعد

محفلین
میری عرض آپ سے بھی اتنی ہی تھی بلکہ محمد سعد بھائی سے بھی ہے کہ براہ کرم ایک دوسرے کے بارے میں مزید کوئی بھی ذاتی حملہ بند کر دیں. ورنہ یہ علم والوں کی بھی توہین ہے اور طالب علموں کی بھی!
معذرت کے ساتھ۔ اتنی پولیٹیکل کریکٹنیس اچھی نہیں ہوتی کہ متواتر ہتک آمیز زبان استعمال کرنے کو اور جواب میں ایک دو بار کوئی چٹکلہ چھوڑ دینے کو برابر قرار دے دیا جائے۔ اگر اسی انداز میں فورم کو چلانا ہے تو براہ مہربانی واضح کر کے بتا دیں تاکہ یہاں اپنے خیالات اتنی محنت سے تحریر کرنے کا تکلف کرنے کے بجائے میں بھی فل ٹائم یہی ہتک اور ٹرولنگ کا کام شروع کر دوں۔ اگر یہی کچھ سننے کو ملنا ہے کہ سعد ذاتی حملے کرتا ہے تو کم از کم اس کا حق تو ادا کروں۔
 
Top