محفلین کے اختیارات

سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے محسوس ہوا کہ اس مراسلے میں آپ نہ صرف جواب دے رہے ہیں بلکہ بین السطور یہ تجویز بھی دے رہے ہیں کہ دھاگے کے موضوع میں پیش کردہ مشکل کے حل کے لیے یہی تکنیک استعمال کرلی جائے۔
کیا میں درست سمجھا یا یہ میرا خیال خام ہوا ؟
 
ڈرافٹس محفوظ کرنے کا ہر ایک کا اپنا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ میں زیادہ تر واٹس ایپ پی سی سے استعمال کرتا ہوں تو کوئی بھی تصویر، تحریر یا فائل کو واٹس ایپ پر ایک ایسے گروپ میں پوسٹ کر دیتا ہوں، جس میں اور کوئی ممبر موجود نہیں۔ یوں وہ محفوظ رہتی ہے اور جب ضرورت ہو وہاں سے کاپی کر لیا۔
 

سید عمران

محفلین
کہیں وہ مکالمہ آپ دونوں کی درمیان ہی تو نہ تھا ۔
آپ کی اس بات پر ہم سوچ میں پڑگئے اور اس تجویز پر عمل کرنے کی خواہش دل میں انگڑائیاں لینے لگی ۔۔۔
لیکن پھر ایک اندیشے نے سر اٹھایا ۔۔۔
اگر مضمون فائنل ہوتے ہی ہم سے پہلے عدنان بھائی جھٹ کاپی پیسٹ کرکے اپنے نام سے آن ائیر کردیں تو ہمارا کیا بنے گا؟؟؟
 
آخری تدوین:
آپ کی اس بات پر ہم سوچ میں پڑگئے اور اس تجویز پر عمل کرنے کی خواہش دل میں انگڑائیاں لینے لگیں ۔۔۔
لیکن پھر ایک اندیشے نے سر اٹھایا ۔۔۔
اگر مضمون فائنل ہوتے ہی ہم سے پہلے عدنان بھائی جھٹ کاپی پیسٹ کرکے اپنے نام سے آن ائیر کردیں تو ہمارا کیا بنے گا؟؟؟
بلکل ویسے بھی ہم ایسے مواقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،
ناشکری کفران نعمت ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ویسے ذاتی مکالمہ میں میں نے بھی اس طرح کچھ چیزیں محفوظ کی ہیں۔
یہ جگاڑ بیک وقت کئی لوگوں کے ذہن میں آیا ہوگا۔:)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم نے اردو محفل میں اس عارضی سہولت کے لیے عجیب و غریب جگاڑ تلاش کیا تھا جس کی داد اہل نظر ہی دے پائیں گے۔ ہم نے ایک رکن کے ساتھ مکالمہ شروع کر دیا تھا اور ہمیں یقین تھا کہ وہ بے چارے کبھی پلٹ کر نہ آئیں گے اور اگر آ بھی گئے تو زیادہ سے زیادہ ڈانٹ ڈپٹ کر دیں گے۔ بس، ہم اپنے ڈرافٹ اس مکالمے میں محفوظ کر لیا کرتے تھے ۔۔۔! تاہم ہمیں یہ 'حرکت'بھی غیر اخلاقی معلوم ہوئی اس لیے توبہ تائب ہو گئے ۔۔۔! :)

جس زمانے میں ہم محفلین کے لئے پائتھون کے نوٹس بنا رہے تھے، ہم نے بھی مکالمے کا سہارا لیا تھا۔

اور اپنے ہم نام رُکن محمد احمد (جنہیں ہم نے کبھی محفل میں نہیں دیکھا) مکالمہ شروع کیا اور ۔۔۔ :)

ای میل پر ضرور دیکھتے ہوں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
گوگل کیپ نوٹس محفوظ رکھنے کے لیے ایپلیکیشن ہے۔
اور اگر آپ کا گوگل اکاؤنٹ ہے تو کیپ پر وہی اکاؤنٹ استعمال ہو جائے گا۔
آپ چاہے موبائل سے نوٹس لکھیں ، یا ڈیسکٹاپ سے۔ وہ ہر جگہ گوگل سے لاگ ان ہونے پر آپ کو مل جائیں گے۔
اینڈرائڈ، آئی فون کے لیے ایپس بھی موجود ہیں۔

ہمیں تو گوگل کی مصنوعات سے کافی ڈر لگتا ہے۔ زیادہ تر چیزیں مجبوری میں ہی استعمال کرتے ہیں۔ :)
 
Top