فہد اشرف
محفلین
نبیل بھائی کا شاید تیسرا یا چوتھا انٹرویو تھااب انکار تو نہیں کر سکتا لیکن مجھے یاد پڑتا ہے کہ میرا انٹرویو ایک مرتبہ ہو چکا ہے۔ اس لیے میں کوالیفائی نہیں کرتا۔
نبیل بھائی کا شاید تیسرا یا چوتھا انٹرویو تھااب انکار تو نہیں کر سکتا لیکن مجھے یاد پڑتا ہے کہ میرا انٹرویو ایک مرتبہ ہو چکا ہے۔ اس لیے میں کوالیفائی نہیں کرتا۔
شدید متفق۔ اسی لئے انٹرویو ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ یا تو ان مراسلوں کو متعلقہ انٹرویو کے ساتھ رہنے دیں یا حذف کر دیں۔کسی لڑی سے اقتباسات اٹھا کر کسی اور جگہ پوسٹ کرنا اور پھر اس پر مراسلہ لکھنا بذات خود ایک عجیب وغریب سا کام ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ بیک وقت تین چار احباب کی ملتی جلتی لڑیاں بھی کھلی ہوئی ہوں۔ لکھنے والا خود چکرایا ہوتا ہے کہ اے کے مراسلے کے جواب کے اوپر کہیں بی کا سوال تو نہیں لگ گیا۔
واقعی ہو چکا ہے؟ ہمیں نظر کیوں نہیں آیا بھائی
نبیل بھائی کا شاید تیسرا یا چوتھا انٹرویو تھا
سب گڈ مڈ ہے. سمجھ نہیں آرہا انٹرویو یہاں ہورہا ہے کہ وہاں یہاں بھی سوالات وہاں بھی سوالاتہمارا بھی یہی کہنا ہے کہ انٹرویو سے متعلقہ بات چیت بھی اسی انٹرویو کی لڑی میں ہی کی جانی چاہئے۔
کوئی مضائقہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہاں سوالات جوابات بہت کم اور باتیں بہت زیادہ ہو جاتی ہیں. نہ تو انٹرویو کا یہ ماحول ہوتا ہے اور نہ ہی محفل میں یہ سسٹم موجود ہے کہ آخرکار ہی کچھ مراسلہ جات کو اوپر لایا جائے اور باقی تبصرہ جات کو نیچے سیٹ کر دیا جائے.مقصد تو سوالات پوچھنا ہیں۔ تو وہ بھلے پینل کی طرف سے آئیں یا کسی اور فرد کی طرف سے۔ پینل اپنے سوالات کی فہرست رکھتا جائے اور وقتا فوقتا دیگر افراد بھی سوالات پوچھتے جائیں۔ کیا مضائقہ ہے؟
محفل پر خوش قسمتی سے اکثر انٹرویو ایسے ہی رہے ہیںجوابات بہت ہی ایمانداری اور سچائی سے دئیے گئے ہیں۔ ریاکاری اور بناوٹ کا شائبہ تک محسوس نہیں ہوا۔ گول مول جوابات بھی نہیں دئیے گئے ہیں۔ کافی اسٹریٹ فارورڈ اپروچ ہے
مابدولت اسے ایک اعزاز مانتے ہوئے اس عزت افزائی کے لیے خواہرم مریم افتخار کا شکریہ بجالاتے ہیں ۔محمد امین صدیق صاحب عرف مابدولت کا انٹرویو بھی ہونا چاہئیے کہ ان کا ہزاری ہونا بھی بیس چالیس قدم ہی دور ہے.
اجازت ہے نا؟
کورنش اور آداب کے بعد اب شکریہ بھی بجایا جانے لگ گیا ہے؟مابدولت اسے ایک اعزاز مانتے ہوئے اس عزت افزائی کے لیے خواہرم مریم افتخار کا شکریہ بجالاتے ہیں ۔
گمان محکم ہے کہ بہن مریم افتخار کا کہنا بجا ہے اور مابدولت کا این جاء 'بجالاتے ' کہنا بےجا ثابت ہوتا ہے چنانچہ مابدولت تصحیح کے لیے بجا طور پر اپنی معزز بہن کے ممنون ہیں ۔کورنش اور آداب کے بعد اب شکریہ بھی بجایا جانے لگ گیا ہے؟
خدا گواہ ہے کہ ہمارا مقصد تصحیح نہ تھا. ہم تو محض حظ اٹھانے کی سعی کر رہے تھے.گمان محکم ہے کہ بہن مریم افتخار کا کہنا بجا ہے اور مابدولت کا این جاء 'بجالاتے ' کہنا بےجا ثابت ہوتا ہے چنانچہ مابدولت تصحیح کے لیے بجا طور پر اپنی معزز بہن کے ممنون ہیں ۔
اب تو آپ نے پورا فرما ہی بجا ڈالا ہے۔گمان محکم ہے کہ بہن مریم افتخار کا کہنا بجا ہے اور مابدولت کا این جاء 'بجالاتے ' کہنا بےجا ثابت ہوتا ہے چنانچہ مابدولت تصحیح کے لیے بجا طور پر اپنی معزز بہن کے ممنون ہیں ۔
ایسی دانستہ “املا” پر رہا نہیں گیااگر ریٹنگ پر ریٹنگ دینے کا آپشن ہوتا تو ہم ان کی ناقص املاء کی ریٹنگ کو پرمزاح کی ریٹنگ دے کر بتاتے کہ ہم ان کی ناقص املاء کی ریٹنگ کو کس قدر پر مزاح خیال کرتے ہیں.
ویسے شکر ہے کسی نے تو نوٹ کیا.