محفلین کے انٹرویو

م حمزہ

محفلین
ہمارے ہاں (پنجاب کے پنڈوں میں ہی شاید) پچھلی سبھی جنریشنز تک یوں بھی ہوتا رہا ہے کہ بھینس جہیز میں بھی دی جاتی رہی ہے. جب ایک بیٹی تھوڑی سی بڑی ہوتی ہے تو اس وقت جو نوزائیدہ بھینس ہوتی ہے اس کو اس بیٹی کی بھینس کا نام دے دیا جاتا ہے اور اسے اس کے جہیز کے طور پر پال پوس کر محبت سے بڑا کیا جاتا ہے پھر مجھے صحیح طرح یاد نہیں کہ اسے جہیز کے ساتھ کس طرح بھیجا جاتا ہے یا بعد میں بھیجتے ہوں گے. یہ بہت بچپن کی یادداشتیں ہیں. تاہم گھر میں بہوؤں کے جہیز کی بھینسیں آتی ہیں اور بیٹیوں کے جہیز والی پیا گھر ساتھ جاتی ہیں کہ ساڈی کڑی نوں دودھ، گھے، لسی، دہی دی کمی نہ آوے. (ان شاء اللہ اس جنریشن میں ایسا نہ ہونے دیا جائے گا.) :D
اس جنریشن کے پاس نہ اتنا وقت اور نا ہی اتنی سکت کہ بہو کی لائی ہوئی گائے یا بھینس کو جھیلا جائے ۔ نئی جنریشن ہے بھئی۔ نقدی پہ ہی گزارا کرلیا جاتا ہے۔
 
اگر واقعی قابل عمل ہے تو بڑا اچھا آئیڈیا ہے! لیکن زیادہ بھارتی عوام یہ نہ سمجھے کہ ان کی گاؤ ماتا کو بارڈر پار بھیجنے کا گھناؤنا دھندا شروع ہوگیا ہے.
یہ دھندا تو چل رہا ہے کافی عرصہ سے۔ البتہ اس طرف کم ہے، بنگلہ دیش کی طرف زیادہ ہے، جیسا کہ وارث بھائی نے بتایا
 
اس جنریشن کے پاس نہ اتنا وقت اور نا ہی اتنی سکت کہ بہو کی لائی ہوئی گائے یا بھینس کو جھیلا جائے ۔ نئی جنریشن ہے بھئی۔ نقدی پہ ہی گزارا کرلیا جاتا ہے۔
یہ جنریشن دودھ ہی نہیں پیتی تقریبا اُس جنریشن کی نسبت اور پھر بھینس پالنا کونسا آسان کام ہے؟ ایک کل وقتی ملازم تو بھینس کی خدمت کے لیے رکھنا پڑے گا یا پھر خود جاب سے استعفی دے کر بھینس کے سرہانے بیٹھا رہے بندہ.
 
آخری تدوین:
آپ کا روپیہ ہماری اٹھنی تقریباً
اوہ میں محاورہ الٹ لکھ گئی تھی۔ اصل میں یہ ایک بھارتی پنجابی فلم کا ڈائیلاگ تھا کہ پاکستانیوں میں اکڑ کس بات کی ہے؟ 'ساڈا روپیہ، انہاں دا ڈوڑھ روپیہ!'۔ میں اسے قوٹ کرتے ہوئے ساڈا تہاڈا کی جگہ تبدیل کرنا بھول گئی۔ :)
 
یاز

محفلین
ہمارے ہاں (پنجاب کے پنڈوں میں ہی شاید) پچھلی سبھی جنریشنز تک یوں بھی ہوتا رہا ہے کہ بھینس جہیز میں بھی دی جاتی رہی ہے. جب ایک بیٹی تھوڑی سی بڑی ہوتی ہے تو اس وقت جو نوزائیدہ بھینس ہوتی ہے اس کو اس بیٹی کی بھینس کا نام دے دیا جاتا ہے اور اسے اس کے جہیز کے طور پر پال پوس کر محبت سے بڑا کیا جاتا ہے پھر مجھے صحیح طرح یاد نہیں کہ اسے جہیز کے ساتھ کس طرح بھیجا جاتا ہے یا بعد میں بھیجتے ہوں گے. یہ بہت بچپن کی یادداشتیں ہیں. تاہم گھر میں بہوؤں کے جہیز کی بھینسیں آتی ہیں اور بیٹیوں کے جہیز والی پیا گھر ساتھ جاتی ہیں کہ ساڈی کڑی نوں دودھ، گھے، لسی، دہی دی کمی نہ آوے. (ان شاء اللہ اس جنریشن میں ایسا نہ ہونے دیا جائے گا.) :D
ہمارے خاندان میں بھی ایک نسل پہلے تک یہ طریق مروج تھا۔ ہماری پھوپھی کو بھی جہیز میں بھینس دی گئی، اور چچیوں کے ساتھ بھی ایک ایک بھینس جہیز میں آئی تھی۔
 
ربیع م

محفلین
اتنے میں تو کچھ قد آور بکرا ملتا ہے بھائی۔ گائے تو اس سے تقریباَ دوگنی قیمت پہ ملے شاید۔
یہ خان صاحب کے مراسلے کی وضاحت کی تھی کہ انھوں نے چالیس ہزار پاکستانی روپوں میں بچھیا فروخت کی تھی کہیں ہندوستانی محفلین ہندوستانی روپے سوچ کر توقع سے کہیں زیادہ ہی مہنگا نہ سمجھ لیں
 
ہادیہ

محفلین
میں پہلے ہی معذرت کرچکی ہوں۔۔ جب عدنان بھائی نے پوچھا تھا۔۔ :)
میں ابھی تک کسی انٹرویو کو پڑھ نہیں سکی۔۔ ابھی وہ ادھار باقی ہے۔۔ ان شاء اللہ سب پہ تبصرہ لازمی کروں گی۔۔ اور آپ اور باقی پینل کی محنت پہ چند لفظ کہنا زیادتی ہوگی۔۔فی الحال میری طرف سے صرف دعائیں ہی دعائیں ۔۔:)
 
نور وجدان

لائبریرین
میرا خیال محفلین کے تبصرے انٹرویو کی ہی لڑی میں ہوتے. اب جو ہوگیا سو ہوگیا میری محفلین سے گزارش ہے کہ ذاتی لڑی میں ہی تبصرہ کریں اور جب چاہے تبصرہ کریں سوال پوچھیں. انٹرویو پینل ساتھ ساتھ پوچھے گا .. اسطرح انٹرویوز عدم دلچسپی کا شکار ہوگئے ہیں .. آپ سے گزارش ہیں کہ سوال پوچھیں بعض اوقات پینل اچھے سوالات چھوڑ دیتا ہے تاکہ محفلین پوچھیں
 
زیک

مسافر

اب کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
 
Top