محفلین کے انٹرویو

محمد وارث

لائبریرین
میرا خیال محفلین کے تبصرے انٹرویو کی ہی لڑی میں ہوتے. اب جو ہوگیا سو ہوگیا میری محفلین سے گزارش ہے کہ ذاتی لڑی میں ہی تبصرہ کریں اور جب چاہے تبصرہ کریں سوال پوچھیں. انٹرویو پینل ساتھ ساتھ پوچھے گا .. اسطرح انٹرویوز عدم دلچسپی کا شکار ہوگئے ہیں .. آپ سے گزارش ہیں کہ سوال پوچھیں بعض اوقات پینل اچھے سوالات چھوڑ دیتا ہے تاکہ محفلین پوچھیں
درست فیصلہ درست وقت کا بھی تقاضا کرتا ہے! آپ کی بات درست ہےکہ انٹرویو عدم دلچسپی کا شکار ہو گئے ہیں، اللہ کرے ابھی وقت ہو۔ :)
 
اب کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
دانستہ یا نادانستہ طور پر محاورۂ بالا میں' اب ' و ' کیا ' کے درمیان' پچھتانے سے' کے الفاظ حذف کرنے کے ممکنہ وجوہات ناگزیر کی بابت مابدولت ( جان کی امان پانے کے بعد )برادرم زیک سے استفسار کرنے کی جرات رندانہ کے مرتکب ہوا چاہتے ہیں ! :):)
 
نور وجدان

لائبریرین
درست فیصلہ درست وقت کا بھی تقاضا کرتا ہے! آپ کی بات درست ہےکہ انٹرویو عدم دلچسپی کا شکار ہو گئے ہیں، اللہ کرے ابھی وقت ہو۔ :)
سالگرہ بھی چل رہی ہے اور انٹرویوز بھی :) ہم بھی اور آپ سب بھی یہاں ہیں ۔۔بس جو اسپیس ہم سب نے دیا ہے اسکو محفلین ہی پھر سے پُر کرسکتے ہیں ۔۔ میں سمجھتی ہوں غلطی سدھارنے کے لیے صیحح وقت وہی ہوتا ہے جب احساس سے کام لیا جائے:) اسکا احساس مجھے بہت پہلے سا تھا پر عمل اب کیا :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
نور بہن، آپ سٹریٹجی تبدیل کر لیں، اور آئندہ انٹرویو کی لڑی میں ہی سوالات پوسٹ کرنے دیں، انشاءاللہ یہ سلسلہ درست چلے گا۔
 
زیک

مسافر
دانستہ یا نادانستہ طور پر محاورۂ بالا میں' اب ' و ' کیا ' کے درمیان' پچھتانے سے' کے الفاظ حذف کرنے کے ممکنہ وجوہات ناگزیر کی بابت مابدولت ( جان کی امان پانے کے بعد )برادرم زیک سے استفسار کرنے کی جرات رندانہ کے مرتکب ہوا چاہتے ہیں ! :):)
محفل کی سرشت میں پچھتانا کہاں!

اسی لڑی میں کافی صفحے پہلے دیکھ لیں یہی بحث کئی دفعہ ہوئی
 
نور وجدان

لائبریرین
بہت زیادہ انٹرویو اوپر تلے شروع کرنے سے بھی دلچسپی میں خاصی کمی واقع ہوئی۔
بس محفل کی سالگرہ میں انٹرویوز شروع ہوئے جس میں محفلین کی تعداد اہم تھی ... انٹرویوز تو سلو ہوچکے پر اس دفعہ سالگرہ میں جتنی گہما گہمی رہی جتنے دھاگے کھلے شاید پہلے کسی سالگرہ پر نہیں کھلے .. ایسا تو ہونا ہی تھا:)
 
یاز

محفلین

بات آپ کی بہت درست اور متفق و پسندیدہ وغیرہ ہے۔
تاہم دیگر تھریڈز اور انٹرویوز میں اہم فرق یہ ہے کہ باقی تھریڈز میں سے کسی ایک یا چند ایک کم توجہ ملے تو شاید اتنا محسوس نہیں ہوتا۔ تاہم انٹرویو کو کم توجہ ملنے سے صاحبِ انٹرویو کو یقیناً اچھا محسوس نہیں ہوتا۔
 
Top