محفلین کے انٹرویو

وہ تو انٹرویو کے بعد پتہ چلے گی۔ :p
بعد میں قابلیت نہیں کاہلیت سامنے آئے گی.
اور جس قسم کے کچھ انٹرویوز چل رہے ہیں، قابلیت کے علاوہ آپ کو اپنے نظریات ثابت کرنے کا بھی کہا جا سکتا ہے۔
ایسے میں تو باز رہنا ہی بہتر ہے.
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
حسن بھائی! آپ کے انٹرویو کی بھی اجازت درکار ہے! :)

اجازت سے زیادہ قابلیت درکار ہو گی... بندہ اس قابل بھی ہو.
میرے محترم حسن بھائی
ہمیں آپ کی قابلیت بارے کسی سند کی ضرورت نہیں ۔ آپ اجازت دیتے اپنی گفتگو سے اردو محفل پر علم کے چراغ روشن کریں ۔ کچھ لفظ آپ کے پاس امانت ہیں انہیں تقسیم کرتے امانت کا حق ادا کریں ۔
بہت دعائیں
 
محترم آپ کی محبت پر ممنون ہوں. پر جتنی ہوا آپ نے بھر دی ہے اسی سے اپنا غبارہ پاٹ چکا ہے.
باقی چراغ چروغ اپنے پاس کوئی نہیں ہیں. جدید زمانہ ہے بجلی کے قمقمے ہیں. اور جو حالات لوڈ شیڈنگ کے ہیں روشنی خیر سے ہی ہونی ہے.
باقی رہی امانت تو ہم نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اپنی امانت ثابت کرتے پھریں.
اس مراسلے کو قطعی طور پر سنجیدہ نہ لیا جائے ورنہ کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی;)
 
Top