نایاب
لائبریرین
محترم آپ کی محبت پر ممنون ہوں. پر جتنی ہوا آپ نے بھر دی ہے اسی سے اپنا غبارہ پاٹ چکا ہے.
باقی چراغ چروغ اپنے پاس کوئی نہیں ہیں. جدید زمانہ ہے بجلی کے قمقمے ہیں. اور جو حالات لوڈ شیڈنگ کے ہیں روشنی خیر سے ہی ہونی ہے.
باقی رہی امانت تو ہم نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اپنی امانت ثابت کرتے پھریں.
اس مراسلے کو قطعی طور پر سنجیدہ نہ لیا جائے ورنہ کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی
میرے محترم بھائی سچ کہا کہ حالات لوڈ شیڈنگ ہیں ۔ اندھیرا چھایا رہتا ہے اب آپ ایسے جو الیکشن سے بیزار صرف اپنوں کے خوشی کے لیئے مصروف عمل رہتے ہیں ان کی اب یہ ڈیوٹی ہے جو بھی میسر ہو " موم بتی " چراغ " دیا " یا لالٹین ۔۔ اسے روشن کر اندھیروں کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔ چلیں شاباش میرے زندہ دل بھائی انٹرویو کی تیاری کریں ۔ محترم مریم افتخار بٹیا سوالات لیئے آتی ہی ہوں گی ۔ بہت دعائیں