سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

صابرہ امین

لائبریرین
آج تو کسی گھرکی کا امکان بھی نہیں کہ ابھی تو شام ڈھلی ہے پھر کیوں سہمی ہیں آپ
اف بھئی یاد نہ دلائیں بہانہ گلے پڑ گیا ۔:laugh1:
اور ہم ڈرانے کے لیے مشہور ہیں ۔ ہاں اگر کسی کے دل کو انجانے میں ٹھیس لگ جائے تو دل کو اچھا نہیں لگتا۔
 
گُلِ یاسمیں

ہم تو کبھی بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے۔

کچھ نہیں ہوتا صابرہ آپا۔۔۔ کسی کو نہیں لگتی ٹھیس۔ سب کو معلوم کہ جان بوجھ کر کوئی نہیں کرتا۔
 
محمد عبدالرؤوف

مزا تو تب ہوتا نا، جن صاحب کا ذکر ہو رہا وہ بھی فورم پر موجود ہوتے :LOL::LOL:
 
پھر بھی ۔ ۔ ۔

ہم دعا لکھتے رہے اور وہ دغا پڑھتے رہے

ایسی صورتحال ہو تو کیا کیجیے۔:thinking::thinking::thinking:
 
پھر یہ کہئیے خود سے

ایک نقطے نے ہمیں محرم سے مجرم بنا دیا

اس کے بعد کولڈ ڈرنک کا بڑا سا گلاس غٹا غٹ تین سانسوں میں پیجئیے اور گھر کی از سرنو سیٹنگ شروع کر دیجئیے۔ سب غم سائیڈ پہ ہو جائیں گے
ہم بھی بہت ۔۔۔۔۔ ہیں آج اور پورا گھر الٹا ہوا ہے۔ ابھی آہستہ آہستہ بھولنے لگے ہیں کہ کس بات نے ہمارا دل الٹ کر رکھ دیا ہے
 
صابرہ امین

لائبریرین
مزا تو تب ہوتا نا، جن صاحب کا ذکر ہو رہا وہ بھی فورم پر موجود ہوتے :LOL::LOL:
ویسے ان کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ امین کے والد صاحب یا ہمارے سسر صاحب کے ساتھ ہماری ہر ہر ملاقات میں شاعری پر گفتگو ہوتی ہے اور امین ٹھیک اسی وقت اٹھ کر چلے جاتے ہیں ۔ یہ ہے ان کی شاعری سے دلچسپی کا عالم ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
پھر یہ کہئیے خود سے

ایک نقطے نے ہمیں محرم سے مجرم بنا دیا

اس کے بعد کولڈ ڈرنک کا بڑا سا گلاس غٹا غٹ تین سانسوں میں پیجئیے اور گھر کی از سرنو سیٹنگ شروع کر دیجئیے۔ سب غم سائیڈ پہ ہو جائیں گے
ہم بھی بہت ۔۔۔۔۔ ہیں آج اور پورا گھر الٹا ہوا ہے۔ ابھی آہستہ آہستہ بھولنے لگے ہیں کہ کس بات نے ہمارا دل الٹ کر رکھ دیا ہے
بات ہمارے غم کی ہو تو ایسا کیا جا سکتا ہے۔ پر کسی اور کی ہو اور ہماری وجہ سے ہو تو یہ سب آسان نہیں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے ان کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ امین کے والد صاحب یا ہمارے سسر صاحب کے ساتھ ہماری ہر ہر ملاقات میں شاعری پر گفتگو ہوتی ہے اور امین ٹھیک اسی وقت اٹھ کر چلے جاتے ہیں ۔ یہ ہے ان کی شاعری سے دلچسپی کا عالم ۔
کسی جھانسے سے امین بھائی کو لے آئیں باقی کا کام ہمارے ذمہ
 
محترم محمد امین صدیق

سب کی آواز میں آواز ملا رکھی ہے
اپنی پہچان مگر سب سے جدا رکھی ہے
واہ ۔۔واہ ، ، ، محترم صابرہ بہن ۔ کیا خوب شعر ہے ۔
نجانے ' زبردست ' کی درجہ بندی اس شعر کے ساتھ انصاف کرتی ہے کہ نہیں !
مابدولت اپنی معزز بہن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔:):)
 
Top